سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
بشپ آف کیتھولک چرچ بشپ جوزف کوٹس سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹر نیشنل سہیل احمد رضا نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، سہیل رضا نے بشپ جوزف کوٹس کو تحریک منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی امن کے قیام، مذاہب عالم کے مابین رواداری کے فروغ اور دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے کاوشوں سے آگاہ گیا، سہیل رضا نے مسیحی رہنماؤں کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی دہشت گردی کے خلاف فتوی کی کتاب دی اور اسلامی امن نصاب کی فراہمی پر مبنی عملی جدوجہد سے بھی آگاہ کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک سکھر ڈویژن کے وفد کی طرف سے پیر آف رانیپور پیر عبدالقادر شاہ جیلانی کے فرزند پیر نور مصطفیٰ جیلانی، نائب امیر جماعت اہلسنت سندھ مفتی محمد بشیر احمد لاشاری، نامور عالمی شہرت یافتہ نعت خوان فرحان علی قادری، آستانہ عالیہ گمبٹ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد علی شاہ اور جامعہ مسجد پھول باغ خیرپور خطیب علامہ عبد الحفیظ کھوڑو الازہری کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کے تحائف پیش کیے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66ویں سالگرہ کے حوالے سے سفیر امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے کارکنان کے علاوہ آئرلینڈ کی سیاسی، سماجی، مذہبی، تنظیمات کے قائدین اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مرکزی نظامتِ تربیت، تحریک منہاج القرآن کے تحت، منہاج القرآن لاہور تنظیم کے زیرِانتظام واہگہ ٹاؤن میں عرفان القرآن کورس کا آغاز ہو چکا ہے۔ جس میں 70 سے زائد مرد و خواتین شریک ہیں، اسی طرح واہگہ ٹاؤن کے تنظیمی عہدیداران کے ساتھ ساتھ مقامی سطح کے 10 علماء کرام بھی شریک ہیں۔ کلاس میں عرفان القرآن کے جملہ مشتملات، تجوید و قرات، عربی گرائمر، ترجمہ، تفسیر و اصولِ تفسیر، احادیث مبارکہ اور مسنون دعاؤں کی تدریس کروائی جاتی ہے۔
آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے راہنماؤں اور کاروباری شخصیات نے ڈبلن سٹی کونسل کی سابقہ ممبر اور سینئر سیاستدان میری فیٹس پیٹرک سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نمائندگی کی۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القران گوجرہ کے زیر اہتمام سالگرہ کی تقریب پرل میرج ہال گوجرہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم، مرکزی صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف، میاں محمد طارق، امجد علی وڑائچ، عائشہ انقلابی سمیت پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القران گوجرہ کے عہدیداران و کارکنان اور مقامی علمائے کرام نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن سٹی و تحصیل سکھر کے زیر اہتمام 28 فروری 2017 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر سفیر امن سیمینار کا اہتمام دلشاد ہوٹل سکھر کیا گیا۔ سیمینار کے شرکاء نے شیخ الاسلام کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور ان کی ملی و قومی خدمات کو سرہا۔ سیمینار میں شیخ الاسلام کے دہشت گردی کے خلاف جاری کردہ فتویٰ کی رونمائی بھی کی گئی۔
آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے راہنماؤں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے 27 فروری 2017 کو آئرش پارلیمان کا دورہ کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نمائندگی کی۔ وسیم بٹ نے ڈیوو بائیرین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کی فورغِ امن اور انسدادِ دہشتگردی کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں 26 فروری2017 کو قائد ڈے تقریب سید سجاد شاہ گیلانی کے گھر پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام سانحہ لاہور، پشاور، سیہون شریف اور دہشتگردی کے دیگر واقعات میں شہید اور زخمی ہونے والے بیگناہ معصوم شہریوں کی یاد میں 25 فروری 2017ء کو ماڈل ٹاؤن میں بین المذاہب دعائیہ تقریب ہوئی۔ دعائیہ تقریب میں مسلم، مسیحی، ہندو، سکھ، بہائی مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کر کے پوری دنیا کو بین المذاہب رواداری اور امن کا آفاقی پیغام دیا۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک ڈہرکی کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب الشمس ہوٹل ڈہرکی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن سکھر ڈویژن کے ناظم محمد اسحاق سمیجو، تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان سمیت مختلف مذہبی، سماجی اور سیاسی تنظیمات کے نمائندے شریک تھے۔ شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر کی دعا کی۔
منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں بوسال میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ محمد قاسم مصطفوی (سعودی عرب)، عدنان اکبر گوندل (دبئی)، ماسٹر منیر احمد جیوآنہ، زوار حسین انقلابی، امتیاز احمد مصطفوی، قمر عباس گوندل، صفدر اقبال، ڈاکٹر جاوید گوندل، اعجاز احمد چوہان، صاحبزادہ عبدالرشید اور صاحبزادہ مطیع الرسول اور ذیشان طیب معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
مخدوم ندیم احمد ہاشمی امیر تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک سکھر ڈویژن کے وفد نے صاحبزادہ میاں عبدالمالک فرزند حضرت پیر عبدالخالق سجاد نشین درگاہ عالیہ قادریہ بھرچونڈی شریف سے ملاقات کی، ان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن ’عرفان القرآن‘ تحفہ میں پیش کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ میاں عبدالمالک نے تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تاحیات رفاقت حاصل کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 وین سالگرہ کے سلسلہ میں منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام 23 فروری 2017 کو جامع اشرف جمال یوحنا آباد لاہور میں ’تحدیث نعمت کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی، جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے صدر علامہ مفتی جاوید نوری، علامہ مسعود مجاہد، علامہ خلیل حنفی، پیر عاشق اللہ سیفی، علامہ عثمان سیالوی، علامہ غلام اصغر صدیقی، علامہ رفیق رندھاوا، پیر اختر رسول قادری سمیت ملک بھر سے معروف علماء مشائخ اور دینی مدارس کے طلبہ نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیرِاہتمام مورخہ 23 فروری 2017 کو صالہ افراح، جمیعہ جلیب الشیوخ کے نہایت خوبصورت ہال میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری مختار احمد نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ جس کے بعد شیخ الاسلام کا لکھا ہوا حمدیہ و نعتیہ کلام نہایت پر سوز آواز میں تنویر احمد فاضل اور صوفی مجید نے پیش کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.