سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں عشرہ ربیع الاول پر منعقدہ 14 نومبر 2018ء کو محفل ضیافت میلاد میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے قائدین میں سے سید مشرف شاہ، جواد حامد، سید امجد علی شاہ، نوراللہ صدیقی، غلام فرید اور گوشہ درود کے گوشہ نشینان بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ محفل کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ کے ہال پر منعقدہ ضیافت عام کے شرکاء کو ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خود اپنے ہاتھ سے لنگر بھی تقسیم کیا۔
منہاج القرآن اپر سندھ کے کوارڈینیٹر مخدوم ندیم ھاشمی نے 13 نومبر کو ماہانہ میٹنگ ہوئی، جس میں ربیع الاول کے ماہ میں عید میلاد النبی کے سلسہ میں میلاد جلوس و ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ میلاد النبی کے موقع پر UC لیول تک دروس قرآن ہوں گے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے قائدین قاضی زاہد حسین، علامہ نعیم انصاری اور مرزا جنید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کراچیکے زیراہتمام عظیم الشان میلاد مصطفیﷺ کانفرنس ان شاء اللہ 17 نومبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب باغ قائد مزار قائد کے سامنے ہو گی۔ جس سے خصوصی خطاب جگر گوشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحبزاہ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کا ہو گا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعت اور ناظمہ دعوت و تربیت محترمہ مسز زین العابدین نے 13 نومبر 2018ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج ویمن لیگ جہلم کی اپنی تمام ٹیم ممبرز کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خیریت دریافت کی اور اپنی تنظیم کی نیک تمنائیں پیش کیں۔
سجادہ نشین دربار عالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف پیر حبیب اللہ شاہ اور سجادہ نشین دربار عالیہ بوڑا جنگل شریف ضلع جہلم پیر فخر نظیر قاسم نے وفد کیساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عیادت کی اور ان کی صحت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
تحریک منہاج القرآن نارتھ ناظم آباد کے صدر سید ذاکرعلی نے ماہر تعلیم محمد عثمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے سید محمد عثمان کو تحریک منہاج القرآن کی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے محمد عثمان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ پیش کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 155 لاہور کے زیراہتمام میلاد ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، ڈائریکٹر انٹرفیتھ سہیل احمد رضا، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی اور منہاج یوتھ لیگ کے دیگر قائدین نے بھی میلاد ڈنر میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساؤتھ افریقہ کی صوبائی اور شہری تنظیمات کے عہدیداران کا اجلاس 11 نومبر 2018 کو ساوتھ بیچ ساحل سمندر پر بعد از نماز مغرب علامہ طاہر رفیق نقشبندی منہاجین صدر MQI KZN کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ڈربن، پائن ٹاون،کلیئر وڈ، فینکس، اوور پورٹ اور ساوتھ بیچ کے صدروز اور عہدیداران نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جامع مسجد منہاج القران ماڈل ٹاؤن لاہور کے تعمیراتی کام از سر نو تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری بھی آپ کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر آپ کو جامع مسجد منہاج القرآن کے تنزئن و آرائش کے کام پر بریفنگ دی گئی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کے زیر اہتمام 11 نومبر 2018ء کو استقبال ربیع الاول شریف کا سالانہ عظیم الشان مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جسمیں سینکڑوں عاشقان مصطفی ﷺ نے بڑے جوش و خروش کیساتھ شمولیت کی۔ ریلی کی قیادت ڈوویژنل کوآرڈنیٹر پاکستان عوامی تحریک حاجی اسلم طاہر، سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف رانا منظور علی، ڈسٹرکٹ صدر تحریک سید ابو دائود شاہ بخاری، ڈسٹرکٹ ناظم عقیل شہباز ایڈووکیٹ، ناظم ویلفیئرشیخ محمد اشرف حیدری نائب صدر PAT رانا غلام مصطفی فریدی نے کی۔
منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں (عزیز بھٹی ٹاؤن) میں مغلپورہ چوک سے مین بازار باغبانپورہ تک مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کی۔ جلوس مغلپورہ سے شروع ہو کر شالامار لنک روڈ سے ہوتا ہوا مین بازار باغبانپورہ میں اختتام پذیر ہوا۔ اہلیان علاقہ، شالا مار لنک روڈ کی تاجر برادری دیگر سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں نے جگہ جگہ شرکائے جلوس کا استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شرکائے جلوس کو خوش آمدید کہا، جلوس کے راستے کو خیر مقدمی بینرز اور عمارتوں کو چراغاں کر کے سجایا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ میلاد جلوس چلڈرن پارک سے شروع ہوکر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوا۔ راستے میں جگہ جگہ جلوس کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی۔ مشعل بردار جلوس میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام عظیم الشان مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین، کارکنان سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مشعل بردار جلوس شہر کی مرکزی شاہراہ سے گزرتا ہوا اختتام پزیر ہوا۔ اس موقع پر شرکاء نے فائر ورکس کا مظاہرہ کیا، جلوس کے شرکاء نے کتبے اور بینر بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
منہاج القرآن اپر سندھ کھپرو ضلع سانگھڑ کے زیراہتمام حلقہ درود کا اہتمام کیا گیا، جسمیں منہاج القرآن سندھ کے رہنماء سید زاہد علی شاہ نے ربیع الاول کی خوشی میں اپنی رہائش گاہ کو پورے مہینے کیلیے حلقہ درود کے لیے وقف کردیا اور اسکے تمام انتظامات بھی اپنے ذمے لیے۔ اس موقع پر رہنماء عبدالستار چوہان اور دیگر بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام گلشن اقبال میں استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں اجتماع منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن کراچی کے صدر نعیم انصاری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ تاجدار کائنات کی آمد سے انسانیت کو جینے کا سلیقہ اور حقوق ملے۔ تاجدار کائنات صرف مسلمانوں کیلئے ہی آخری رسول بن نہیں آئے بلکہ تمام انسانیت کیلئے خاتم النبین بن کر دنیا میں تشریف لائے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.