سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 3 اپریل 2018ء کو دورہ شمالی علاقہ جات کے دوران مری کا وزٹ کیا۔ مری پہنچنے پر جگہ جگہ تحریک منہاج القرآن، عوامی تحریک، یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور دیگر فورم کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مری میں عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں آپ مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ آزاد کشمیر کے دوران راولا کوٹ گئے۔ جہاں آپ نے کارکنان کیساتھ تنظیمی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، عوامی تحریک ساوتھ پنجاب کے صدر چوھدری فیاض وڑائچ اور دیگر مقامی عہدیدار بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن تجدید دین اور احیائے امت کی تحریک ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مظفرآباد کا تنظیمی دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے ورکرز کنونشن اور رحمۃ اللعالمین کانفرنس سے خطاب کیا، دیگر تنظیمی مصروفیات میں علاقائی عہدیداروں اور کارکنان سے بھی ملے۔ مظفرآباد میں ڈائریکٹر امورِ دینیہ آزاد جموں کشمیر مفتی نذیر احمد قادری سے ملاقات بھی ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 66 کے عہدیداران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، غلام محمد قادری، عبدالرشید اعوان، میاں اکرام الحق، حاجی نصیر احمد، قاری لعل محمود، سہیل مقصود، ماسٹر استخار اور زین العابدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے تنظیمی دورہ آزاد کشمیر میں یکم اپریل 2018ء کو کوٹلی پہنچے، جہاں انہوں نے ورکرز کنونشن اور رحمۃ للعالمین کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس سے پہلے آپ کی کوٹلی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ وٹلی میں’’رحمۃ للعالمین کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ آقائے دو جہاں ﷺ نے انسانیت کو حقوق و فرائض کے چارٹر سے آگاہ کیا اور بتایا انسان کے کیا حقوق ہیں، رشتہ داروں کے کیا حقوق ہیں، یہاں تک کہ جانوروں کے حقوق کے بارے میں بھی دنیا کو ایجوکیٹ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کی نیشنل ایگزیکٹیو کونسل کے ممبر دادو خان درانی کے والد گرامی کے اچانک انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے داود خان درانی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے میرپور میں ’’رحمۃ للعالمین کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسندی اسلام اور عالم اسلام کی سب سے بڑی دشمن ہے، انتہا پسندی کے زہر سے نوجوان نسل کو تباہ کیا جارہا ہے، انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے قوم کے بچے بچے کو متحد اور یکسو ہونا ہو گا، انتہا پسندی سے فرقہ واریت اور دہشتگردی جنم لیتی ہے اور دہشتگردی انسانیت کی بقاء کیلئے آج بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے۔
منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا، تنظیمی وزٹ کے دوران جہلم، میرپور، مظفر آباد، مری اور دیگر علاقوں میں گئے، جہاں انہوں نے رحمۃ للعالمین کانفرنسز سے خطاب کیا اور منہاج القرآن کے علاقائی رہنماؤں، کارکنان و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں بھی کیں۔ جہلم آمد پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شاندار استقبال کیا گیا۔ یہاں آپ نے تنظیمی عہدیداروں کی نشست سے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکا کے زیراہتمام 31 مارچ 2018 کو منہاج القرآن النور اسلامک سینٹرکنیٹیکٹ میں معراج النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ولادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت حاجی غلام سرور نے کی۔ پروگرام میں علامہ سعید الحسن طاہر اور علامہ افضال احمد قادری نے خطاب کیا جبکہ علامہ محمد شریف کمالوی نے نقابت کے فرائض سر انجام دیئے۔
منہاج القران انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ GP یوتھ لیگ کے صدر محمد بلال اعوان کی تقریب ولیمہ کے موقع پر 31 مارچ 2018ء کو پریٹوریا میں محفل سماع کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیراہتمام منعقد کیا گیا۔ محفل سماع و ولیمہ تقریب میں جنوبی افریقہ سے منہاج القرآن، عوامی تحریک اور یوتھ لیگ جنوبی افریقہ کے قائدین و ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک و منہاج القرآن پی پی 68 فیصل آباد کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس کی صدارت نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ کنونشن میں منہاج القرآن و عوامی تحریک فیصل آباد کے رہنماء میاں عبدالقادر اور دیگر مقامی قائدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن اور عوامی تحریک نے ملک میں نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساؤتھ افریقہ کے وفد نے صدر علامہ طاہر رفیق نقشبندی کی سربراہی میں صوبائی تنطیم منہاج القرآن ہری سمتھ فری اسٹیٹ کا 30 مارچ 2018ء کو وزٹ کیا۔ وفد میں علامہ طاہر رفیق نقشبندی، علامہ محمد ایوب طفیل قادری صدر ڈربن، عمیر صابر ناظم، ذاکر رفیق، نادر رفیق، اسد حسینی اور مسعود قادری بھی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے مختلف فورمز کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری اور پنجاب میں ممبر سازی مہم کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے کی، تقریب میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ کے سینکڑوں کارکنان صوبائی، ضلعی اور پی پی حلقہ جات کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، انجینئر محمد رفیق نجم نے سنٹرل پنجاب کے عہدیداران سے حلف لیا۔
تحریک منہاج القران شمالی پنجاب کے ضلعی و تحصیلی عہدیداروں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں مرکزی عہدیداروں نے شمالی پنجاب میں تحریک منہاج القرآن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی 13ویں اجتماعی پروقار تقریب 25 مارچ 2018 کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، 23 مسلم و غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، مسلم جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل نے پڑھایا جبکہ مسیحی جوڑوں کا نکاح ان کی مذہبی رسومات کے مطابق انجام پایا۔ دلہنوں کو منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم کئے گئے بیوٹی پارلر میں تیار کیا گیا، منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماؤں میں دلہنوں کو تیار کرنے میں مدد کی، ہر دلہن کو پونے دو لاکھ روپے مالیت کا گھریلو استعمال کا سامان دیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.