اسلام آباد: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام سالانہ میلاد کانفرنس

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ غلام علی خان

اسلام آباد( ) 13جنوری 2014ء تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ میلاد کانفرنس کنونشن سنٹر اسلام آباد میں آج بروز پیر بعد از نماز عشاء منعقد ہوگی۔ پروگرام کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ میلاد کے اس عظیم الشان پروگرام میں اسلام آباد بھر سے مشائخ، جید علماء کرام، بزرگ، مذہبی، سیاسی، سماجی اور طلبہ، طالبات، مرد وخواتین کی بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

انچارج میڈیا میلاد کانفرنس مصطفی خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے میڈیا کے نمائندوں کو کانفرنس کے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کہ محفل میلاد کے انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہونے والی میلاد کانفرنس میں صرف اسلام آباد سے ہزاروں مرد و خواتین شرکت کریں گے جبکہ راولپنڈی میں لیاقت باغ میں صرف راولپنڈی کے عوام شریک ہوں گے ملک بھر کے 300 شہروں میں ہونے والے میلاد کے اجتماعات میں ویڈیو لنک کے ذریعے سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کی کاروائی براہ راست دکھائی جائے گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کی سالانہ عالمی میلاد کانفرنس اس لحاظ سے انفرادیت کی حامل ہوگی کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی بڑے بڑے میلاد اجتماعات ہوں گے جن میں موجود شرکاء کی بڑی تعداد LED سکرینز کے ذریعے عالمی میلاد کانفرنس کو براہ راست دیکھ سکیں گے اس طرح پورے ملک میں ملینز کی تعداد میں لوگ میلاد کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top