سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں مورخہ 16 جولائی 2011ء بروز ہفتہ کوشب برات کی مناسبت سے عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے صدر ایم آئی ایس باچہ نے کی
منہاج القرآ ن انٹرنیشنل لاکورنیو(فرانس ) کے زیراہتمام مورخہ 16 جولائی 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء شب برات انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ محفل میں فرانس کی مرکزی اور ذیلی تنظیمات کے تمام ممبران، رفقاء اور وابستگان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(ناگویا) جاپان کے زیراہتمام مورخہ 16 جولائی2011ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء جامع مسجد المصطفیٰ مرکز کا افتتاح ہوا اورشب برات کی محفل منعقد ہوئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راوی ٹاؤن مغلیہ پارک شاہدرہ لاہور کے تحت منہاج فری پولی کلینک کے افتتاح کی تقریب مورخہ 16 جولائی 2011 کو منعقد ہوئی، جس میں مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخا ر شاہ بخاری تھے جبکہ MWF کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد احمد معین، ڈاکٹر اصغر علی، ڈاکٹر قاسم و دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔
منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران (جاپان)، ناظم MPIC جاپان محمد انعام الحق اور میاں ظہور احمد (لائف ممبر) نے مورخہ 15 جولائی 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور نظامت امور خارجہ کے سٹاف سے میٹنگ کی۔
شب برات کی رات اللہ تعالیٰ ندا دیتا ہے کہ ہے کوئی مجھ سے مانگنے والا کہ میں اس کی جھولیاں بھر دوں۔ اس پیاری عظیم مقدس رات میں اللہ رب العزت کی رحمتوں کو سمیٹنے کے لئے منہاج القرآن آسٹریا ویانا میں مورخہ 15 جولائی 2011ء بروز جمعہ عصر سے مغرب تک محفل شب برات منعقد ہوئی اور بعد ازاں شب بیداری کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کی ملکی ایگزیکٹو کا اجلاس مورخہ 15جولائی 2011ء کو منعقد ہوا جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے کی، جبکہ امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریاحفیظ اللہ قادری، سینیئر نائب صدرملک محمد امین، نائب صدر ملک محمد شفیق اعوان، ناظم محمد نعیم رضا، شیخ محبوب عالم، محمد آصف، حاجی ملک محمد نسیم اعوان، ملک محمد انور، حاجی قاسم علی اور حاجی فضل حسین نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بادالونا(سپین) کے زیر اہتمام مورخہ 15 جولائی 2011ء کو شب برات کے موقع پر شب بیداری کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت علامہ عبدالرشید شریفی نے کی، جبکہ محمد نواز جرال (صدر)، آفتاب حسین ابرار (سینیئر نائب صدر)، جہانگیر حسین گرمالہ (ناظم تعلقات عامہ) اور حافظ محمد معروف (امام مسجد) نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کے ایک وفد نے 14 جولائی تا 18 جولائی 2011ء کو سوات ڈویژن کا دورہ کیا۔ دورے میں وفد کی قیادت ساجد محمود بھٹی ناظم تنظیمات نے کی۔ مشتاق علی خان سہروردی امیر تحریک خیبر پختونخواہ اور اشتیاق حنیف مغل نائب صدر MYL بھی وفد میں شامل تھے۔
منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام 13 جولائی 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں دس روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں معلمین عرفان القرآن کورس نے شرکت کی۔ جس میں سینئر نائب ناظم حلقات درود و فکر علامہ محمد لطیف مدنی نے شرکاء کو تربیتی لیکچرز دیئے۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ائمہ و خطباء کی تیاری کیلئے مورخہ 15 مارچ تا 15 اپریل 2011ء مرکز پر ایک ماہ کے دورانیے پر مشتمل کورس منعقد ہوا جس میں 50 ائمہ و خطباء نے شرکت کی۔ کورس میں ائمہ و خطباء کی تحریکی و فکری جہتوں پر بھی تربیت کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کی کاوشوں سے یونین کونسل سمرا اڈا پرمٹ پر درس عرفان القرآن کمیٹی کا قیام عمل میں آگیا۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد نے تحریک منہاج القرآن یونین کونسل سمرا کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت قرآن کے لیے مسلم نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام دسواں تربیتی کیمپ برائے معلمین عرفان القرآن کورس 11 جولائی سے مرکزی سیکرٹریٹ پر جاری ہے۔ جس میں مذہبی سکالرز کو عرفان القرآن کورس کی تدریس کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر 10 جولائی سے 20 جولائی 2011ء تک معلیمین عرفان القرآن کورس کے لیے 10 روزہ تربیتی کیمپ منعقد ہوا، جس کا اہتمام نظامت دعوت و تربیت کے شعبہ عرفان القرآن کورسز نے کیا۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں اڈا پل بہشتی کے زیرانتظام 13 واں درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے کیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.