سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنماء عائشہ شبیر نے کہا ہے کہ ظالم حکمرانوں کی عدم توجہی اور نا اہلی کی بدولت آج ہزاروں نرسیں سڑکوں پر ہیں۔ مقدس پیشے سے وابستہ حوا کی ان بیٹیوں کے جائز مطالبات کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ حکومت کے ایسے غیر سنجیدہ اقدامات ملکی تباہی میں آخری کیل ثابت ہونگے۔ اگر حکمرانوں نے نرسوں کے جائز مطالبات کو پورا نہ کیا تواپنی ان بہنوں کے ساتھ مل کر پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ قوم کی خدمت کرنے والی بیٹیوں پر لاٹھی چارج اور وحشیانہ تشدد بہت بڑا ظلم ہے۔
تحریک منہاج القرآن کو جہاں اللہ پاک نے اور بہت سے اعزازات سے نوازا ہے وہاں اس کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کے بانی وسرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اولیاء اللہ کی ولادت کو مختلف انداز میں منانے کے طریقے متعارف کروائے ہیں، اسی سلسلہ میں مورخہ 15 مارچ 2014 بروز ہفتہ گارج لے گونس فرانس کے زیر اہتمام تیسری سالانہ غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی۔
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کی صوبائی حکومت کے تحت آسٹرین سوسائٹی میں مختلف مذاہب کے درمیان باہم رواداری و ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ضلعی سطح پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مقامی حکومت کے نمائندگان نے بطور نگران شرکت کی۔
نیشنل پیس اینڈ ہارمنی نیٹ ورک پاکستان کے زیراہتمام بین المذاہب مشاورتی اجلاس ایمبیسیڈر ہوٹل لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت آرچ بشپ آف کیتھولک چرچ لاہور، آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاؤ نے کی۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کی تمام مذہبی اقلیتوں کے رہنماؤں جن میں بہائی لیڈر ڈاکٹر روحیا مفیدی، سردار ترنجیت سنگھ، ڈاکٹر جیمز چنن، ڈاکٹر مرقس فدا، مسیحی ایم پی اے طارق مسیح گل جاوید ولیم، یوئل بھٹی، پنڈت ہارون سراب ڈیال نے بھی شرکت کی۔
علامہ محمد شکیل ثانی نے پرجوش اور مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق کی علامت یہ ہے کہ اس کی مخالفت ہوتی ہے اور گر کوئی دین کی سچی نوکری کرتا ہے تو ان مخالفتوں سے نہ گھبرائے کیونکہ یہ سنت انبیاء ہے۔ باطل کو عارضی طور پر طاقتور دیکھ کر گھبرا جانے والے کبھی منزل پر نہیں پہنچ سکتے۔ منہاج القرآن پر آقاء کی توجہات قیامت تک رہیں گی لہذا اس عظیم مصطفوی قافلے میں شامل ہوجاؤ۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام اہم تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا جس کی سعادت سمیعہ ظفر نے حاصل کی۔ بعد ازاں تمام خواتین نے مل کر تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں بلند آواز میں درود و سلام کے گجرے پیش کیے۔ اس موقع پر مرکزی ناظمہ اور ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ راضیہ نوید اور محترمہ سیدہ نازیہ مظہر نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے زیر اہتمام مورخہ 13مارچ 2014 کومجلسِ علم کے نئے ہفتہ وار سلسلے کا آغاز ہوا، جس میں کثیر تعداد میں رفقاء نے شرکت کی۔ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد رضا نقشبندی نے کہا کہ کائنات کے انسانوں کے لئے معاشی اور سماجی مسائل کو حل کرنے کے لئے جدوجہد کرنا صرف ایک دینی فریضہ نہیں بلکہ یہی کوشش سیاست بھی کہلاتی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ذیلی مرکز جامع مسجد المصطفیٰ اباراکی کین میں مورخہ 13مارچ 2014 کو ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس میں چیئرمین مولود النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کمیٹی جاپان اصغر علی نے خصوصی شرکت کی، جبکہ یاشیومسجد کے صدر ملک ریاض جیلانی، رانا عامر نیو ہارٹ مصالحہ والے، محمد اقبال کمیانی(چیئرمین امام بارگاہ محمد وآل محمد ) نے اپنے احباب کے ساتھ شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تنظیم نو کے نتیجہ میں نوید احمد اندلسی 6 سال سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری پر فائز رہنے کے بعد تنظیم کے نائب صدرمقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ بلال یوسف نے گزشتہ ہفتے باضابطہ طور پر سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ 8 مارچ 2014 کو نئی ایگزیکٹو کے پہلے اجلاس کے موقع پر نوید احمد اندلسی نے تمام تنظیمی معاملات نئے سیکریٹری جنرل کے سپرد کیے جس کے بعد بلال یوسف نے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے تنظیم کی پہلی میٹنگ کنڈکٹ کی جس کی صدارت محمد اکرم بیگ نے کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ منڈی بہاؤ الدین کے زیراہتمام مونگ سٹار پلازہ اولڈ رسول روڈ میں شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یوتھ لیگ کے عہدیداران وکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ مرزا بشیر چشتی، صدر وقار احمد کھوکھر، جنرل سیکرٹری راجہ اسد الیاس اور اشفاق احمد سعدی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف بھی شریک تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملتان کے زیراہتمام بیدارئ شعور طلبہ ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ ریلی فوارہ چوک سے چوک نواں شہر تک نکالی گئی۔ ریلی کا مقصد طلبہ میں موجودہ نظام انتخاب کے خلاف شعور پیدا کرنا تھا۔ بیدارئ شعور طلبہ ریلی میں ملتان بھر کے تعلیمی اداروں سے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ طلباء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ طلبہ کتاب اور قلم کے اسلحے سے لیس ہو کر ملک وقوم کی خدمت کو اپنا اشعار بنائیں۔ اس موقع پر ڈویژنل کو آرڈینیٹر اور دوسرے عہدیداران بھی موجود تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وہاڑی کے زیراہتمام بیدارئ شعور طلبہ ریلی نکالی گئی جس کا مقصد معاشرے کی ترقی میں طلباء کو ان کے مثبت کردار سے آگاہی دینا تھا۔ ریلی کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بنانے میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کے حصہ لیا تھا اور آج ملک بچانے کی انقلابی مہم میں طلبہ 1947 والا جوش وجذبہ دوبارہ دکھایئں۔ ریلی میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وہاڑی کے رہنما رضوان یوسف بھی موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا وفد متاثرین تھر کے لیے امدادی سامان کے 10 ٹرک لے کر پہنچا، جہاں وفد نے مٹھی، کوٹ اسلام، ننگرپارکر، چھاچھورہ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا، جس میں آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چینی، سرخ مرچ، دال چنا، بسکٹ، دودھ، نمک اور ڈیڑھ لیٹر کی 30 پانی کی بوتلیں فی خاندان شامل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن سبی کے زیراہتمام سبی میلہ بلوچستان میں پہلی مرتبہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب اور CDs کا سٹال لگایا گیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی وسماجی شخصیات اور فوج کے اعلی افسران نے سٹال کا وزٹ کیا اور مختلف کتب خریدیں۔ لیڈیز شو سبی میلہ میں بھی منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ نے اس سٹال میں لیڈیز کو تحریک کا پیغام دیا اور کتب کی سیل کا کام احسن طریقے سے انجام دیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور MSM کے تمام کارکنان نے اپنی اپنی ڈیوٹی سر انجام دی اور تحریک کی دعوت دیتے رہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’ڈاکٹر طاہرالقادری کا پاکستان‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز قاریہ طیبہ نے صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، جبکہ سدرہ فاضل نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ نقابت کے فرائض محترمہ مریم اسلم نے انجام دیے اور محترمہ ہریرہ باور صدر منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ نے استقبالیہ کلمات ادا کئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.