سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اسلام دین فطرت اور مکمل ضابطہ حیات ہے، دیگر تہذیبوں کی بنیاد مفاد اور جذبات پر جبکہ اسلام کی بنیاد اخلاص اور حکمت پر قائم ہے۔ اسلام جذبات کی بجائے اخلاص کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے، مخالفانہ پروپیگنڈے کا سبب کم علمی ہے یا بدنیتی، اسلام کی حقیقی تعلیمات سے آگاہی کیلئے قرآن و سنت کا براہ راست مطالعہ کیا جائے اور طالبات، خواتین حصول علم پر توجہ مرکوز کریں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے زیراہتمام منہاج سٹی (منہاج القرآن اسلامک سنٹر میلبورن، وکٹوریہ) میں ماہانہ درس قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں امیر منہاج ایشیا پیسفیک کونسل علامہ الشیخ رمضان قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ ماہانہ درس قرآن میں شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے تعاون سے عام لوگوں کے لیے 13 اپریل 2018ء کو بھی ہفتہ وار ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ضیافت جوہانسبرگ میں ہر جمعۃ المبارک کو لگائی جاتی ہے۔ جمہ کی نماز کے بعد سینکڑوں افراد منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے دستر خوان سے کھانا کھاتے ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پانچ روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ 11 اپریل 2018ء سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں جاری ہے، جس میں ملک بھر سے زونل، ضلع اور تحصیل سطح کی تنظیمات شریک ہیں۔ کیمپ کے دوسرے روز تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، ڈاکٹر فضہ حسین قادری، نظامت تربیت منہاج القرآن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سعید رضا بغدادی اور مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ افنان بابر نے شرکاء سے تربیتی امور پر گفتگو کی۔
کویت کے مشہور و معروف راجدھانی پیلس، خیطان، میں جمعرات کی رات 12 اپریل 2018 منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیرِاہتمام ایک عظیم الشان سالانہ ’’معراج النبی ﷺ کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کویت بھر کی پاکستانی و انڈین کمیونٹی اور تمام تر مسالک اور مذہبی، سیاسی وسماجی تنظیمات کے وفود نے شرکت کی۔ خواتین ومرد حضرات کی بھر پور شرکت سے وسیع وعریض ہال میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کے زیراہتمام فیصل آ باد کی معصوم عابدہ اور نور فاطمہ کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت ضلعی صدرمیاں آصف عزیز، زین العابدین، شاہدسلیم، میاں کاشف حسین، آصف بلال، ضیاء الدین، حمزہ شیخ، محمداویس، محمدذیشان صدیق، اعجاز ڈھلوں، محمد شہزاد نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلباء سے ساتھ تربیتی نشست صفہ ہال میں ہوئی۔ نشست میں کالج کے تمام طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد خان ملک، ایڈمنسٹریڑ کرنل ریٹائرڈ راجہ فضل مہدی، وائس پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی اور کالج کے اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔
پریٹوریا اور کلیئرووڈ سے وفد نے10 اپریل 2018ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن ساؤتھ افریقہ کا وزٹ کیا۔ وفد میں محمد اقبال عبدالکریم، چاند بھائی اور محمد علی شامل تھے۔ وفد نے منہاج القرآن اسلامک اینڈ کمیونٹی سنٹر ڈربن کا دورہ کیا اور صدر منہاج القرآن نٹال علامہ طاہر رفیق سے خصوصی ملاقات کی۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام 9 اپریل 2018ء کو کالج شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں طلباء کے لیے ایک روزہ تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ کیمپ میں کالج کے اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ ورکشاپ میں کالج کے طلباء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر آخرت اور کامیابی کے ضابطے کے موضوع پر فکری و تربیتی ویڈیو خطاب دکھائے گئے۔ ورکشاپ میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر نجم رفیق، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، حافظ سعید رضا بغدادی اور منہاج الدین قادری نے طلباء کو لیکچرز دیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 9 اپریل 2018ء کو پاکپتن شریف کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی آف لاہور پاکپتن کیمپس کی دعوت پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 1400 سال پہلے امت مسلمہ ایک روشن خیال قوم اور ترقی یافتہ معاشرہ کے طور پر پہچان رکھتی تھی۔ آج امت مجموعی طور پر سیاسی، معاشی حالات اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں زوال پزیر ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت امور خارجہ کے سیکرٹری محمد وسیم افضل قادری منہاجین کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ نماز جنازہ نارنگ منڈی میں ادا کی جائے گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے محمد وسیم افضل قادری سے تعزیت کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت امور خارجہ کے سیکرٹری محمد وسیم افضل قادری کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ نارنگ منڈی لاہور میں ادا کی گئی۔ جنازہ کی امامت محمد وسیم افضل قادری نے خود کرائی۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ انجینئر نجم رفیق، علامہ غلام ربانی تیمور، ریاست علی چدھڑ اور نظامت امور خارجہ کے اسٹاف ممبران پر مشتمل وفد نے جنازہ میں شرکت کی۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی اور چار سال کے بعد بھی انصاف نہ ملنے پر چیف جسٹس کو درخواست پیش کی اور ان سے جلد انصاف کیلئے سووموٹو ایکشن لینے کی اپیل کی۔ چیف جسٹس نے انصاف میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور تاخیر کی وجوہات جاننے کیلئے مفصل رپورٹ طلب کرلی۔ نعیم الدین چوہدری اور نور اللہ صدیقی بھی بسمہ امجد کے ہمراہ چیف جسٹس سے ملاقات میں شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر نجم رفیق نے کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن فیصل آباد کے تمام پی پی حلقہ جات سے عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک کی موجودہ پالیسی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے 8 اپریل 2018ء کو گجرات کا تنظیمی دورہ کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اشرافیہ اس مروجہ کرپٹ نظام کی محافظ ہے، اس کرپٹ نظام کو اپنی جدوجہد سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔ آئندہ انتخابات میں آئین کی شق 62 اور 63 پر عمل درآمد نہ ہوا تو ملک و قوم کے ساتھ جرم ہوگا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.