سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض گذشتہ دنوں ایک ماہ کے تنظیمی وتربیتی دورہ پر فرانس پہنچے۔ شیخ زاہد فیاض کے فرانس پہنچنے پر امیر یورپ علامہ حسن میر قادری، صدر فرانس عبدالجبار بٹ، صدر شوریٰ چوہدری محمد سعید، ناظم محمد سلیم خان، ناظم تعلقات عامہ چوہدری محمد اعظم، محمد نعیم چوہدری، حاجی گلزار احمداور شوریٰ کے ممبران کے علاوہ صدر ایم سی بی یورپ راؤ خلیل احمد نے خوش آمدید کہا
منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے زیراہتمام 8 نومبر 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں یوم اقبال کے سلسلہ میں خصوصی سیمینار "علامہ اقبال کا شاہین اور آج کا پاکستان" منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارات مرکزی صدر MYL چوہدری بابر علی نے کی جبکہ مرکزی صدر MSM تجمل حسین انقلابی مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر اور بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے چھوٹے صاحبزادے حسین محی الدین قادری جو ان دنوں ہانگ کانگ کے تنظیمی دورہ پر ہیں نے مورخہ 08 نومبر2010ء بروز سوموار کو ہانگ کانگ کے مشہور کالج اسلامک کالج ٹیوٹ میں ایک خوبصورت تقریب سے خطاب کیا۔
وائس چانسلر جامشورو یونیورسٹی سندھ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مورخہ 08 نومبر 2010ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر آپ کے ہمراہ جامشورو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس تھے۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ کے زیر اہتمام مورخہ 07 نومبر 2010ء بروز اتوار بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا
منہاج القرآن یوتھ لیگ کی یوتھ پارلیمنٹ کا اجلاس 7 نومبر 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر یوتھ پارلیمنٹ چوہدری بابر علی نے کی جبکہ ڈپٹی سپیکر کے فرائض اشتیاق حنیف مغل نے سر انجام دئیے۔ اجلاس میں طیب ضیاء، اقبال یوسف، ملک امجد چاند، ایاز احمد اور وقار احمد قادری کے علاوہ ملک بھر سے یوتھ کے تحصیلی صدور و سیکرٹری جنرلز نے شرکت کی۔
شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام دوسرا سالانہ سیمینار بعنوان "اقبال امت کے مستقبل کا صورت گر" 7 نومبر 2010ء کو کراچی میں منعقد ہوا۔ پروگرام تھیو سو فیکل ہال بلمقابل اولڈ ریڈیو پاکستان میں منعقد ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی یورپین کونسل کے قائدین کے دورہ بارسلونا کے موقع پر مورخہ 07 نومبر2010ء کو منہاج یوتھ لیگ سپین کی تنظیم نو کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی تنظیم نو کے لئے مورخہ 07 نومبر 2010ء بروز اتوار کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہو ا ۔اجلاس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے کی جبکہ امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری اور رسیکرٹری جنرل بلال اپل نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیکیا (یونان) میں مورخہ 6 نومبر 2010 بروز ہفتہ کو اٹلی سے آئے نوجوان امتیاز احمد اور ایتھنز سے عثمان احمد اور مدثر کے چچا محمد یونس مرحوم کی بخشش کے لئے ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محمد یونس پاکستان کے علاقہ کوٹلہ سے تعلق رکھتے تھے اور گذشتہ دنوں بیمار ہونے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے جن کی ڈیڈ باڈی جمعرات کو پاکستان پہنچی اور انہیں آبائی علاقہ میں دفن کر دیا گیا۔
بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے چھوٹے صاحبزادے اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مورخہ 06 نومبر 2010ء بروز ہفتہ 5 روزہ دورے پر ہانگ کانگ پہنچ گئے
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام مورخہ 6 نومبر 2010ء بروز ہفتہ پاکستان ایسوسی ایشن آف ہانگ کانگ کے کلب ہال میں عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تھے جبکہ سیمینار کی صدارت قونصل جنرل آف پاکستان ڈاکٹر احمد بلال نے کی۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پاکستان کے ڈائریکٹر شاہد لطیف نے گزشتہ دونوں آزاد کشمیر کے دور ہ کیا۔ دورے کے پہلے میرپور پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ منہاج القرآن آزاد کشمیر کے مرکزی قائدین نے آپ کو خوش آمدید کہا۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن برائے آزاد کشمیر فرید حسن خان، صدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول کنیلی محمد صغیر قادری اور پرنسپل ادارہ حافظ احسان الحق بھی ان کے ساتھ تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تقویٰ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقویٰ انسان کی زندگی کا اصل امتحان ہے۔ یہ امتحان غربت میں بھی ہے اور امارت میں بھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ زندگی مرد مومن کے لیے کڑا امتحان ہے، غریب شخص کے لیے غربت اس کا امتحان ہے اور امیر کے لیے امارت۔ اللہ تعالیٰ غربت کے ذریعے بھی بندے سے امتحان لیتا ہے کہ انسان اس حال میں اللہ تعالیٰ کو کتنا یاد رکھتا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیربدر نے مورخہ 02 نومبر2010ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم سے ان کی رہائش گاہ باجوہ ہاؤس پر ملاقات کی
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.