سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا رمضان ٹرانسمیشن کے لیے پروگرام ’’قصص الانبیاء‘‘ روازانہ شب دو بجکر چھے منٹ پر پاک نیوز ٹی وی سے نشر ہو رہا ہے۔ رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں کے دوران اس پروگرام میں آپ انبیاء کرام علیھم السلام کے قصص کو قرآنی تفاسیر کی روشنی میں بیان کرتے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں ہزاروں معتکفین و معتکفات سے ’’اخلاق حسنہ‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید ’’قولوا للناس حسنا‘‘ کا حکم دیا کہ لوگوں سے اچھے انداز میں بات کرو۔ اللہ تعالیٰ یہ فرمان بھی اسی طرح ہے جیسے اس نے نماز، روزہ، حج اور زکوۃ کی فرضیت کا حکم دیا۔ ایک میٹھا بول صدقہ سے بہتر ہے، کسی کو معاف کردینا احسان کر دینے سے بھی زیادہ بہتر ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسپیتالیت سنٹر نے 19 جون 2017 کو پلاسا دے لا مارکیسا (Plaça de la Marquesa) میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان سمیت ڈپٹی میئر اوسپیتالیت ڈائریکٹر بلدیہ، وشلسٹ پارٹی اوسپیتالیت کے انچارج ارنیستو اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ افطار پارٹی میں ہندو مت، بدھ مت، سکھ ازم، یہودی اور عیسائی تنظیمات اور کمیونٹیز کے نمائندے بھی شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مچراتا اٹلی کے عہدیداروں نے نئے سٹی میئر کی تقریب حلف برداری میں خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ سٹی میئر کی تقریب حلف برداری مچراتا ٹاون ہال میں ہوئی۔ جہاں منہاج القرآن کے وفد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی کمیونٹی کے دیگر افراد اور فیملیز بھی موجود تھیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 22 رمضان المبارک کو پاک نیوز کی افطار ٹرانسمیشن ’’شیخ الاسلام کے مہمان‘‘ میں خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں میزبان اسامہ غازی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری انسانیت کی خدمت میں عبادت اور دین ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں ہزاروں معتکفین اور معتکفات سے خطاب کیا۔ آپ نے حسنہ اخلاق کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادب اور اخلاق دین کی روح ہے۔ علم کتاب سے آتا ہے لیکن ادب اور اخلاق اللہ والوں کو دیکھنے سے آ جاتا ہے۔ اللہ والوں کی مجلس میں بیٹھنے سے اخلاق اور ادب کے راز کھلتے ہیں۔ ادب اور اخلاق آ جائے تو علم کا چشمہ کھل جاتا ہے۔ ادب و اخلاق کے بغیر علم کا دروازہ نہیں کھلتا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی تیسری برسی کے موقع پر شہر اعتکاف میں قرآن خوانی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن حکمرانوں کے ذمے عوام کے جان و مال کی حفاظت تھی وہ قاتل اور ڈاکو بن گئے۔ دہشتگرد گروپوں نے ہزاروں جانیں لے لیں کسی کو پرواہ نہیں، کیونکہ دہشتگردوں کے سپورٹرز ایوانوں میں بیٹھے ہیں۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون سے وفا داری ہمارے ایمان کا حصہ ہے، آخری سانس تک قصاص مانگتے رہیں گے۔ قاتل ٹولے کو ڈھیل ملی ہوئی ہے انکی پکڑ ضرور ہو گی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف 2017ء میں ہزاروں معتکفین و معتکفات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لامحدود فضائل و کمالات عطا کیے۔ اللہ تعالیٰ نے جو فضائل، عظمتیں، رفعتیں، سعادتیں اور برکتیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عطا کیں، ان کا آج تک نہ کوئی شمار کر سکتا ہے اور نہ ہی قیامت تک کوئی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان و فضائل کا احاطہ کر سکے گا۔
اوسپتالیت: منہاج القرآن اسلامک سینٹر اوسپیتالیت میں 17 جون 2017 کو نمازِ عصر کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسپتالیت کی طرف سے شرکاء کو افطار ڈنر دیا گیا۔ قرآن خوانی میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ مراکش، افریقہ، مصر، لیبیا اور سعودی سے تعلق رکھنے والے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان اور وبستگان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی تیسری برسی کے موقع پر شہداء اور زخمیوں کی یاد میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں اجتماعی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ دوسرے مرحلے میں حافظ افتخار منہاس نے تلاوت قرآن حکیم سے پروگرام کا آغاز کیا۔ ظہور حسین نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن کے سالانہ شہر اعتکاف میں مردوں کے علاوہ ہزاروں خواتین بھی معتکف ہیں، جن کے لیے منہاج کالج برائے خواتین میں الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔ منہاج کالج میں ہر سال خواتین کا شہر اعتکاف منعقد کیا جاتا ہے۔ مردوں کے شہر اعتکاف سے روازانہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے روح پرور خطابات انہیں براہ راست دکھائے جاتے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القران انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام میلان میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی تیسری برسی کے موقع پر پرامن احتجاج کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن اٹلی کے ورکرز کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام اصلاحِ احوال، تزکیہ نفس، فہم دین، توبہ اور آنسوؤں کی بستی ’شہر اعتکاف‘ میں ہزاروں لوگ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سنگت میں اعتکاف بیٹھ گئے ہیں۔ جامع المنہاج کے ساتھ منہاج گرلز کالج کی وسیع و عریض عمارت میں خواتین کے لیے علیحدہ اعتکاف گاہ ہے، جہاں ہزاروں خواتین بھی اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 20 رمضان المبارک کی شب شہراعتکاف کے معتکفین اور معتکفاف سے خطاب کیا۔ آپ نے سیدنا علی علیہ السلام کے یوم کی مناسبت سے ولایت علی پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کو مشکل کشا کا لقب سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ نے دیا ہے۔ اپنے دور خلافت میں جب کوئی شرعی مسئلہ پیش آتا تو سیدنا فاروق اعظم فرماتے ہیں کہ علمی مشکل علی کے بغیر حل نہیں ہوتی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کہاہے کہ منہاج القرآن اتحاد امت اور باہمی رواداری کے فروغ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دہشتگردی کے خلاف فتویٰ اور نصاب امن سے رہنمائی لے کر دہشتگردی کی فکر کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت امت مسلمہ اور انسانیت کو اتحاد و اتفاق کی شدید ضرورت ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.