سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن سکول اور منہاج گرلز کالج چک بھون کے سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں شیخ عبد الغفور، حاجی محمد صابر، حافظ محمد خان، قاری احمد رضا، خالد اعوان، حافظ شفقات احمد، قاضی عتق الرحمن، محمد سجاول ڈاکٹر فیض عباس مہمان تھے، جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز کو ایوارڈز دیئے۔ اس موقع پر بچوں کے والدین اور اہل علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے تعاون سے عام لوگوں کے لیے ہفتہ وار ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ضیافت جوہانسبرگ میں ہر جمعۃ المبارک کو منعقد کی جاتی ہیں، جہاں کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔ جمہ کی نماز کے بعد سینکڑوں افراد منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے دستر خوان سے کھانا کھاتے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ابیٹ آباد بار کے صدر خان گل خان، سابق سیکرٹری ہائیکورٹ بار ایبٹ آباد محمد علی جدون، سابق سیکرٹری بار شوکت خان ترک، سینئر وکلاء مظہر علی قریشی اور کرم الٰہی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ بلوچستان اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ فاٹا سے لیا جائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریہ آسٹریلیا کے زیراہتمام 3 مارچ 2018 کو ماہانہ درسِ قرآن شام 6 بجے 8 بجے تک) منعقد ہوا، جس میں امیر ایشیا پیسفک کونسل علامہ محمد رمضان قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے دلجمعی سے آپ کا درس قرآن سنا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن جرمنی کے مرکز پر ایک پرتگالی نوجوان فلپ نے شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری اور منہاج القران انٹرنیشنل کی دین مبین کےلئے گرانقدر خدمات سے متاثر ہو کر قبول اسلام کر لیا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن برلن قاری طارق علی نے جرمن انجینئر فلپ کو اسلام قبول کرایا۔ اس موقع پر فلپ نے اپنے لئے نیا نام عمر پسند کیا۔ نومسلم عمر برلن میں انجیئنرنگ کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 08 مارچ 2018 کو بادالونا میں سالانہ محفل نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ عالمی شہرت یافتہ نعت خوان الحاج شہباز قمر فریدی اور منفرد انداز سے شہرت پانے والے نقیب محفل صاحبزادہ تسلیم احمد صابری محفلِ نعت میں مہمانِ خصوصی تھے۔ محفل میں سپین سے کثیر تعداد میں عشاقانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران، رفقاء، وابستگان، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 22 فروری 2018ء کو راجدھانی ریسٹورنٹ خیطان کویت کے وسیع و عریض ہال میں قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب ڈاکٹر طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں کویت میں موجود منہاج القران انٹرنیشنل کے رفقاء، پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری حلقہ کی ممتاز شخصیات سمیت دیگر تنظیمات کے عہدیداران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر چک بھون ضلع چکوال کے سالانہ رزلٹ ڈے 2018ء کے موقع پر تقریب انعامات منعقد ہوئی، جس میں طلباء و طالبات کے علاوہ والدین اور ادارے کے تمام اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ تقریب میں بچوں نے مختلف سیگمنٹ پیش کیے، خاکے اور ٹیبلوز بھی پروگرام کا حصہ تھے۔
تحریک منہاج القرآن ٹنڈو آدم سندھ اور پاکستان عوامی تحریک ٹنڈو آدم کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاھرالقادری کی 67 ویں سالگرہ منائی گئی۔ 19 فروری 2018ء کو قائد ڈے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام ’’شب دعا‘‘ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن نارووال کے زیراہتمام ’’سفیر امن کانفرنس‘‘ مؤرخہ 4 مارچ 2018 کو منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس میں سہارا فارلائف ٹرسٹ کے چیئرمین ابرارالحق، نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم سمیت دیگر مرکزی و مقامی قائدین تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک اور اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، علمی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اٹلی کے شہر بریشیا میں منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے زیرانتظام محفل نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف نعت خوان شہباز قمر فریدی اور کمپئر تسلیم احمد صابری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں مہمان نعت خوانوں نے اپنے مخصوص انداز میں نعتیہ کلام پیش کیے۔ محفل میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔
سفر انقلاب کا ایک اور سپوت، عظیم انقلابی جانثار گوجرخان کے نواحی علاقے گلیانہ کے رہائشی یاسر محمود قادری (جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ گوجر خان) انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ گلیانہ میں ادا کی گئی، مرکزی ناظم دعوت علامہ غلام ربانی تیمور نے جنازہ پڑھایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام قائد ڈے کی مرکزی تقریب 25 فروری 2018ء کو منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر محمد اسلم چوھدری نے کی۔ پروگرام کا آغاز قاری محمد نواز ہزاروی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ شہزاد احمد قادری، محمد زبیر قادری، یاسر عمران قادری اور صدر منہاج القرآن نعت کونسل محمد سجاد قادری نے ثناء خوانی کی۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ یوسی 86 کے زیراہتمام قائد ڈے کی پروقار تقریب 26 فروری 2018ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور درازی عمر و صحت سلامتی کی دعا بھی کی گئی۔ تقریب کی صدارت صاحبزادہ الحاج محمد صبغت اللہ قادری نے کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.