سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک یونان و منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور قتل عام پر 7 ستمبر 2017ء کو برما قونصلیٹ پیریا کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں تمام مکاتب فکر کے نمائندہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا برما میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی باقاعدہ منصوبہ کے تحت کی جا رہی ہے اور عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی اس بات کا ثبوت ہے وہ ملک جو جانوروں کےحقوق پر بھی سراپا احتجاج ہو جاتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کا ہنگامی اجلاس 6 ستمبر 2017ء کو ہوا، اجلاس کی صدارت یونس القادری اور علامہ جان محمد بروہی نے کی۔ اجلاس میں برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف 8 ستمبر 2017ء کو عوامی تحریک کے ملک گیر احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی۔ جمعۃ المبارک کے بعد حیدرآباد میں ریلی تلک چاڑی تا پریس کلب ہو گی۔ حیدرآباد شہر میں 8 ستمبر کو بھرپور احتجاج کر کے برما میں مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے 6 ستمبر 2017 کو یومِ دفاع کے موقع پر میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر پاکستان سکھ گوردوارہ بندھک کمیٹی کے راہنماء سردار بشن سنگھ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری شرائنز محمد طارق وزیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر 6 ستمبر 2017 کو منہاج القرآن انٹر نیشنل کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے وفد نے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر اور دیگر شہداء کے مزارات پر حاضری دی۔ مرکزی وفد میں سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز، شہزاد رسول قادری ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، حاجی محمد اسحاق سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر، میاں طاہر یعقوب ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، الطاف حسین رندھاوا ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اور نوراللہ صدیقی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شامل تھے۔
کوپن ہیگن ڈنمارک میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب 6 ستمبر 2017 کو منعقد ہوئی، جس میں کوپن ہیگن سے بالخصوص اور ڈنمارک سے بالعموم بہت سے محب وطن افراد نے شرکت کی۔ پاکستان سوسائٹی کی طرف سے منعقد ھونے والی اس تقریب کے انعقاد میں چوہدری ولائت حسین اور میاں محمد منیر کی خصوصی کاوش شامل تھی۔ ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر سید ذوالفقار علی گردیزی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ مختلف مذہبی اور سیاسی تنظیموں کے قائدین اور نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ برما میں ڈیڑھ سو سال سے زائد عرصہ سے آباد مسلمانوں کے خلاف برمی حکومت کا سفاکانہ برتاؤ اور انسانیت سوز سلوک قابل مذمت اور قابل گرفت ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا اقوام متحدہ، اسلامی دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فی الفور نوٹس لیں۔
منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے زیراہتمام منھاج سمر سکول کی اختتامی تقریب 20 اگست 2017ء کوٹی کے بی کلبکنیٹیکٹ میں منعقد ہوئی، جس میں ورنن ٹاؤن کے میئرنے بھی خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، جس کی سعادت حافظ نعمان سرور نے حاصل کی۔ منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے طلبہ نے درود و سلام اور قصیدہ بردہ شریف سے پروگرام کو رونق بخشی۔ نقانت کے فرائض علامہ محمد شریف کمالوی اور محمد عدن اخلاق نے سر انجام دیئے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں 5 ستمبر 2017ء کو برما کی صورتحال پر ایک پرہجوم پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلامی دنیا، عالمی برادری اور اقوام متحدہ عالمی سطح پر برما کے مسلمانوں کیخلاف ظلم و ستم کو رکوائے۔ وہاں دہشت گردی، نسل کشی اور قتل عام کو فوری بند کرایا جائے۔ عالمی سطح پر اسلامی ممالک برمی سفیروں کو طلب کر کے احتجاج کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو برما کا کیس سرکاری اور سفارتی سطح پر لڑنا چاہیے۔ برما میں فوری طور پر مظالم روکے جائیں اور کمیشن قائم کر کے وہاں امن قائم کیا جائے۔
منہاج القرآن علماء کونسل کروڑ لعل عیسن کے صدر پیر معین الدین شاہ کاظمی کے والد گرامی پیر سید غلام مصطفیٰ شاہ کاظمی کی رسم قل 4 ستمبر 2017ء کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ میں ہوئی۔ پیر نصراللہ شاہ گیلانی، پیر صداللہ شاہ گیلانی، پیر ہارون الحسن سہیوگ شریف، سید غلام مجتبیٰ شاہ کاظمی، خیر محمد شاہ، دربار عنائت شاہ کے گدی نشین ساجد شاہ گیلانی، پیر اللہ بخش شاہ کاظمی، مولانا قاری اشفاق سعیدی، پیر نور شاہ، پیر زین الدین شاہ کاظمی پروگرام کے معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
منہاج القرآن سکھر اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام سکھر میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ عید کے تیسرے روز 4 ستمبر 2017ء کو قربانی کے جانوروں کو ذبح کر کے گوشت بنایا گیا۔ بعدازاں تحریک منہاج القرآن سکھر کے قائدین و کارکنان نے گھر گھر جا کر گوشت کو مستحقین میں تقسیم کیا۔ سکھر کے علاوہ لاڑکانہ اور سندھ کے دوسرے شہروں میں بھی منہاج ویلفئیر فاونڈیشن نے قربانی کے گوشت کو تقیسم کیا۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کھپرو سندھ کے زیراہتمام عیدالاحضیٰ 2017ء کے موقع پر 2 ستمبر کو اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماعی قربانی کے بعد منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کھپرو کی طرف سے قربانی کا گوشت غرباء اور مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن نواب شاہ کے ڈویژنل کوارڈینیٹر عبدالستار چوہان، عوامی تحریک کھپرو کے صدر شوکت علی قائمخانی، جنرل سیکرٹری عوامی تحریک کھپرو صوبیدار ریٹائرڈ عبداللہ خان، منہاج القرآن کھپرو کے رہنماء ممتاز علی پر مشتمل ٹیم نے کھپرو میں قربانی کاگوشت لوگوں تک پہنچایا۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفئیر فاونڈیشن لارکانہ سندھ کے زیراہتمام عیدالاحضیٰ 2017ء کے موقع پر 2 ستمبر کو اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماعی قربانی کے لیے جانوروں کو ذبح کرکے گوشت بنایا گیا۔ اس موقع پر امیر احمد قادری، سید پیر شاہ، سید مبین شاہ اور غلام محمد کی نگرانی میں قربانی کا گوشت تیار ہوا۔ بعدازاں قربانی کا یہ گوشت علاقہ کے مستحقین میں تقسیم بھی کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کارپی کے زیراہتمام یکم ستمبر 2017 کو عیدالاضحیٰ کا اجتماع کارپی سنٹر پر منعقد ہوا۔ عید الاضحی کے اجتماع میں پاکستانی کمیونٹی سمیت مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت اور نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر فیملیز کے لیے الگ سے باجماعت نماز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن کارپی علامہ وقار احمد قادری نے عید کی نماز کی امامت کی جبکہ قاری مشتاق احمد سیالوی نے فیملیز کے لیے دوسری جماعت کروائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام دیار غیر میں طلباء کی اسلامی تعلیم و تربیت کے لیے منھاج سکول آف اسلامک سائنسز میں شریعہ ایجوکیشن کا شعبہ درس نظامی نہایت کامیابی سے کام کر رہا ہے۔ سکول میں درس نظامی شعبہ کا 2016ء میں اس وقت منہاج یونیورسٹی لاہور (جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن) سے الحاق ہوا تھا، جب نومبر 2016ء میں علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔
صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سنٹرل پنجاب (فیصل آباد) حاجی محمد امین القادری کے بڑے بھائی محمد حنیف حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.