سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کینٹ ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام قائد ڈے تقریبات کے سلسلے میں سیمینار بعنوان ’’Dr Qadri Round the Globe‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے خصوصی شرکت کی جبکہ عمر اعوان جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور اور محمد نواز قادری سیکرٹری دعوت منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور بھی انکے ہمراہ تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ پر مرکزی تقریبات میں آرفن ہوم آغوش کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ تقریب میں خرم نواز گنڈاپور، عالمی شہرت یافتہ نقیب تسلیم صابری، معروف نعت خوان شہباز قمر فریدی، کرنل (ر) محمد مبشر، جی ایم ملک، سید امجد علی شاہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، فرح ناز، شاہد لطیف، عمران بٹ، محمد عامر، رانا محمد فاروق اور ادارہ آغوش کے اساتذہ اور ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دعائیہ تقریب کی صدارت ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شریک ہوئے۔ پروگرام تلاوت و نعت اور محفل سماع پر مشتمل تھا۔ محفل سماع میں معروف قوال فیض علی فیضی نے قوالی پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے فاؤنڈر، چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی۔ بورڈ آف گورنرز کے وائس چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین نے تقریب کی صدارت کی۔ پروگرام میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر محمد اسلم غوری، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، کرنل (ر) محمد مبشر، کرنل (ر) محمد احمد، یونیورسٹی کے لیکچررز، پروفیسرز نے شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ 19 فروری کو منائی جارہی ہے، پاکستان سمیت 100 ممالک میں قائم تحریک منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز میں ان کی علمی تحقیقی خدمات پر سیمینارز اور خصوصی تقاریب منعقد ہورہی ہیں۔ مرکزی تقریب 19 فروری کی رات ادارہ منہاج القرآن لاہور میں منعقد ہورہی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر سیاسی، مذہبی جماعتوں کے سربراہان، سپورٹس، شوبز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے انہیں 67 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منہاج القران لاہور کے زیراہتمام سفیرِ امن سیمینار 17 فروری 2018ء کو ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر منہاج القران انٹرنیشنل) نے کی۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلی کوآرڈینیشن، امیر لاہور حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل اور تحریک منہاج القران لاہور کے قائدین نے بھی قائد ڈے کے پروگرام میں شرکت کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ اور شہدائے انقلاب کی فیملیز بھی پروگرام میں شریک ہوئی۔
مؤرخہ 15 فروری 2018 کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بوریوالہ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم چودھری عرفان یوسف نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں راؤ عدنان صدر ایم ایس ایم بوریوالہ، راؤ فرحان، راؤ عثمان، یاور سلدیرا اور ایم ایس ایم بوریوالہ کے دیگر عہدیداران کے علاوہ سیکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر ایم ایس ایم چودھری عرفان یوسف نے 2018-2019 کے ورکنگ پلان پر تفصیلی گفتگو کی اور عہدیداران کو ٹارگٹس بھی دیئے۔
مؤرخہ 11 فروری 2018 کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام میانوالی میں قائد ڈے تقریب بعنوان ’’Dr.Qadri Round The Globe‘‘ منعقد ہوئی جس میں صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور کے بعد کراچی شاہ لطیف ٹاؤن میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے پروجیکٹ آغوش کی افتتاحی تقریب مورخہ 5 فروری 2018 کو منعقد ہوئی، تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش کمپلیکس (کراچی) کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس (کراچی) مسعود عثمانی، زاہد لطیف و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کیساتھ تنطیمی دورہ کے لیے 3 فروری 2018ء کو کراچی پہنچے۔ تحریک منہاج القرآن کراچی کے قائدین و کارکنان نے ائیرپورٹ پر آپ کا شاندار استقبال کیا۔ تین روزہ تنظیمی دورہ میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خواجہ محمد اشرف کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے آغوش کمپلیکس کراچی کا افتتاح کیا، ورکرز کنونشن اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات سمیت دیگر تنظیمی تقریبات میں بھی شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام ہونہار طلباء و طالبات اور اولڈ منہاجینز کے اعزاز میں سالانہ ڈنر تقریب 3 فروری 2018ء کو منعقد ہوئی۔ معروف اینکر سماجی، سیاسی رہنما ابرار الحق معروف شاعر دانشور زاہد فخری، کرکٹر محمد آصف اور جی سی یونیورسٹی کے رجسٹرار حامد سعید نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ سپورٹس فیسٹیول 2018ء کی اختتامی تقریب 31 جنوری کو منعقد ہوئی، جس میں لیجنڈری ٹیسٹ کرکٹر و لیگ اسپنر عبدالقادر، اسٹار آل راونڈر عبدالرزاق اور قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر مہمان خصوصی تھیں۔ منہاج یونیورسٹی کا سپورٹس فیسٹیول 7 دن جاری رہا، فیسٹیول میں 48 کھیلوں کے مقابلوں میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن، بیس بال، لان ٹینس، کراٹے، ایتھلیٹکس کے ایونٹ شامل تھے۔ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں ایک ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔
پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل اور تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ کا سالانہ اجلاس 28 جنوری 2018ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، رفیق نجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سردار شاکر مزاری، احمد نواز انجم، منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، ناظمہ افنان بابر، تحریک کے تمام فورمز کے مرکزی، صوبائی اور زونل قائدین بھی اجلاس میں شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر و منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ امن کیلئے ضروری ہے تمام مذاہب کے لوگ ہر ایک دوسرے کے نظر یات اور جذبات کا احترام کریں، دنیا کا امن بین المذاہب مکالمہ میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور سکول آف ریلیجنسز آف فلاسفی کے زیراہتمام کرسمس اور سال نو کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔
سانحہ ماڈل ٹاون اور سانحہ قصور میں حصول انصاف کے لیے متحدہ اپوزیشن کا عوامی احتجاج مال روڈ لاہور پر ہوا۔ احتجاج کے دو سیشنز میں پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، قاف لیگ کے رہنماء چوہدری پرویز الہی، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال سمیت مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھرپور شرکت کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.