سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
علامہ محمد ہارون عباسی کے دورہ کلیات کے اختتام پر 23 ستمبر 2011ء کو مین بازار باڑیاں میں تحریک منہاج القرآن گلیات کی طرف سے الوداعی تقریب کی گئی۔ اس الوداعی تقریب کو"پیغمبر امن کانفرنس" کا نام دیا گیا۔ تقریب کی صدارت پیر طریقت، انجینیئر ارشد فاروق علوی نے فرمائی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بلوچستان کے نواحی علاقوں میں سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس اور تعمیر کردہ گھروں کی چابیاں تقسیم کر دیں ہیں۔ اس حوالے سے 22 ستمبر 2011ء کو ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقے شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ آزاد کشمیر کی یونٹس سیری اور یونٹ دربار مائی طوطی صاحبہ نے باقاعدہ حلقات درود و سلام و فکر کا با قاعدہ آغاز کردیا۔ اس موقع پر دونوں یونٹس کی تنظیم نو کا عمل بھی قیام میں لایا گیا۔ یونٹ سیری کے حلقہ درود و سلام و فکر کی نظامت کی ذمہ داری شہباز احمد چوہدری جبکہ یونٹ مائی طوطی صاحبہ دربار کی نظا مت کی ذمہ دار ی سعید اعظم کو سونپی گئی۔
تحریک منہاج القرآن و مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کھوئیرٹہ کے زیراہتمام سیری میں مورخہ 20 ستمبر 2011ء بروز منگل ماہانہ درس عرفان القرآن کا آغاز ہوا ۔ جس میں نائب ناظم دعوت و تر بیت منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ رانا نفیس احمد قادری نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز حافظ طاہر محمود نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جب کہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عثمان شوکت نے پڑھی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس نے اپنی بیٹی حبا ظہیر کے ہمراہ مورخہ 20 ستمبر 2011ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
علامہ حافظ محمد ہارون عباسی نے مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ سے واپسی کے بعد 20 ستمبر 2011ء کو باڑیاں پہنچے۔ جہاں انہوں نے"الوقاص ہوٹل" میں ہونے والے اجلاس میں گلیات کے لیے تنظیم سازی کی۔ یوں آپ کی سربراہی میں تحریک منہاج القرآن گلیات کا قیام عمل میں لایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن 370 ج۔ ب طارق آباد گوجرہ کے زیراہتمام 40 روزہ عرفان القرآن کورس کا اہتمام کیا گیا، جس کی اختتامی تقریب 20 ستمبر 2011ء کو منعقد ہوئی۔ عرفان القرآن کورس محمود احمد کی رہائش گاہ پر کروایا گیا جس میں دارالعلوم نوریہ رضویہ فیصل آباد کی فاضلہ محترمہ ماریہ مشتاق فاضلہ نے تدریس کے فرائض سرانجام دئیے۔
ویمبلے کانفرنس برطانیہ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے علمی وتحقیقی لحاظ سے تاریخی حیثیت رکھتی ہے جس کے ذریعے ایک جانب مسلمان نوجوان نسل کو ہر قسم کی شدت پسندی اور دہشت گردی سے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے تو دوسری جانب پوری مغربی دنیا میں اسلام کا پیغام امن ومحبت اس کی حقیقی شکل میں عام کیا جائے گا۔
مغربی دنیا میں اسلام اور پیغمبر اسلام پر ہونے والے جاہلانہ حملوں اور اسلام کے نام پر انتہا پسندی اور دہشت گردی کو پروان چڑھانے والے نام نہاد مسلمانوں کو منہاج القرآن علمی وتحقیقی اسلحہ کے زور پر تباہ کرے گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مورخہ 16 ستمبر 2011ء بروز جمعہ کو تنظیمی دورہ پر یونان پہنچے جہاں منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ، منہاج یورپین کونسل کے جنرل سیکرٹری محمد بلال اپل، ملک جاوید اعوان، الحاج محمد شفیق قادری، غلام مرتضی قادری، سید محمد جمیل شاہ، عبدالجبار سلہری اور دیگر عہدیداران اور کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
سندھ میں ملک کے بدترین سیلاب کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ریلیف سرگرمیوں کے پہلے مرحلے میں میر پور خاص، ڈگری اور گلارچی بدین میں خیمہ بستیاں لگائی جا رہی ہیں۔
پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان گزشتہ ہفتے ناروے کا دورہ کیا اور اوسلو میں قائم پاکستانی ایمبیسی میں مختلف تنطیمات اور وفود سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف موضوعات زیر بحث رہے خاص طور پر ناروے میں ہونے والی دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سفیر عالم علامہ حافظ نذیر احمد خان( ہالینڈ)، سید مقصود شاہ( صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ)، حاجی حمید اللہ خاں(ناظم دعوت و حلقہ درود فرانس) اور عبدالجبار بٹ( صدر منہاج القرآن فرانس) نے مورخہ 13 ستمبر 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن واہگہ ٹاون یو سی 5 برکی کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد اور واہگہ ٹاون کے دفتر کی افتتاحی تقریب 11 ستمبر 2011ء کو جامع مسجد برکی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ناظم منہاج القران واہگہ ٹاون سی مجیب الرحمان نے کی جبکہ ناظمہ منہاج القران واہگہ ٹاون سی محترمہ آمنہ باجی مہمان خصوصی تھیں۔
علامہ حافظ محمد ہارون عباسی نے 10 ستمبر سے 14 ستمبر 2011ء تک اہلیان گلیات کے وفد کے ساتھ "مرکزی سیکرٹریت تحریک منہاج القرآن" کا وزٹ کیا۔ خطہ کوہسار میں اپنے مصروف دعوتی تبلیغی دورے کے بعد علامہ حافظ محمد ہارون عباسی مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے تھے
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.