سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں "تحفظ پاکستان علماء و مشائخ کنونشن" منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان بھرسے جیّد اور نامور علماء و مشائخ نے شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام توسیعی لیکچر منعقد کیا گیا۔ جیو نیوز کے پروگرام جوابدہ کے میزبان اور معروف صحافی افتخار احمد نے طلبہ و طالبات اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف کو "پاکستان، سازشیں، مسائل اور انکا حل" کے موضوع پر لیکچر دیا۔
قومی امن کونسل کا اجلاس تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، مہناز رفیع، احسان وائیں، سینئر صحافی افتخار احمد، انوار اختر ایڈووکیٹ، حمید الدین المشرقی، خادم حسین قیصر، سہیل اختر، کرنل (ر) ایل کے ٹریسلر، سید نوبہار شاہ، قاری زوار بہادر، جواد حامد، قاضی فیض الاسلام اور عبدالحفیظ چودھری شامل تھے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام توسیعی لیکچر منعقد کیا گیا۔ جیو نیوز کے پروگرام 50 منٹ کے میزبان اور معروف صحافی پروفیسر عبدالرؤف نے طلبہ و طالبات اور مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف کو "موجودہ ملکی حالات اور میڈیا کی ذمہ داریاں" کے موضوع پر لیکچر دیا۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف کے لیے کمپیوٹر ٹریننگ کورس کی تقریب تقسیم اسناد 28 اپریل 2009ء کو منعقد ہوئی۔ ایک ماہ دروانیہ پر مشتمل کمپیوٹر ٹریننگ کورس منہاج انٹرنیٹ بیورو کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس میں مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف نے حصہ لیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام 23 شادیوں کی اجتماعی سالانہ تقریب 12 اپریل 2009ء کو منعقد ہوئی۔ شادیوں کی اس تقریب کو خصوصی طور پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر بعثت مبارک کی نسبت سے منعقد کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ہونے والی قومی امن کانفرنس میں پاکستان کی سیاسی، مذہبی جماعتوں، فلاحی تنظیموں، وکلاء، علماء، اساتذہ، طلبہ، صحافی، تاجر اور مختلف طبقہ ہائے زندگی کی نمائندہ تنظیموں کے 150 نمائندگان شریک ہوئے۔ کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کیا۔
جگر گوشہ قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ اور ممبر قومی اسمبلی پیر السید عبدالقادر جمال الدین القادری الگیلانی مورخہ 7 اپریل 2009ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے۔ آپ کی آمد پر تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی قیادت میں دیگر مرکزی قائدین کے وفد نے آپ کا خصوصی استقبال کیا۔
گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ماہانہ روحانی اجتماع 2 اپریل 2009ء کو منعقد ہوا۔ گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ 40 واں اجتماع تھا۔ اس پروگرام کا انعقاد گوشہ درود کے صفہ ہال میں کیا گیا۔
نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام دس روزہ عرفان القرآن ٹریننگ کورس برائے معلمین تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اس کورس کا دورانیہ یکم اپریل سے 10 اپریل 2009ء تک ہے۔
گورنمنٹ پولی ٹیکنکل کالج ہری پور کے ایک سو طلبہ نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی قیادت کی دعوت پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ سیکرٹری جنرل موومنٹ ساجد گوندل اور سیکرٹری کوآرڈنیشن محمد طیب ضیاء نے تمام طلبہ اور اساتذہ کو خوش آمدید کہا۔
تحریک منہاج القرآن کی آل پاکستان مشائخ کانفرنس 3 مارچ 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوئی۔ عظیم الشان کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے 300 سے زائد علماء و مشائخ عظام اور پیران کرام نے شرکت کی۔ اس پروگرام کو گوشہ درود کے ہال میں منعقد کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مورخہ 23 فروری 2009ء کو تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم گوشہ درود میں تشریف لائے۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب امیر تحریک بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان اور دیگر مرکزی قائدین بھی آپ کے ساتھ تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف اور لاہور کی جملہ تنظیمات کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات مورخہ 22 فروری 2009ء کو ہوئی۔ ملاقات کے لئے امام اعظم امام ابوحنیفہ ہال میں خصوصی نشست منعقد کی گئی۔
شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کي 58ويں سالگرہ مورخہ 19 فروري 2009ء کو دنيا بھر ميں منائي گئي۔ سالگرہ کي مرکزي تقريب تحريک منہاج القرآن کے مرکزي سيکرٹريٹ لاہور ميں منعقد ہوئي۔ اس تقريب کا آغاز شب نو بجے ہوا۔ دو مرحلوں پر مشتمل اس تقريب کے پہلے سيشن کي صدارت امير تحريک مسکين فيض الرحمن دراني نے کي۔ جبکہ دوسرے مرحلے ميں شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري نے خصوصي طور پر شرکت کي۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.