سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی روجھان کے متاثرین سیلاب کے لیے تعمیر کئے گئے گھروں کی چابیوں کی حوالگی کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تحصیل روجھان کی بستی جام منگل، جام رضو اور بستی خیر محمد میں گھروں کی چابیاں سیلاب متاثرین احمد علی، محمد اسماعیل، اللہ ودھایا اور ان کے اہل خانہ کے حوالے کیں۔
پاکستان ایسوسی ایشن جنوبی افریقہ کے زیراہتمام 5 فروری 2023ء کو ڈربن میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عالمی امن کو درپیش خطرات، دنیا کے مختلف خطوں میں بالخصوص مسلمانوں پر ہونے والے مظالم، اسلاموفوبیا کی آڑ میں اِن مظالم سے چشم پوشی اور انسانی حقوق کی اہمیت اور مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔ ورکشاپ میں مختلف سیاسی، مذہبی اور رفاعی تنظیمات کے رہنماؤں اور پاکستانی و لوکل کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے زیراہتمام بار روم میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 7 فروری 2023 کو یوسی شاہدرہ میں گوشۂ درود اور تحریک منہاج القرآن کے تنظیمی دفتر کا افتتاح کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 7 فروری 2023 کو تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے زیراہتمام منعقدہ ’’اِستحکامِ ایمان کنونشن‘‘ میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام آرفن کیئر ہوم آغوش کمپلیکس کو سولر ٹیکنالوجی پر شفٹ کردیا گیا، چیئرمین آغوش کمپلیکس ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سولر پینل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
تحریک منہاج القرآن بہاولپور کے زیراہتمام سر صادق پیلس بینکویٹ میں منعقدہ رحمۃ للعالمین کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مظفر گڑھ میں ”تاجدارِ ختم نبوت ﷺ کانفرنس“ میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ اللہ رب العزت نے ہر نبی کو کوئی نہ کوئی معجزہ اور خاصیت عطاء کی جس کے ذریعے وہ اپنی قوموں کو اللہ کی توحید کا پیغام پہنچاتے رہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 5 فروری 2023 کو رحیم یار خان میں ”محبت و اتباعِ رسولﷺ کانفرنس“ میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ محبت و عشق رسول ﷺ حفاظت ایمان کی ضامن ہے۔ آج کے دور میں حضور ﷺ کی محبت، عشق، غلامی کے بغیر ایمان کی حفاظت کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حضرت خواجہ محمد یار فریدی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے موقع پر گڑھی اختیار خان میں منعقدہ محفل سماع میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈیرہ غازی خان میں ”رحمۃ للعالمین ﷺ کانفرنس“ میں خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ شان رحمۃ للعالمین کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ تاجدارِ کائنات آقا علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے رحمت بنا کر بھیجا۔ اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں رحمت فرمانے والے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 4 فروری 2023 کو حلقہ درود و فکر بسلسلہ ولادت مولود کعبہ شیر خدا مولائے کائنات حضرت علی شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم کا انعقاد کیا گیا۔ نشست میں ناظم دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ غلام مرتضٰی علوی نے شانِ علی علیہ السلام پر مدلل گفتگو فرمائی۔
مرکزی چیئرمین صوبہ ملتان راؤ عبدالقیوم شاہین، صوبائی جنرل سیکرٹری جمیعت علمائے پاکستان نوارانی، چیئرمین متحدہ میلاد کونسل حضرت خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری کی ملاقات، چیئرمین سپریم کونسل کو ملتان آمد پر خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سُلہی تحصیل و ضلع مظفر گڑھ میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کا افتتاح کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جوانہ بنگلہ ضلع مظفر گڑھ میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اپنی روح کو شر کی آلودگی سے بچانے کا بہترین ذریعے صالحین کی صحبت اختیار کرنا ہے، موجودہ دور فتنوں کا دور ہے اولیاء کی صحبت میں بیٹھنے کی عادت اپنائیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.