سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
لودھراں میں تحریک منہاج القرآن اور دیگر فورمز کی تقریب حلف برداری و اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت منہاج القرآن جنوبی پنجاب و سندھ کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے کی۔ تقریب حلف برداری میں لودہراں، کہروڑ پکا، دنیاپور کے سینکڑوں کارکنان سمیت پی پی حلقہ جات کے عہدیداران نے بھر پور شرکت کیاس موقع پر تمام عہدیداران سے سردار شاکر خان مزاری نے حلف لیا۔
تحریک منہاج القرآن یونین کونسل لعل گڑھ میں ماہانہ درس عرفان قرآن ہوا جس میں علامہ محمد احسان رضوی القادری نے خطاب کیا جبکہ ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ملک ابو ارسل مصطفی المدنی مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 248 فاضلپور کے زیرانتظام ماہانہ درس عرفان القرآن 11 نومبر 2017ء کو منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد احسان رضوی القادری نے ’’فلسفہ کربلا اور شعور کربلا‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلعی ناظم منہاج القرآن راجن پور ملک ابوارسل مصطفی المدنی مہمان خصوصی تھے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے 140 ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان صادق و امین قیادت نے بنایا، بدعنوانوں اور نا اہلوں نے برباد کیا۔ یوم اقبال کی چھٹی منسوخ کرنے والے حکمرانوں کی اپنی چھٹی ہونیوالی ہے۔ علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی فکر سے بغض رکھنے والا کرپٹ ٹولہ آئندہ نسلوں کو فکر اقبال رحمۃ اللہ علیہ سے لا تعلق رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکیم الامت جیسی ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔
منہاج یونیورسٹی کے وائس چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج یونیورسٹی کے وفد کے ساتھ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی اور پھول رکھے۔ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر 9 نومبر 2017ء کو منہاج یونیورسٹی کے وفد وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، رجسٹرار منہاج یونیورسٹی کرنل ریٹائرڈ محمد احمد، ڈین پولیٹیکل سائنس دیپارٹمنٹ ڈاکٹر قادر بخش، ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا، فیاض احمد وڑائچ، نورراللہ صدیقی، ڈاکٹر محمد اقبال نور صدر منہاج القرآن راوی ٹاؤن بھی شامل تھے۔
نظامت تربیت اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے تیسرا تربیتی کیمپ آغوش کمپلیکس میں منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن کے تعلیمی ادارہ جات کے سٹاف نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ میں اساتذہ کی علمی وتعلیمی، دینی و اخلاقی اور فکری و نظریاتی تربیت کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ کیمپ میں ناظم تربیت غلام مرتضی علوی، نائب ناظم تربیت محمد منہاج الدین قادری اور مرکزی کوآرڈینیٹر کورسز محمود مسعود قادری نے لیکچرز دیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے ناظم ویلفیئر ساجد حسین کے بڑے بھائی کی نماز جنازہ کھاریاں کے نواحی گاؤں دھوریہ میں ادا کی گئی۔ مرکز سے نائب ناظم اعلیٰ سید فرحت حسین شاہ، علامہ غلام ربانی تیمور، قاضی مدثر اور کارپی اٹلی سے علامہ وقار احمد منہاجین نے جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد کے علاوہ منہاج القرآن کھاریاں کے کارکنان و قائدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ٹیلیفون پر مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن ادارہ افکار اسلامیہ میں 8 نومبر 2017 کو منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم دعوت علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے خطاب کیا۔ درس قرآن میں منہاج القرآن لیہ کے قائدین و کارکنان کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن معاشرہ میں فروغ امن کے لیے کاوشیں کر رہی ہے۔
ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں منہاج یورپین کونسل کی دو روزہ میٹنگ اور ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ دو روزہ میٹنگ میں یورپ کے تینوں زون کی ایگزیکٹیو اور ایم ای سی کے تمام فورمز کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی اور آئیندہ کیلئے تنظیمی امور میں بہتری لانے کیلئے باہمی مشاورت سے نئی پالیسیز ترتیب دیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل Kwa Zulu Natal ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام 93 ویں ماہانہ محفل و حلقہ درود کا انعقاد 5 نومبر 2017ء کو اسلامک اینڈ کمیونٹی سنٹر ڈربن میں کیا گیا۔ پروگرام میں منہاج القرآن ڈربن، پائن ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں سے احباب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ حلقہ درود کا آغاز نماز مغرب کے بعد تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کی ضلعی مجلس شوریٰ کا اجلاس 4 نومبر کو ہوا، جس کی صدارت مخدوم شہباز ہاشمی نے کی۔ اجلاس میں سینئر رہنماء یاسر ارشاد کو تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کا صدر منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں سابق ضلعی امیر پروفیسر جاوید اختر زواری، ضلعی ناظم تحریک انجینئر جواد صادق، میجرمحمد اقبال چغتائی، عمرچشتی، یاسر ارشاد، خالد محمود، مصباح اسحاق اورصوبائی میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی بھی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود کا ماہانہ روحانی اجتماع 4 نومبر 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ اس موقع پر سید مشرف شاہ، جی ایم ملک، جواد حامد، نجم رفیق، سید فرحت حسین شاہ، سید امجد علی شاہ، حافظ غلام فرید، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق اور دیگر قائدین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
منہاج کالج برائے خواتين لاہور کے سينئر فیکلٹی ممبر پروفيسر محمد افضل کانجو کی پي ايچ ڈي کي تکميل پر 2 نومبر 2017 کو کالج اسٹاف نے استقباليہ ديا۔ پروگرام کي صدارت پرنسپل پروفيسر ڈاکٹر ثمر فاطمہ نے کي۔ اس موقع پر انتظامیہ اور تمام اساتذہ کرام کی طرف سے ڈاکٹر محمد افضل کانجو کو پی ایچ ڈی کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی گئی۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام خواتین کے لیے منہاج ماڈل سکول جادہ جہلم میں تین روزہ فنِ خطابت کورس 28 تا 30 اکتوبر 2017ء کو منعقد ہوا۔جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تحصیل و یونین کونسل کی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ تین روزہ فنِ خطابت کورس میں مرکزی نظامِ تربیت کے سینر رہنما محمد منہاج قادری اور معلمہ و ناظمہِ دعوت جہلم راحیلہ زین نے شرکاء کو فنِ نقابت اور خطابت کے بنیادی لوازمات سے روشناس کروایا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام زونل سیکرٹریٹ المنہاج گلشن اقبال کراچی میں یوتھ لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ 29 اکتوبر 2017ء کو ہوئی، جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر علوی مہمان خصوصی تھے۔ ورکشاپ میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ مظہر محمود علوی نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی نوجوانوں کے ٹیلنٹ کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا مگر اس ٹیلنٹ کو صحیح سمت دینے کی ضرورت ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.