سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر باقر نجفی رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم د ے دیا جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز اعوان کی چھٹی منسوخ کرتے ہوئے انہیں روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے اور ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمات 2 ہفتوں میں نمٹانے کے احکامات جاری کردیئے۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن نوٹس کیس کی سماعت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ’’معراج النبی ﷺ کانفرنس و ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طائف کے بازاروں میں سنگ باری نے اللہ کے محبوب ﷺ کو ملول کر دیا تھا، رب کائنات نے اپنے محبوب ﷺ کی دلجوئی فرماتے ہوئے آپ ﷺ کا دامن عظمتوں اور رفعتوں سے بھر دیا اور منصب رسالتﷺ کو نئی شان عطا کی۔ شب معراج تاجِ عظمت حضور ﷺ کے سر اقدس پر رکھا گیا، معراج کی شب فضیلتیں قدم قدم پر آپ ﷺ کے ہم رکاب رہیں۔ سفرِ معراج حضور ﷺ کا ایک معجزہ ہے اور معجزہ رب کائنات کی قدرت کا مظہر ہوتا ہے۔
تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اسلام دین فطرت اور مکمل ضابطہ حیات ہے، دیگر تہذیبوں کی بنیاد مفاد اور جذبات پر جبکہ اسلام کی بنیاد اخلاص اور حکمت پر قائم ہے۔ اسلام جذبات کی بجائے اخلاص کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے، مخالفانہ پروپیگنڈے کا سبب کم علمی ہے یا بدنیتی، اسلام کی حقیقی تعلیمات سے آگاہی کیلئے قرآن و سنت کا براہ راست مطالعہ کیا جائے اور طالبات، خواتین حصول علم پر توجہ مرکوز کریں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پانچ روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ 11 اپریل 2018ء سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں جاری ہے، جس میں ملک بھر سے زونل، ضلع اور تحصیل سطح کی تنظیمات شریک ہیں۔ کیمپ کے دوسرے روز تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، ڈاکٹر فضہ حسین قادری، نظامت تربیت منہاج القرآن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سعید رضا بغدادی اور مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ افنان بابر نے شرکاء سے تربیتی امور پر گفتگو کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے 8 اپریل 2018ء کو گجرات کا تنظیمی دورہ کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اشرافیہ اس مروجہ کرپٹ نظام کی محافظ ہے، اس کرپٹ نظام کو اپنی جدوجہد سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔ آئندہ انتخابات میں آئین کی شق 62 اور 63 پر عمل درآمد نہ ہوا تو ملک و قوم کے ساتھ جرم ہوگا۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 3 اپریل 2018ء کو دورہ شمالی علاقہ جات کے دوران مری کا وزٹ کیا۔ مری پہنچنے پر جگہ جگہ تحریک منہاج القرآن، عوامی تحریک، یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور دیگر فورم کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مری میں عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں آپ مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 9 اپریل 2018ء کو پاکپتن شریف کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی آف لاہور پاکپتن کیمپس کی دعوت پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 1400 سال پہلے امت مسلمہ ایک روشن خیال قوم اور ترقی یافتہ معاشرہ کے طور پر پہچان رکھتی تھی۔ آج امت مجموعی طور پر سیاسی، معاشی حالات اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں زوال پزیر ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مظفرآباد کا تنظیمی دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے ورکرز کنونشن اور رحمۃ اللعالمین کانفرنس سے خطاب کیا، دیگر تنظیمی مصروفیات میں علاقائی عہدیداروں اور کارکنان سے بھی ملے۔ مظفرآباد میں ڈائریکٹر امورِ دینیہ آزاد جموں کشمیر مفتی نذیر احمد قادری سے ملاقات بھی ہوئی۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی اور چار سال کے بعد بھی انصاف نہ ملنے پر چیف جسٹس کو درخواست پیش کی اور ان سے جلد انصاف کیلئے سووموٹو ایکشن لینے کی اپیل کی۔ چیف جسٹس نے انصاف میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور تاخیر کی وجوہات جاننے کیلئے مفصل رپورٹ طلب کرلی۔ نعیم الدین چوہدری اور نور اللہ صدیقی بھی بسمہ امجد کے ہمراہ چیف جسٹس سے ملاقات میں شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ آزاد کشمیر کے دوران راولا کوٹ گئے۔ جہاں آپ نے کارکنان کیساتھ تنظیمی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، عوامی تحریک ساوتھ پنجاب کے صدر چوھدری فیاض وڑائچ اور دیگر مقامی عہدیدار بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن تجدید دین اور احیائے امت کی تحریک ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے تنظیمی دورہ آزاد کشمیر میں یکم اپریل 2018ء کو کوٹلی پہنچے، جہاں انہوں نے ورکرز کنونشن اور رحمۃ للعالمین کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس سے پہلے آپ کی کوٹلی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ وٹلی میں’’رحمۃ للعالمین کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ آقائے دو جہاں ﷺ نے انسانیت کو حقوق و فرائض کے چارٹر سے آگاہ کیا اور بتایا انسان کے کیا حقوق ہیں، رشتہ داروں کے کیا حقوق ہیں، یہاں تک کہ جانوروں کے حقوق کے بارے میں بھی دنیا کو ایجوکیٹ کیا۔
منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا، تنظیمی وزٹ کے دوران جہلم، میرپور، مظفر آباد، مری اور دیگر علاقوں میں گئے، جہاں انہوں نے رحمۃ للعالمین کانفرنسز سے خطاب کیا اور منہاج القرآن کے علاقائی رہنماؤں، کارکنان و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں بھی کیں۔ جہلم آمد پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شاندار استقبال کیا گیا۔ یہاں آپ نے تنظیمی عہدیداروں کی نشست سے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے میرپور میں ’’رحمۃ للعالمین کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسندی اسلام اور عالم اسلام کی سب سے بڑی دشمن ہے، انتہا پسندی کے زہر سے نوجوان نسل کو تباہ کیا جارہا ہے، انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے قوم کے بچے بچے کو متحد اور یکسو ہونا ہو گا، انتہا پسندی سے فرقہ واریت اور دہشتگردی جنم لیتی ہے اور دہشتگردی انسانیت کی بقاء کیلئے آج بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے۔
تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے مختلف فورمز کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری اور پنجاب میں ممبر سازی مہم کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے کی، تقریب میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ کے سینکڑوں کارکنان صوبائی، ضلعی اور پی پی حلقہ جات کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، انجینئر محمد رفیق نجم نے سنٹرل پنجاب کے عہدیداران سے حلف لیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی 13ویں اجتماعی پروقار تقریب 25 مارچ 2018 کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، 23 مسلم و غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، مسلم جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل نے پڑھایا جبکہ مسیحی جوڑوں کا نکاح ان کی مذہبی رسومات کے مطابق انجام پایا۔ دلہنوں کو منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم کئے گئے بیوٹی پارلر میں تیار کیا گیا، منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماؤں میں دلہنوں کو تیار کرنے میں مدد کی، ہر دلہن کو پونے دو لاکھ روپے مالیت کا گھریلو استعمال کا سامان دیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.