سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن وادی سون کا اہم اجلاس صاحبزادہ پیر واجد عزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں محمد تنویر ضلع ناظم تحریک منہاج القرآن خوشاب، حاجی محمد ریاض صدر پاکستان عوامی تحریک حلقہ پی پی 39، ایڈووکیٹ ملک شاہ دل اعوان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 39 اے ون کی تنظیم سازی کی گئی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی قائدین کے وفد نے ماڈل ٹاون میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ایک بھائی پانامہ کیس میں گیا دوسرا ماڈل ٹاؤن قتل عام کیس میں گھر جائے گا۔ احتجاج کا فیصلہ اے پی سی میں مشاورت سے کریں گے۔ عمران خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ماڈل ٹاون کی قتل و غارت گری خود ٹی وی پر براہ راست دیکھی۔ انصاف کیلئے پوری جماعت ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہے اور ڈاکٹر صاحب جو لائحہ عمل دیں گے ساتھ کھڑے ہوں یہ سیاسی معاملہ نہیں انسانی معاملہ ہے۔
تحریک منہاج القران گمبٹ سندھ کا اجلاس امیر تحریک منہاج القران سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تعلقہ گمبٹ کی باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اجلاس میں پیر سید عمران احمد شاہ جیلانی کو امیر تحریک منہاج القران گمبٹ منتخب کیا گیا۔
صدر منہاج القرآن نٹال ساؤتھ افریقہ علامہ طاہر رفیق 25 دسمبر کو تنظیمی و دعوتی دورہ پر موریشس پہنچے۔ منہاج القرآن موریشس کے سینئر عہدیدار حضرت علی احمد اور دیگر احباب نے اِن کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ رات کو عرس مبارک حضور غوث الاعظم (رحمتہ اللہ علیہ) کے موقع پر عظیم الشاں محفل پاک کے انعقاد کیاگیا، جس میں کثیر احباب نے شرکت کی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے 142 ویں یوم پیدائش پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ بانی پاکستان نے کمزوروں کے تحفظ کیلئے پاکستان بنایا تھا۔ آج قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کو اشرافیہ نے اپنی ذاتی سلطنت میں بدل ڈالا اور کمزور کے حقوق غصب کر لئے، اقتدار کیلئے بے گناہ انسانی خون بے دردی سے بہایا، ظالموں اور غاصبوں کا صفایا کئے بغیر بانی پاکستان کا ایجنڈا مکمل نہیں ہو گا۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جناح رحمۃ اللہ علیہ کا پاکستان بنانے کیلئے وسائل تعلیم پر خرچ کرنا ہونگے۔ اڑھائی سو ارب ڈالر کے مقروض پاکستان میں کروڑوں بچے تعلیم سے محروم ہیں، یہ بھاری اندرونی، بیرونی قرضہ کہاں خرچ ہوا؟
پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک کے زیراہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پر عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت علامہ عتیق احمد ہزاروی نے حاصل کی۔ حمزہ برادران نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی جبکہ نقابت کے فرائض الازہر یونیورسٹی مصر کے سکالر، علامہ اشتیاق احمد الازہری نے ادا کیے۔ اس موقع پر منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کی طالبات نے شکریہ پاکستان کے عنوان سے خوبصورت ملی نغمہ پیش کیا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گجیانہ نو شیخوپورہ میں عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 25 دسمبر2017ء کو منعقد ہوئی، جس میں شرکاء کو اسناد دی گئیں۔ نظامت تربیت نے عرفان القرآن کورسز کا آغاز کیا تھا، جس میں ایک کلاس خواتین کے لئے بھی شروع کی گئی اور کامیابی سے مکمل ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی تنظیمی دورے پر 23 دسمبر کو دربار حسینی لنڈو تحصیل شھداد پور پہنچے، جہاں انہوں نے یونین کونسل لنڈو کی نئی تنظیمی باڈی مکمل کی۔ اس موقع پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں پیر ولایت علی علوی کو ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ مقرر کیا گیا۔ اس تنظیمی اجلاس میں کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن نواب شاہ ڈویژن عبدالستارچوہان، امیر تحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ سید زاہد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن شہداد کوٹ سندھ کی تنظیم نو مکمل کر لی گئی، اس سلسلہ میں امیرتحریک منہاج القرآن اپرسندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے 23 دسمبر 2017ء کو تحصیل شہداد پور کا دورہ کیا اور تنظیمی اجلاس میں نئی باڈی منتخب کی۔ کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن نواب شاہ ڈویژن عبدالستارچوہان ، امیر تحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ سید زاھد علی شاہ ، نائب صدر تحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ محمد رشید قادری، ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
امیر تحریک منہاج القرآن اپرسندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے تحصیل ٹنڈو آدم میں 23 دسمبر 2017ء کو ٹنڈو آدم کی نئی تنظیمی باڈی مکمل کی۔ اس موقع پر تنظیمی اجلاس ہوا، جس میں صدر پاکستان عوامی تحریک اپرسندھ شکیل احمد قادری، کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن نواب شاھ ڈویژن عبدالستار چوہان، امیرتحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ سید زاہد علی شاہ، صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ٹنڈو آدم گل بھار گل خیر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن قصور A کا ہنگامی اجلاس 21 دسمبر2017کو پیرو والا روڈ قصور شبیراحمد طاہر کے ڈیرہ پر منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت محمد اشرف ضیغم نے کی۔ مرکزی نائب ناظم اعلی کوارڈینیشن محمد رفیق نجم اور سیکرٹری کوارڈینیشن سنٹرل پنجاب چوھدری ریاست علی چدھڑ نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں نجم رفیق نے کہا کہ قاتلوں کے ہوتے ہوئے ماڈل ٹاون کیس کا انصاف ملنا ناممکن لگ رہا تھا لیکن باقر نجفی رپورٹ شائع ہونا بڑی کامیابی ہے۔
میر تحریک منہاج القرآن اپر سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے 22 دسمبر 2017ء کو تنظیمی دورے پرکھپرو پہنچے، جہاں انہوں نے تعلقہ کھپرو اور یونین کونسل کھپرو کی تنظیم نو کی۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن نواب شاہ ڈویژن عبدالستار چوہان، امیرتحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ سید زاھد علی شاہ، صدر منہاج ویلفیئر فائونڈیشن ضلع سانگھڑ ڈاکٹر محمد امین بھیو، صدرتحریک منہاج القرآن کھپرو شوکت علی خان قائم خانی، جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی تحریک کھپرو عبداللہ کنبھار اور دیگر عہدیداروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 دسمبر کو APC بلانے کا اعلان کر دیا۔ تمام جماعتوں کی مرکزی قیادت کو شرکت کی دعوت دے دی، انہوں نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ سرکاری ریکارڈ کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں 45 تھانوں، چوکیوں کی 809 کی نفری نے ’’انسانی بیرئرز‘‘ ہٹانے کے آپریشن میں حصہ لیا، ان میں 204 اسپیشل فورسز کے سنائپرز اور شوٹرز بھی شامل تھے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد کے ہمراہ عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اپنی تحریک عدل چلانے کی تاریخ دیں اسی دن ماڈل ٹاؤن کے قتل عام پر ان کے خلاف قصاص قتل کی تحریک شروع کرینگے، وثوق سے کہہ رہا ہوں اشرافیہ کا خاتمہ یقینی ہے، میرا اندازہ ہے کہ یہ مارچ میں داخل ہوتے نظر نہیں آرہے، 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن حتمی ہے، سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت جاری ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.