سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادی نے سب سے پہلے امن فارمولہ دے کر سفیر امن ہونے کا ثبوت دیا۔ انہوں نے ہی سب سے پہلے کہا تھا "اپنا عقیدہ چھوڑو مت اور کسی کا عقیدہ چھیڑو مت"۔ اگر آج بھی اس فارمولہ پر عمل کر لیا جائے تو ملک عزیز میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری امت مسلمہ کا سرمایہ ہیں۔ ان کی اسلام اور پاکستان کے لئے بے پایاں خدمات کو دیکھتے ہوئے سرکاری وغیر سرکاری سطح پر ان گنت امن ایوارڈ دیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عمران علی ایڈووکیٹ امیر تحریک منہاج القرآن نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ منانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز اباراکی کین باندوشی جامع مسجدالمصطفیٰ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء نے 19 فروری 2014 کو بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی 63 ویں سالگرہ پر خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔
سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے کہا کہ دنیا میں آج تک انسانیت کے حقوق کے لئے جدوجہد ہوتی رہی ہے ہر بار اس جدوجہد کے مقابل سوچ سرمایہ دارانہ ہوتی تھی جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مقابل فرعون اپنے وقت کادولت مند ترین شخص تھا، حضرت ابراہیم علیہ السلام کے مقابل نمرود،حضرت حسین علیہ السلام کے مقابل یزید اوراللہ کے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقابل بھی مکہ کے سرمایہ دار سردار ہی تھے۔گویا جب بھی کوئی شخص عوام کے حقوق کی بات کرے گا تو وقت کا سرمایہ دار طبقہ جو علاقائی وسائل پر قابض ہوگا وہ اس آواز کے سامنے دیوار بن جائے گا۔
تحریک منہاج القرآن کشمور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈویژنل کوآرڈینیٹر لاڑکانہ سیف اللہ قادری نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیدارن وکارکنان بھی شریک تھے۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے حوالے سے ادارہ منہاج القرآن برطانیہ میں 19 فروری 2014 کو منعقدہ پر وقار تقریب کے شرکاء سے برطانیہ و یورپ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیف اورگنائزر ڈاکٹر رحیق عباسی،الشیخ سہیل احمد صدیقی،علامہ ذیشان قادری، سید علی عباس بخاری نے خطاب کیا جبکہ حاجی محمد یونس، حاجی محمد نوید قادری، شاہد مرسلین،محمد شاہنواز،ڈاکٹر زاہد اقبال، علامہ محمد کاشف، حاجی عبدالغفور، عباس عزیز، خرم شہزاد، غلام نبی، منہاج ویمن لیگ، منہاج یوتھ لیگ کے عہدیدران بھی سٹیج پر موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کو جہاں اللہ رب العزت نے اور بہت سے انعامات سے نوازا ہے وہاں اس کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کے بانی وسرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے جشن کے مختلف انداز اپنانے کے طریقے متعارف کرائے ہیں اور موجودہ دور میں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کو بطور جشن منانا، مساجد کو قمقموں سے سجانا، اسلامک سنٹرز میں لائٹنگ کرنا،گھروں میں لائٹنگ کرنا،گھروں،مساجد اور اسلامک سنٹرز میں ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے ضیافت کا اہتمام کرنا شامل ہے۔
19 فروری 2014ء کو منہاج القرآن انٹر نیشنل سپین کے زیر اہتمام بارسلونا سنٹر میں بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن سپین کے رفقاء و وابستگان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شر کت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی، سیاسی اور مذہبی خد مات کو خراج تحسین پیش کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پی پی 72 فیصل آباد کے زیر اہتمام نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کے سلسلہ میں سفیر امن سیمینار منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کی مہمان خصوصی مرکزی ناظم تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم تھے۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے کیا گیا۔ سیمینار میں ضلعی ناظم میاں کاشف محمود، مرکزی نائب صدرایم ایس ایم رانا تجمل حسین، پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر رانا طاہر سلیم، جنرل سیکرٹری میاں عبدالقادر، صدر یوتھ لیگ ملک عامر اقبال، ضلعی صدر ایم ایس ایم محمد عامر مصطفوی و دیگر ضلعی و صوبائی عہدیدران نے بھرپور شرکت کی۔
صدر منہاج ایشیئین کونسل علی عمران نے سالگرہ کی تقریب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کی زبوں حالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کو لاحق خطرات کو سمجھتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری انقلابی اقدام اٹھا رہے ہیں جن کا مقصد امت مسلمہ کے اتحاد اور پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی ہے جس کے لئے انہوں نے ایک کروڑ نمازیوں کی کال دی ہے۔
برطانوی مسلمان کمیونٹی اخلاقی اقدار کو پروان چڑھانے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے، انسانیت کا احترام ہی تمام مذاہب کا سبق ہے جس پر عمل پیرا ہو کر معاشرتی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار یورپی ممبر پارلیمنٹ فل بینن نے منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم کے زیر اہتمام بین المذاہب سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے 19 فروری 2014ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کے موقع پر Android سسٹم کے لئے نئی App متعارف کروائی گئی، جس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن مجید "عرفان القرآن" اردو اور انگریزی میں The Glorious Qur'an کے نام سے موجود ہے۔ یہ App گوگل پلے سٹور پر مفت ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہے۔
منہاج یورپین کونسل کے امیرعلامہ حسن میر قادری نے مورخہ 18 فروری 2014 کو بلزانو کا تین روزہ دورہ کیا۔علامہ حسن میر قادری کے اٹلی پہنچنے پر بلزانو کی تنظیم کے عہدیداران نے ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔
منہاج القران یوتھ لیگ تحصیل منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر یوتھ لیگ منڈی بہاؤالدین مرزا بشیر احمد چشتی نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا اور بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مصطفی اکرام الحق نوشاہی قادری، برادران بلبلے کشمیر افتخار احمد پٹواری اور دیگر ثناء خوانان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
انٹرفیتھ کونسل فار پیس اینڈ ہارمنی لاہور کے زیراہتمام ننکانہ صاحب میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مذہبی اقلیتوں سے حسن سلوک کے موضوع پر ضلع کونسل ہال میں سیمینار منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈی سی او ننکانہ صاحب ڈاکٹر عثمان علی نے کی۔
«طاهر القادری» از علمای برجسته پاکستانی با حرام دانستن اختلافات فرقهای بین مسلمانان، خواهان تشریک مساعی علمای شیعه و اهل تسنن برای نزدیکی هرچه بیشتر مسلمانان و از بین رفتن افراطگرایی شد. خبرگزاری فارس: تشریک مساعی علمای شیعه و سنی مانع گسترش افراطگرایی میشود
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.