سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 24 فروی 2014 کو منہاج القرآن ضلعی آفس چاندنی چوک راولپنڈی میں منہاج ویمن لیگ راولپنڈی کی تنظیم نو کے سلسلے میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس کی صدرات مرکزی ناظمہ دعوت و تربیت محترمہ سیدہ نازیہ مظہرہاشمی نے کی۔ اس کے علاوہ پی پی حلقہ جات سے ناظمین اور نائب ناظمین نے بھی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے غیرت ملی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔ دہشت گردی کے فتنے کو کچلنے کا بہترین حل آپریشن ہے کیونکہ مکالمہ انسانوں سے ہوتا ہے درندوں سے نہیں۔ بد امنی، ظلم، بربریت، لاقانونیت اور دہشت گردی کے خلاف عوام کو اٹھنا ہو گااور ڈاکٹر طاہر القادری کا دست و بازو بن کر ملکی مفادات کی دھجیاں اڑانے والے حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر پھینکنا ہو گا۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام صفہ ہال مرکزی سیکرٹریٹ میں عظیم الشان آل پاکستان ٹریننگ ورکشاپ برائے معلمین بعنوان "مصطفوی انقلاب میں معلمین کا کردار" کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی محترم صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل تھے۔ کیمپ میں ملک بھر سے 60 سے زائد معلمین نے بھر پور انقلابی جذبے سے شرکت کی۔ کیمپ کی خاص بات یہ تھی کہ پہلی مرتبہ معلمین کی تنظیمی وانتظامی تربیت کے لئے خاص ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ وہ معلمین جو فیلڈ میں عرفان القرآن کورسز، آئیں دین سکھیں کورسز، آئیں حدیث سیکھیں کورسز اور عرفان العقائد کورسز کی تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہیں ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری میں عملی طور پر شامل کیا جائے۔
مورخہ 23 فروری بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر مجلس شوری منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے پرویز نثار نے کی۔ مجلس شوری کے اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل اور دیگر جملہ فورمز منہاج ویلفئیر، منہاج مصالحتی کونسل، منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، منہاج سسٹرز کےعہدیداران اور دیگر ممبر ان نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے صدر شیخ زاہد فیاض اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پورنے کہا ہے کہ حکومت کو ریاست، عوام اور افواج پاکستان کے جوانوں سے نہیں صرف اور صرف مکروہ سیاست سے سروکار ہے۔ قومی غیرت کا تقاضہ تھا کہ جس دن ایف سی کے 23 جوانوں کی شہادت کی خبر آئی تھی، وزیر اعظم مذاکرات ختم کر کے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کا اعلان کر دیتے۔ حکمرانوں نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے حکومت کی اس بے حسی اور بے ضمیری کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
یگانہ روزگار، نابغہ عصر، مجدد رواں صدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر تمام دنیائے اسلام کی طرح جامعۃ الازہر الشریف مصر میں بھی منہاجینز کے زیراہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جسکی سعادت قاری محمد علی نے حاصل کی، جبکہ حافظ محمد آصف نے آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں درود و سلام کا خوبصورت نذرانہ پیش کیا۔ بعد ازاں پروگرام کی مناسبت سے حافظ محمد ہارون عباسی، سید خالد حمید کاظمی، اسد اللہ سومرو اور محمد طاہر نے ترانے پیش کیے۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محترم کمال خان بنگلزئی نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خالد اعجاز گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر خواجہ ساجد، حاجی طاہر محمود، حاجی ادریس، حاجی قلندر خان، عبدالرشید، ڈاکٹر اشتیاق حسین (صوبائی صدر PAT) نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر بخاری میرج ہال میں قائد ڈے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈیرہ غازیخان کی تمام یونین کونسلز کے عہدیداران کے علاوہ وکلا، تاجر، ڈاکٹرز، طلباء اور علاقے کے معززین نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں کارکنان نے ڈاکٹر طاہر القادری کی دینی، علمی اور سیاسی خدمات کے حوالے سے ترانے گائے اور نظمیں پیش کی۔
مورخہ 19 فروری 2014 بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی63 ویں سالگرہ پر ایک عظیم الشان پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے اور جملہ فورمز جن میں منہاج ویمن لیگ ناروے، منہاج یوتھ لیگ، منہاج سسٹرز، منہاج ویلفئیر اور منہاج مصالحتی کونسل کے عہدیداران اور دیگر کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
22 فروری 2014 کو منعقدہ اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے رہنماؤں نے ARY کے بانی چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی گئی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور میں منہاج سپورٹس کلب نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63ویں سالگرہ کے موقع پر سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ فیسٹیول کا آغاز مؤرخہ 18 فروری 2014ء کو ہوا جو 22 فروری 2014ء تک جاری رہا۔ اس دوران کرکٹ، فٹبال، والی بال سمیش، والی بال شوٹنگ، نیٹ بال، ہینڈ بال، باسکٹ بال، رسہ کشی، کبڈی، بیڈمنٹن اور مارشل آرٹس کے علاوہ 20 مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات ہوئے۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے جملہ عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن گوجرخان اور اس کے جملہ فورمز کے زیرانتظام قائد ڈے کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد دفتر تحریک منہاج القرآن گوجرخان میں کیا گیا، جس کی صدارت پیر سید صدیق حسین شاہ نے کی۔ تقریب میں تمام فورمز کے عہدیداران اور یونین کونسلز کے ناظمین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی نے کہا کہ قائد ڈے کی تقریب منانے کا مقصد اس ملک میں مصطفوی انقلاب کیلئے جدوجہد کو مزید تیز کرناہے۔
منہاج ماڈل سکول عباس پور کے زیراہتمام قائد ڈے کے حوالہ سے ایک نہایت پروقار اور خوبصورت تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے قائد ڈے کی مناسبت سے مختلف ترانے پیش کیے اور اپنے قائد کی قومی وبین الاقوامی خدمات پر خوبصورت انداز میں تقاریر کیں، جس پر انہیں انعامات بھی دیئے گئے۔ منہاج ماڈل سکول کے پرنسپل محترم قاری محمد فاروق خان قادری نے عظیم قائد کے حالات زندگی اور دینی خدمات پر خوبصورت انداز میں روشنی ڈالی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام جامعہ المنہاج میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف چیف کمانڈر سندھ، رانا نفیس الحسن قادری ڈائریکٹر جامعہ المنہاج اور رانا عبدالمجید قادری پرنسپل جامعہ المنہاج نے خصوصی شرکت کی۔ اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.