سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے کامیاب تنظیمی دورہ کے بعد جمعرات کی صبح وطن پہنچ گئے۔ لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی راہنماؤں نے آپ کا استقبال کیا۔ آپ نے ایک ماہ کے دورہ یورپ کے دوران ڈنمارک، سویڈن، ناروے، اٹلی، فرانس، یوکے، جرمنی، سپین اور آسٹریا کا تنظیمی وزٹ کیا۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ’’اتحاد امت کانفرنس‘‘ جامعہ اشرف الجمال لاہور میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں بھائی چارے، رواداری، برداشت اور تحمل کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے جامع مسجد غوثیہ و جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کراچی کا وزٹ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کراچی کے قائدین قاضی زاہد حسین، مرزا جنید علی، مفتی محمد مکرم خان قادری، نعیم انصاری اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کی تقریب ٹورانٹو میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، صاحبزادہ حماد مصطفی القادری اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ المدنی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنماوں سمیت کارکنان بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام لینز میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کیساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست میں لینز آسٹریا کی لوکل کمیونٹی اور نوجونوانوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نوجوانوں کو دین اسلام کو عملی طور پر اختیار کرنے پر لیکچر دیا۔
منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان کے مرکزی صدر علامہ امداد اللہ خان قادری نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر لودھراں میں منعقد ہونے والی تقریب بسلسلہ سالگرہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ’’تحدیث نعمت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مسلم دنیا کو تجدیدی فکر دی تمام مسالک میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے آج پوری دنیا میں اسلام کی پر امن حسین تصویر پیش کرنے والے ڈاکٹر طاہرالقادری کو دنیا سفیر امن کے طور پر جانتی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام منہاج ڈائیلاگ فورم کے نوجوانوں نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نوجوانوں کے ساتھ بین المذاہب رواداری و ہم اہنگی اور باہمی امن و محبت کے کلچر کو فروغ دینے پر زور دیا۔
منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآت اینڈ تحفیظ القرآن برائے طلباُ و طالبات دارالعلوم فریدیہ قادریہ بستی صالح شاہ جھنگ صدر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شیخ الاسلام کے بھانجے صاحبزادہ محمد طاہر قادری مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکتہ آراء تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ تعارفی تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے ذمہ داران و کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی لوگوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کو سپین میں منایا گیا۔ شیخ الاسلام کی سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے کی تقریب بارسلونا میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر آپ نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔
تحریک منہاج القرآن علی پور چٹھہ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی، منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ آپ نے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علمی، تجدیدی و عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سپین میں قائم ہونے والے نئے اسلامک سنٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل میلا زارگوزا میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کیا۔ جمعۃ المبارک کے بعد آپ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل میلا زارگوزا کے ذمہ داران و عہدیداروں سے ملاقات کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سپین پہنچ گئے۔ بارسلونا ائرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ذمہ داران نے پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ڈنمارک، سویڈن، ناروے، اٹلی، فرانس، یوکے اور جرمنی کا تنظیمی دورہ مکمل کرکے بارسلونا (سپین) پہنچے ہیں اور سپین میں آپ قائد ڈے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن ساہیوال کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کے سلسلہ میں سفیرِ امن سیمینار منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار میں خرم نواز گنڈاپور اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دینی و عالمی خدمات کو سراہا۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام شہرقائد میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کی تقریب مؤرخہ 27 فروری 2020ء کو جگر مارکی میں منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما راجہ زاہد محمود، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال، میاں عبدالقادر، سجادہ نشین آستانہ عالیہ ماہنی شریف صاحبزادہ خواجہ سلیمان قمر قادری، صاحبزادہ محمد طاہر قادری، علامہ عبدالقدیر قادری اور ضلع جھنگ کے مشائخ و علماء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.