سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج کالج برائے خواتین میں منعقدہ فکری و تربیتی نشست میں شریک سینئر کلاسز کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پڑھی لکھی بچیاں، بیٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ جس معاشرے کی خواتین تعلیم یافتہ ہونگی اس معاشرے اور ملک کو ترقی کی منازل طے کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج یونیورسٹی لاہور کے طالب علم محمد نقیب اعظم نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2017ء لاہور بورڈ میں 992 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نقیب اعظم نے آرٹس گروپ میں 11 سو میں سے 992 نمبر حاصل کر کے لاہور بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لاہور بورڈ ٹاپ کرنے پر طالب علم نقیب اعظم کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔
پاکستان کے69 ویں یوم وفات پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بانی خصوصی دعائیہ تقریب 11 ستمبر 2017ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ناظم اعلیٰ منہاج القرآن و سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے کی۔ جی ایم ملک، ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، سید مشرف حسین شاہ، علامہ فرحت حسین شاہ، ساجد بھٹی، جواد حامد، اشتیاق حنیف مغل و دیگر رہنماء اسٹیج پر موجود تھے۔ تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کی خدمات اور بالخصوص عالم اسلام اور پاکستان کے لیے ان کی نظریاتی جدوجہد پر روشنی ڈالی گئی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ برما میں ڈیڑھ سو سال سے زائد عرصہ سے آباد مسلمانوں کے خلاف برمی حکومت کا سفاکانہ برتاؤ اور انسانیت سوز سلوک قابل مذمت اور قابل گرفت ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا اقوام متحدہ، اسلامی دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فی الفور نوٹس لیں۔
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر 6 ستمبر 2017 کو منہاج القرآن انٹر نیشنل کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے وفد نے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر اور دیگر شہداء کے مزارات پر حاضری دی۔ مرکزی وفد میں سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز، شہزاد رسول قادری ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، حاجی محمد اسحاق سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر، میاں طاہر یعقوب ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، الطاف حسین رندھاوا ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اور نوراللہ صدیقی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شامل تھے۔
انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے 6 ستمبر 2017 کو یومِ دفاع کے موقع پر میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر پاکستان سکھ گوردوارہ بندھک کمیٹی کے راہنماء سردار بشن سنگھ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری شرائنز محمد طارق وزیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں 5 ستمبر 2017ء کو برما کی صورتحال پر ایک پرہجوم پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلامی دنیا، عالمی برادری اور اقوام متحدہ عالمی سطح پر برما کے مسلمانوں کیخلاف ظلم و ستم کو رکوائے۔ وہاں دہشت گردی، نسل کشی اور قتل عام کو فوری بند کرایا جائے۔ عالمی سطح پر اسلامی ممالک برمی سفیروں کو طلب کر کے احتجاج کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو برما کا کیس سرکاری اور سفارتی سطح پر لڑنا چاہیے۔ برما میں فوری طور پر مظالم روکے جائیں اور کمیشن قائم کر کے وہاں امن قائم کیا جائے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے تیس، اکتیس اگست 2014 کے شہدائے انقلاب مارچ اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ویمن لیگ کی طرف سے شہداء کے ورثاء کے ہمراہ قرآن خوانی کی گئی اور یادگار پر شمعیں روشن کی گئیں۔
تحریک منہاج القرآن کے یوتھ ونگ کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس 27 اگست 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ مرکزی صدر مظہر محمود علوی، منصور قاسم، امجد جٹ، عصمت علی، سیف اللہ بھنگر، انعام مصطفوی و دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ یوتھ ونگ کے ضلعی صدور، جنرل سیکرٹری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام سالانہ فرید ملت سکالر شپ ایوارڈ دینے کی سالانہ تقریب ’’اینول اسمبلی 2017‘‘ الحمرا ہال لاہور میں 26 اگست 2017ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن کے صدر اور چیئرمین ایم ای ایس ڈاکٹر حسین محی الدین نے کی۔ سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر غلام محی الدین دیوان اور ایم ڈی منہاج ایجوکیشن سوسائٹی راشد کلیامی مہمان خصوصی تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عید الاضحی 2017ء کے موقع پر ہزاروں چھوٹے بڑے جانور قربان کیے جائیں گے، اجتماعی قربانی کی تیاریاں و انتظامات تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ قربانی مہم کے سلسلے میں25 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ بڑے جانوروں میں 10 ہزار سے زائد حصے ڈالے جائینگے۔ 70 فی صد حصوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔ حفظان صحت اور شرعی اصولوں کے مطابق قربانی کیلئے جدید سلاٹر ہاؤس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ لاہور میں مرکزی قربان گاہ کے علاوہ ملک بھر میں 2 سو سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کے مراکز قائم کئے جائینگے۔
پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ پنجاب کی ضلعی اور تحصیلی عہدیداران کا تنظیمی کنونشن 19 اگست 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ کنونشن کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ تنویر خان بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی صدر فرح ناز، افنان بابر، عائشہ مبشر، زینب ارشد، کلثوم جاوید، آمنہ بتول، فرحت دلبر اعوان، زریں قادری، ناہیدہ راجپوت، ہما اسماعیل، حریرہ بابر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے ناصر باغ مال روڈ پر شہدائے ماڈل ٹاون کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے مظلوم خاندانوں کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور خاندان احتجاجی دھرنے میں بیٹھے ہیں۔ شہداء کے لواحقین آج بھی اپنی ایمان کی طاقت کیساتھ کھڑے ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت انہیں خرید نہیں سکی۔ دنیا کی کوئی طاقت آپ کو انصاف سے دور نہیں کر سکتی۔ اگر انصاف نہ ملا تو عید کے بعد فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں احتجاجی ریلیاں اور دھرنے ہوں گے۔ عنقریب ماڈل ٹاون کیس میں دونوں بھائی پھانسی پر لٹکنے والے ہیں۔
شہدائے ماڈل ٹاون کے لواحقین کی کال پر پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کے زیراہتمام ماڈل ٹاون کیس کے انصاف کے لیے خواتین کا دھرنا 16 اگست 2017ء کو ناصر باغ استنبول چوک میں شروع ہو گیا۔ جلسہ کا باقاعدہ آغاز سہہ پہر 4 بجے ہوا۔ عوامی تحریک خواتین ونگ کے ساتھ دیگر تمام سیاسی جماعتوں کی خواتین رہنماء کی بڑی تعداد پروگرام میں شریک ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے سابق امیر اور پاکستان عوامی تحریک کے سابق صدر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی کی رسم قل 15 اگست 2017ء کو جامع المنہاج بغداد ٹاون ٹاون شپ میں ہوئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رسم قل میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، سجادہ نشین آستانہ عالیہ کھڑی شریف (رحیم یار خان) خواجہ غلام قطب الدین فریدی، تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، کالج آف شریعہ سے پروفیسر محمد نواز ظفر، علماء و مشائخ اور قائدین و کارکنان بھی رسم قل میں شریک ہوئے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.