سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور پی پی حلقہ 249 کی تنظیم سازی ہوئی، جس میں ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور نے شرکت کی۔ تنظیم سازی کے عمل میں صدر کے لیے محمد زبیر، نائب صدر خالد بلال، ناظم محمد طارق عزیز، ناظم مالیات محمد زاہد، نشرواشاعت کے لیے یامین قادری، ممبر شپ کے لیے محمد ممتاز قادری، ناظم دعوت و تربیت کے لیے محمد شاہد کو منتخب کیا گیا۔
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ، عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشیں لمحہ فکریہ ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے۔ اس بات پر ایمان لانا ناگزیر ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد قیامت تک کوئی نبی یا رسول نہیں آئے گا۔ وہ ضلعی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں تحریک منہاج القرآن کی ضلعی تنطیم نو کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔
تحریک منہاج القرآن کوٹ مٹھن پی پی حلقہ 250 میں جا مع مسجد فریدی بازار والی میں سید نا امام حسین علیہ السلام کانفر نس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد علامہ احسان رضوی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں ضلعی امیر تحریک رانا محمد گلزار اور کارکنان بھی شامل تھے۔
حضرت احمد علی چشتی (منہاج القرآن موریشس) 28 اکتوبر 2017ء کو اوشاکا انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈربن ساؤتھ افریقہ وزٹ پر تشریف لائے۔ صدر منہاج القرآن نٹال علامہ طاہر رفیق اور ذکی رفیق نے ائرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اپنے اس دورہ کے دوران انہوں نے منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اور دیگر مقامات کا وزٹ کیا اور پروگرامز میں شرکت کی۔
پی ایس پی کے چیئرمین مصطفٰی کمال اور صدر انیس قائمخانی و دیگر رفقاء نے امیرِ تحریک منہاج القرآن حیدرآباد یونس القادری سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ تعزیت کے لیے پی ایس پی کا وفد یونس القادری کی رہائش گاہ پر آیا اور اس موقع پر مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن میرپور اور ایم ایس ایم میرپور کے زیراہتمام 23 اکتوبر 2017ء کو ’’پیغام شہادت امام حسین‘‘ علیہ السلام کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس کا آغاز باقاعدہ تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ اس کے بعد منقبت اشتیاق احمد مصطفوی نے پیش کی۔ کانفرنس سے علامہ جمیل احمد زاہد مرکزی ناظمِ دعوت تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن میں علامہ احسان رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادب اور محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی اصل ایمان ہے۔ اگر دل ادب ومحبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خالی ہو لاکھ عبادات بھی قابل قبول نہیں۔ آج کے دور میں ایک مغالطہ پیدا کر دیا گیا ہے کہ اگر عبادات آقائے دوجہاں کا تصورآجائے تو عبادات کا مقصد ختم ہوجاتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن مانسہرہ پی کے 53 کی نظامت دعوت کے زیراہتمام ’’پیغام شہادت امام حسین کانفرنس‘‘ علیہ السلام 23 نومبر 2017ء کو پریس کلب کشمیر روڈ مانسہرہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ احمد حسن فاروقی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علماء و مشائخ بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ تحصیل اوگی کا ماہانہ درسِ عرفان القرآن دی ورلڈ آف چلڈرن پبلک سکول میں 22 اکتوبر 2017ء کو منعقد ہوا۔ درس قرآن کا موضوع قرآن اور ادبِ مصطفےٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم تھا۔ اس موقع پر شرکاء نے دل جمعی سے درس قرآن سنا۔ جس میں بتایا گیا کہ قرآن مجید انسان کو جا بجا حضور علیہ السلام کے در کا ادب سکھاتا ہے۔
مرکزی نظامت تربیت کورسز کے زیراہتمام جہلم کی تحصیل دینہ میں عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 22 اکتوبر 2017 کو منعقد ہوئی، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں تحصیلی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ ساجدہ کوثر نعیمی نے خصوصی شرکت کی پروگرام کے اختتام پر کورس میں شریک خواتین کو اسناد دی گئیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل پائن ٹاؤن ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام ساؤتھ افریقہ میں شہادت امامِ حسین علیہ السلام کانفرنس اور محفلِ ایصال ثواب کا خصوصی طور پر انعقاد کیا گیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال اور ایگزیکٹیو ممبر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ علامہ طاہر رفیق نے کانفرنس کے شرکاء سے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کے پہلا حصہ میں شہادتِ امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر مدلل گفتگو کی اور دوسرے حصہ میں محبت والدین و ایصال ثواب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام دینہ میں منہاج ماڈل سکول نیو جھنگ میں کارکنان کی فکری و نظریاتی اور تحریکی تربیت کے حوالے سے 21 اکتوبر 2017ء کو خصوصی کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں مرکزی نظامت تربیت سےنائب ناظم اعلی تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، علامہ محمد منہاج الدین قادری اور علامہ محمود مسعود قادری نے خصوصی شرکت کی اور تربیتی حوالے سے لیکچرز دیئے۔
تحریک منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کراچی میں ’’یوم تجدید عہد وفا کانفرنس‘‘ 18 اکتوبر 2017ء کو منققد ہوئی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کراچی کے تمام فورمز کے عہدیداروں و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی مرزا جنید علی نے خطاب کیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ 19 اکتوبر 2017ء کو منعقد ہوئی۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور اور نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن علامہ سید فرحت حسین شاہ معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ کانفرنس میں طلباء و طالبات اور پروفیسرز و لیکچررز کی بڑی تعداد شریک تھی۔ طلباء نے سرور کونین ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا اور شان اہل بیت میں منقبت پڑھی۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، سید فرحت حسین شاہ اور علی وقار نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا۔
نیشنل ایکشن پلان کے کلی نفاذ کیلے 19 اکتوبر 2017ء کو منعقدہ اجلاس کے موقع پر منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر قادری نے سربراہ قومی سلامتی جنرل ناصر جنجوعہ اور وزیر مملکت براے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف نصاب امن سیٹ، دہشت گردی کیخلاف فتوی اور عقیدہ ختم نبوت پیش کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.