سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 05 اگست 2012ء کو یوم وصال حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنھا انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ (ناروے) کے زیر اہتمام مورخہ 05 اگست 2012ء کو ناروے کے نوجوانوں کے لئے ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت اویس ثاقب نے حاصل کی۔اس کے بعد سبحان بٹ نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (سسٹر) اسلام آباد کے زیراہتمام مقابلہ حسن قرات مورخہ 4 اگست 2012ء کو منہاج المدینہ ہال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت محترم نصرت امین (ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد) نے کی۔
میانمار (برما) میں مسلمانوں کے سفاکانہ قتل عام اور بد ترین مظالم کے خلاف تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک اور امیر لاہور محمد ارشاد طاہر نے کی۔ مظاہرین نے مختلف کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر یو این او، او آئی سی، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، عالمی میڈیا سے قتل عام رکوانے اور انسانی حقوق کے اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والی خلاف ورزی کے خلاف مطالبے درج تھے۔
منہاج ویب ٹی وی (فرانس) کے جنرل سیکرٹری عدنان عبدالوحید نے مورخہ 03 اگست 2012ء کو فرانس کے مرکز لاکورنیو میں افطاری کا اہتمام کیا جس میں منہاج القرآن فرانس کی ایگزیکٹو کونسل کے جملہ اراکین اور رفقاء نے شرکت کی۔
اظم تحصیل پاکپتن فخر سعید جٹ نے ماہانہ میٹنگ کی اہمیت و افادیت اور مرکز کی جانب سے دیے گئے زکوۃ مہم، اعتکاف مہم اور 4 نومبر کے ٹارگٹس کے حصول پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہر اعتکاف میں اس دفعہ تحصیل پاکپتن سے 30 افراد کی رجسٹریشن کرائی گئی ہے
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی جانب سے مورخہ 03 اگست 2012ء بروز جمعہ کو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کویت کے اعزاز میں ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ MES کویت کا وفد حافظ محمد شبیر کی قیادت میں الگیلانی ہاوس پہنچا جہاں محمد حنیف قریشی، شاہد طفیل ڈار اور ڈاکٹر نثار اکبر نے وفد کا بھرپور استقبال کیا۔ وفد میں حافظ محمد شبیر کے علاوہ عرفان عادل، الطاف اختر اور محمد منیر قادری شامل تھے۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن(کویت) کے وفد نے مورخہ 03 اگست 2012ء کو کویت میں تعینات کینڈا کے سفیر ڈگلس جارج (Douglas George)سے ملاقات کی۔ وفد میں محمد جعفر صمدانی، ایم ایچ قریشی اور ڈاکٹر نثار اکبر شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس) میں مورخہ 03 اگست 2012ء کو رمضان المبارک کے جمعۃ المبارک کا اجتماع منعقد ہوا جس سے خصوصی خطاب علامہ چودھری رازق حسین نے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (لاکورنیو، فرانس) نے مورخہ 08 اگست 2012ء کو اہم شخصیات کے اعزاز میں گرینڈ افطاری کا اہتمام کیا جس میں مسجد مکہ مکرمہ کے محمد بن عبداللہ الداروز، امام مسجد درانسی شیخ حسن، شالگومی اور لاکورنیو کے ڈپٹی میئر Nadia Rezkalla ،Murielle Tendron ، Rasheed Maiza، اسلم ٹیمول اور Mandjourssa نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (برلن، جرمنی) کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن یوتھ لیگ کی جانب سے مورخہ 02 اگست 2012ء کو جامع مسجد برلن میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں MCB یورپ کے سرپرست محمد شکیل چغتائی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بنگلہ دیش کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں غریبوں، مسکینوں اور بے سہارا افراد کے لئے رمضان پیکج کا اہتمام کیا۔ اس سلسلہ میں مورخہ 02 اگست 2012ء کو محمد ابوالکلام (جنرل سیکرٹری منہاج القرآن بنگلہ دیش) کی قیادت میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 01 اگست 2012ء کو چیرٹی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت چودھری رازق حسین گجر (ڈائریکٹر منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس) نے کی
اجلاس کا باقاعدہ آغاز مغرب کی نماز کے فوراً بعد تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت یونین کونسل ہوتہ کے ناظم ڈاکٹر محمد اسلم نے حاصل کی۔ بعد زاں محمد امداد ناظم ممبر شپ یونین کونسل 12 نے بہت ہی خوبصورت انداز میں آقاء دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی سعادت حاصل کی۔
علامہ اعجاز ملک مرکزی نائب ناظم دعوت نے کہا کہ خواتین کے بغیر اقامت دین کا تصور ناممکن ہے، اسلام کو غلبہ دلانے میں خواتین برابر کی شریک ہیں۔ تاریخ اسلام میں امت مسلمہ کو بامِ عروج خواتین کے لازوال کردار کی بدولت ہی ملا۔ دین اسلام کو ابتدا میں ہی سیدہ خدیجۃ الکبریٰ کا سایہ ملا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.