سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
خطیب مسجد سیدنا عبدالقادر الجیلانی رضی اللہ عنہ بغداد فضیلۃ الشیخ انس محمود خلف العیساوی کی وفد کے ہمراہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات
تحریک منہاج القرآن کے فلاحی ادارے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صوبائی کوآرڈینیٹر سیف خان بھنگر نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سندھ کے عہدیداران و رضا کاران کے ہمراہ نواب شاہ ہسپتال میں ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔
ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کُتب بینی اور مطالعہ کی عادت اپنائیں۔
یورپ و برطانیہ میں مقیم مسلم فیملیز اور نوجوانوں کی اخلاقی و روحانی تربیت، عصری چیلنجز سے نمٹنے کی اہلیت میں اضافہ، مادیت پرستی، بنیاد پرستی، فرقہ واریت اور اسلامو فوبیا جیسے مسائل سے نمٹنے اور جامع نقطہ نظر سے آگاہی اور نوجوانوں کو ملک اور کمیونٹی کا مفید شہری بنانے کے لیے ’’الہدایہ 2023‘‘ کا آغاز 26 اگست سے ہو رہا ہے، یہ تربیتی کیمپ 28 اگست تک جاری رہے گا۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام منعقدہ ’’پیغام امامِ حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہا کہ سیدنا امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی حق کیلئے ڈٹ جانے کا پیغام ہے۔ اسلام کردار اور جذبہ ایثار سے پھیلا۔ سیدنا امام حسین علیہ السلام اور خانوادۂ رسولﷺ نے عظیم قربانیاں دے کر ظلم پر مبنی یزیدی نظام حکومت و سیاست کو قیامت تک کے لیے بے نقاب کر دیا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسینؑ کی عظیم قربانی حق کیلئے ڈٹ جانے کا پیغام ہے۔ اسلام کردار اور جذبہ ایثار سے پھیلا۔ سیدنا امام حسینؑ اور خانوادہ رسول نے عظیم قربانیاں دے کر ظلم پر مبنی یزیدی نظام حکومت و سیاست کو قیامت تک کے لیے بے نقاب کر دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے منہاج سکالرز فورم یورپ کے علماء و سکالرز کی ملاقات، ملاقات میں سویڈن، ڈنمارک، ناروے، ہالینڈ، جرمنی، سپین اور بیلجیئم کے سکالرز نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ سے منہاج سکالرز فورم یورپ کے علماء و سکالرز کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سویڈن، ڈنمارک، ناروے، ہالینڈ، جرمنی، سپین اور بیلجیئم کے سکالرز نے شرکت کی۔
قائد منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دورۂ یورپ 2023ء کے سلسلے میں سویڈن کے شہر مالمو پہنچے جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے عہدیداروں اور کارکنان نے حضور شیخ الاسلام مدظلہ العالی سے ملاقات کی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل مالمو کے زیرِ اہتمام منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسنین کریمین علیھما السلام کے اسوہ اور اخلاقِ کریمانہ کی پیروی کا نام محبت و مودت اہل بیت علیہم السلام ہے ،اہل بیت اطہار علیہم السلام کی خدمتِ دین اور قربانیاں اُمت کے لیے تا قیامت مشعلِ راہ رہیں گی۔
مراکزِ علم سے ایسے افراد تیار ہونگے جو صاحبان علم بھی ہوں گے اور صاحبانِ کردار بھی: مظہر محمود علوی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ کا قیامِ مراکز علم کے غزالی ماڈل ہائی سکول گھوٹکی میں تربیتی کیمپ سے گفتگو
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن صوبہ سندھ کا مراکز علم کے حوالے سے لاڑکانہ ڈویژن کے تربیتی کیمپ سے گفتگو کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لادینی معاشرے کو مصطفوی معاشرہ بنانے کے لیے 25 ہزار مراکز علم کے قیام کا اعلان کیا ہوا ہے
بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے محرم الحرم کے مقدس مہینے کی آمد پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ماہ محرم تکریم انسانیت، حق گوئی، اخوت و مساوات، رواداری اور جذبہ ایثار کا درس دیتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ محرم الحرام کے اصل جذبہ اور حقیقی مقصد کو اجاگر کیا جائے۔ رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیں۔
اجلاس میں سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ محمود، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد، مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان شیخ فرحان عزیز، قاری ریاست علی چدھڑ، مرکزی ناظمہ ویمن لیگ انیلہ الیاس سمیت ضلعی قائدین اور کارکنان نے شرکت کی
شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے ملک پاکستان میں افراد معاشرہ کو امن، محبت اور رواداری کی راہ پہ گامزن کرنے کے لیے 25 ہزار مراکز علم کے قیام کا اعلان کیا ہوا ہے۔ جس کے تحت پہلے مرحلے میں ملک بھر میں تربیتی کیمپس کے زیر مراکز علم چلانے کے لیے معلمین کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.