سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں معروف عالم دین، استاد، محقق اور شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ ریفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ علم دوست اور علم پرور شخصیات زمین پر اللہ کا خاص انعام ہوتی ہیں، علامہ معراج الاسلام انہی شخصیات میں سے ایک تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام گوشہ درود برائے خواتین کی افتتاحی تقریب مؤرخہ 19 اپریل 2017 کو منعقد ہوئی جس کی صدارت مادر تحریک محترمہ رفعت جبیں قادری نے کی۔ تقریب میں محترمہ فضہ حسین قادری اور محترمہ درۃ الزہرہ نے خصوصی شرکت کی۔ مادر تحریک محترمہ رفعت جبیں قادری نے تقریب کی شرکاء سے خصوصی خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں کارکنان کی مشن کے لیے خدمات کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ورکرز کی تربیت کے حوالے سے ان کو چند ضروری نصیحتیں کیں، اس کے ساتھ گوشہ درود کے نظم و ضبط کے حوالے سے رہنمائی، ہدایات اور درود پاک کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شب برأت کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسائل، مشکلات اور بے سکونی کی بڑی وجہ حضور نبی اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے سے ہٹنا ہے، جہاں آقائے دو جہاں سے محبت ہو گی وہاں امن، برکت اور راحت ہو گی، اللہ کو راضی کرنے کیلئے امت مسلمہ اپنے گناہوں پر نادم ہواور صدق دل سے توبہ کرے اور دلوں کو اللہ کے رسول ﷺ کی محبت سے آباد کرے۔ شب برأت کی بابرکت محفل میں تحریک منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمہ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ اور دہشت گردی کے خلاف مبسوط تاریخی فتویٰ ’’دہشت گردی اور فتنہ خوارج‘‘ کے یونانی زبان میں ترجمہ کی تقریبِ رُونمائی مؤرخہ 2 مئی 2017 کو ایتھنز، یونان کے علاقہ نیکیا کے معروف دیموس ہال میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ورکرز کا کنونشن 05 مئی 2017 کو ہوا جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کارکنان، رفقاء و وابستگان سے اظہار خیال کیا۔ کنونشن کا اہتمام منہاج القرآن اسلامک سینٹر پیرس کیا گیا تھا۔
چائینہ کرسچین کونسل کے سیکرٹری جنرل ریورنڈ بوپنگ کنچی کی قیادت میں 8 رکنی اعلی سطحی وفد نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا سے لاہور میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ریورنڈ فادر جیمز چنن، بشپ رابرٹ عزرایا، رویورنڈ عمانویل، سردار کلیان سنگھ، علامہ بدر منیر، علامہ عبدالمصطفیٰ چشتی بھی موجود تھے۔ وفد نے چائینہ میں بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی و ثقافتی رواداری اور خطے کے جغرافیائی و سیاسی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کے بین الاقوامی کردار کو سراہا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے تنظیمی و دعوتی دورہ جنوبی افریقہ کے دوران 27 اپریل 2017 کو ڈربن میں علماء و مشائخ کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے ملاقات کرنے والوں کو منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عالمگیر فکری و تجدیدی خدمات سے متعارف کروایا۔ ملاقات کرنے والے علماء و مشائخ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فروغِ امن اور انسدادِ دہشتگردی کی فکر کی ترویج و اشاعت کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے 4 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے سربراہ عوامی تحریک بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر مایہ ناز بلے باز سابق صدر آئی سی سی، قومی ہیرو اور ایشیئن بریڈ مین کے لقب سے پہچانے جانے والے عظیم کھلاڑی ظہیر عباس سے 27 اپریل کو لاہور پنجاب سپورٹس بورڈ میں ان کے دفتر میں ملاقات کی، وفد کی قیادت ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول قادری نے کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عبدالحفیظ چوھدری، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنزسہیل احمد رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شیخ آفتاب احمد وفد میں شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ نے 23 اپریل 2017 کو کیپ ٹاؤن میں مسجد القدس کے آڈیٹوریم ہال میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور سکالرز کے ساتھ نشست کا اہتمام کیا۔ علمی نشست میں ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے اسلام کے تصور جہاد اور امن کے حوالہ سے مدلل گفتگو کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری جنوبی افریقہ کے تنظیمی و دعوتی دورہ پر ہیں۔ انہوں نے 23 اپریل 2017 کو معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر کیپ ٹاؤن کے مشہور ریڈیو چینل وائس آف کیپ ریڈیو (Voice of Cape Radio) پر پر گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر شبِ معراج 24 اپریل 2017ء کو ’معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس‘ اور ’ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ کا انعقاد ہوا۔ روحانی محفل میں تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی، خواتین کی ایک بڑی تعداد نے محفل میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیراہتمام 18 اپریل 2017 کو صوبہ Mpumalanga کے شہر Bushbuckridge کے مریم کمیونٹی ہال میں عظیم الشان ’شان و ادبِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن نے 26 مارچ 2017 کو سٹاک ہوم کے فیتیا سکول کے کانفرنس ہال میں ’امن کانفرنس‘ کا انعقاد کیا۔ کانفرنس سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایمان، اسلام اور احسان کی بنیاد امن و سلامتی پر ہے۔ مومن اور مسلم فقط وہ ہے جس سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے۔ انہوں نے غیرمسلموں کے ساتھ تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن اخلاق کی بہت سی مثالیں بیان کیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیراہتمام 17 اپریل 2017 کو جوہانسبرگ میں عظیم الشان ’امن کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا، جس سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے حدیث جبرئیل کی روشنی میں ادب و تعظیم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جبرئیل علیہ السلام نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کو بارگاہ نبوت کے آداب سکھائے۔
منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل، مختلف شعبہ ہائے زندگی میں انجام دینے والے 500 سے زائد پروفیشنلز اور ماہرین پر مشتمل ’’منہاجینز پارلیمنٹ‘‘ کا 26 واں اجلاس منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ابولحسن الازہری نے کی جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آسٹریلیا سے منہاجینز پارلیمنٹ سے ٹیلی فونک خطاب کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.