سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماؤں علامہ فرحت حسین شاہ، علامہ امداد اللہ قادری اور عالمی میلاد کانفرنس کے سیکرٹری جواد حامد نے کہا ہے کہ امسال تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس اپنی نوعیت کی تاریخی کانفرنس ہو گی جس میں لاکھوں اسلامیان پاکستان ملک بھر سے شریک ہونگے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی دعوت پر دورہ کویت پر موجود علامہ محمد صادق قریشی نے 27 نومبر2017ء کو بیورو چیف لاہور ٹیلیویژن برائے کویت محمد افضل شافی کی رہائش گاہ پر پروگرام شافی کے ساتھ انٹرویو ریکارڈ کروایا۔ یہ انٹرویو جلد آن ائیر ہوگا۔ اس موقع پر حاجی عبدالرشید، احمد حسین چوہدری اور ماجد حسین دلوی بھی ان کے ساتھ تھے۔
تحریک منہاج القران لیہ کے زیراہتمام استقبال ربیع الاوّل کا سالانہ جلوس فیملی پارک سے لے کر صدر بازار تک نکالا گیا، جس میں عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے کیا گیا۔ جلوس میں پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی آرگنائزر قمرعباس دھول، ضلعی صدر شبیر بھٹی، تحصیلی صدر منہاج القران مقبول میرانی اور ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ سمیت دیگر رہنماوں نے جلوس کی قیادت کی۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام سالانہ استقبال ربیع الاول ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز 15 چوک سے شروع ہوا جس میں شہر بھر سے مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شریک ہوئے۔ جلوس کے شرکاء درود و سلام اور نعتیں پڑھتے ہوئے آگے بڑھتے گئے۔ جلوس پر تلہ گنگ روڈ کے تاجروں نے جگہ جگہ پھول نچھاور کیے اور استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ کی یونین کونسل لعل گڑھ میں ماہانہ درس عرفان قرآن ہوا جسمیں علامہ محمد احسان رضوی القادری نے خطاب کیا۔ درس قرآن میں ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ملک ابوارسل مصطفی المدنی مہمان خصوصی تھے۔ درس قرآن کا اختتام دعا خیر سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 249 میں ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدرات سردار شاکر خان مزاری نائب ناظم اعلی جنوبی پنجاب نے کی جبکہ علامہ محمد احسان رضوی القادری مہمان خصوصی تھے۔ رانا محمد گلزار ضلعی صدر، ملک ابو ارسل مصطفی المدنی ضلعی ناظم اور محمد زبیر صدر، محمد طارق عزیز ناظم تحریک نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 26 نومبر 2017ء کو 25 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی کے مقابل وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور تھے، جبکہ کی تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے تقریب کی صدارت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت (انڈین کمیونٹی) کے زیرِاہتمام ماجد دہلوی کی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد اور عشائیہ کی تقریب 25 نومبر 2017ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ مہمان خصوصی علامہ محمد صادق قریشی نے تربیتی گفتگو کی۔ اس موقع پر ماجد دہلوی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔
منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ امریکہ کے زیراہتمام طلبہ میں 25 نومبر 2017کو اسلام سے متعلقہ معلومات پر مبنی دوسرا سالانہ کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا۔ مقابلہ تحریری اور زبانی طرز پر مشتمل تھا، جس میں جونئیر اور سینئر طلبہ کے دو گروپ شامل تھے، جونئیر گروپ کے لیے جنرل نالج اسلام اور سینئر گروپ کے لیے القرآن موضوع پر سوالات کیے گئے۔
علامہ محمد صادق قریشی نے 24 نومبر2017 کو قائدین و کارکنان منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے ہمراہ ملک کی دوسری بڑی مسجد بلال بن رباہ میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے امام مسجد الشیخ راشد العلومی سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں انہوں نے میلاد النبی ﷺ اور کویت میں محبت ،امن اور علم کے لئے کی جانے والی کاوشوں پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 24 نومبر 2017ء کو منہاج ہاؤس جلیب الشیوخ میں تربیتی نشست منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ ننھے بچوں نے احادیثِ اربعین سنائیں۔ مہمان خصوصی علامہ محمد صادق قریشی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی طرف سے بچوں کو کیش انعامات بھی دئیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت جہرا کے زیراہتمام 24 نومبر 2017ء کو محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک حاجی محمد طارق نے کی جبکہ کرامت علی قادری نے حمد پڑھی۔ نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سعادت محمد انور، خالد محمود، عبدالستار شیرازی، انوار الحق، امتیاز احمد پرنس اور صوفی عبدالمجید نے حاصل کی جبکہ حافظ یٰسین نے حدیثِ مبارکہ پیش کی۔
پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیرِاہتمام ٹائیز سینٹر منطقہ شہداء میں محفلِ میلاد بعنوان ’’میرِ ِِ عرب کو آئی ٹھنڈی ہوا جہاں سے‘‘ 24 نومبر 2017ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ مقامی نعت خواں حضرات نے آقا علیہ السلام کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیے۔ دیگر مقررین کے خطابات پروجیکٹر پر ڈسپلے کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماہ ولادت ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی چراغاں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کی روایت ہے کہ ماہ میلاد اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے دن کو دنیا بھر میں انتہائی شان و شوکت سے منایا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ، گوشہ درود، جامع مسجد منہاج القرآن، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ اور ادارہ منہاج القرآن سے متصلہ گلی بازاروں میں بھی خصوصی چراغاں اور لائٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی دعوت پر دورہ کویت میں علامہ محمد صادق قریشی نے 23 نومبر2017ء کو منہاج القرآن کویت کے سینئر وفد کے ساتھ محدث کویت پیرِ طریقت علامہ سید یوسف بن سید محمد ہاشم رفائی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں (حاجی عبدالرشید، احمد حسین چوہدری، ماجد حسین دلوی، ڈاکٹر باغ حسین، سرفراز احمد، محمد اشفاق مغل، قیصر عمر، کاشف علی ) شامل تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.