سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک ضلع پاکپتن شریف کے زیراہتمام لاقانونیت، مہنگائی، بدامنی، دہشت گردی، لوڈشیڈنگ اور نجکاری کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں ہزاروں مرد وخواتین، اسٹوڈنٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے جھنڈے اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال ایڈووکیٹ نے کی۔ دیگر قائدین میں فیاض احمد وڑائچ جنرل سیکرٹری پنجاب، تنویر اعظم سندھو ناظم تنظیمات ساہیوال ڈویژن، محمد لطیف مدنی ناظم دعوت ساہیوال ڈویژن شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ تحصیل گوجرہ کے تحصیلی آفس میں ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت شیخ الاسلام کے شاگرد رشید علامہ محمد ادریس نے کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک کے جملہ فورمز کے کارکنان وعہدیدارن نے شرکت کی۔ اختتام پر تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کرنے والے احباب کو اسناد دی گئیں اور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرانوالہ کے زیراہتمام بیداری طلبہ مارچ 14 مارچ کو دن 3 بجے اڈا گوندلیانوالہ تا پریس کلب منعقد ہوا۔ جس کی قیادت مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف، مرکزی نائب صدر ایم ایس ایم رضی طاہر نے کی۔ ممبر سنٹرل کیبنٹ کاشف فیاض چیمہ، سبطین علی کلیئر، صدر گوجرانوالہ اعجاز مہر، کوآرڈینیٹر ریحان حمید ودیگر راہنما بھی مارچ میں شریک تھے۔ مارچ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوا، جہاں پر مقررین نے اظہار خیال کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کا دو رکنی وفد 12 مارچ تا 18 مارچ 2014ء پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی مختلف تحصیلات میں انقلاب کا پیغام لے کر گیا۔ اس وفد میں مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ راضیہ نوید اور مرکزی ناظمہ دعوت محترمہ سیدہ نازیہ مظہر شامل تھیں۔ جن علاقوں میں پروگرام کا انعقا د کیا گیا ان میں تحصیل جہلم، دینہ، گوجرخان، دولتالہ، چکوال، کلرکہار، چوآسیدن شاہ، ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور پشاور شامل تھے۔ ان پروگرامزمیں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مہنگائی، کرپشن اور نجکاری کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور زونل ناظم گوجرانوالہ ڈویژن جناب چوہدری وسیم ہمایوں نےکی۔ اس موقع پر شرکاء نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نجکاری، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ریلی سے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور زونل ناظم گوجرانوالہ ڈویژن جناب چوہدری وسیم ہمایوں نے خطاب بھی کیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان اس وقت دنیا کے کرپٹ ترین ممالک کی صف میں کھڑا نظر آتا ہے۔ اندھیروں کا اتنا راج ہے کہ اس بہار کے موسم میں بھی لوگوں کے پاس نہ بجلی ہے نہ پانی اور نہ روزگار۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی نے قوم کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔ قرضوں کی معیشت دم توڑتی جا رہی ہے اور معیشت کو سہارا دینے کیلئے نئے قرضے لئے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اس نازک صورتحال میں بھی حقیقی رہنمائی کا فریضہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس کرپٹ نظام کو مسترد کر کے حقیقی تبدیلی کی راہ دکھائی ہے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے جو موجودہ حکمرانوں میں نہیں ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ بدامنی کا ذمہ دار کون ہے، امن کے لئے کی جانے والی کاوشیں کامیاب نہ ہو سکیں، اس ملک میں جانوں کے ضیاع کی رفتار بڑھتی جارہی ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے منصوبے بنے، آپریشن بھی ہوئے مگر افسوس اس سنگین نوعیت کے مسئلے کے مستقل حل کے لئے کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں اپنائی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے فنانس سیکرٹری سلیمان صدیق کے والد محترم گزشتہ دنوں سیالکوٹ پاکستان میں قضائے الہٰی سے وفات پاگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے منہاج سنٹر ویانا میں 16 مارچ بروز اتوارشام پانچ بجے قرآن خوانی کا انعقاد مرحوم کے بیٹے سلیمان صدیق کی جانب سے کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن آسٹریا اپنے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے رہنما اصولوں کی روشنی میں آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی کے سماجی استحکام اور مختلف مسائل کے حل کے لئے مثبت کردار ادا کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں مورخہ 16 مارچ 2014 کو ویانا کی صوبائی حکومت کی سوشل آفیسرماگسترالدماز اور ضلعی پولیس انسپکٹر کردسبوتکا نے منہاج القرآن آسٹریا کی دعوت پر سنٹر کا دورہ کیا
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ علما کو بالخصوص قومی اور ملی فریضہ سمجھتے ہوئے قوم کا ضمیر بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ قوم کو ظلم کی چکی میں پس پس کر مرنے کی بجائے ڈاکٹر طاہرالقادری کی کہی ہوئی اذان پر استقامت اور خلوص کے ساتھ اقامت کے لئے اٹھ کھڑی ہو، جس دن ایک کروڑ عوام گھروں سے نکل کر باطل کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں گے تو بڑی سے بڑی طاقت بھی ان کے سامنے خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی اور انقلاب کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ ریت کا ذرہ ثابت ہوگی۔
16 مارچ 2014ء بروز اتوار منہاج یوتھ لیگ سپین کی ٹیم کی تکمیل کے لئے حسنات مصطفی ہاشمی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مشاورت کے بعد منہاج یوتھ لیگ سپین کے وابستہ نوجوانوں کو مختلف تنظیمی و انتظامی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں اور ورکنگ پلان مرتب کیا گیا۔
پتوکی(تحصیل رپورٹر)گزشتہ روز منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل پتوکی کے زیراہتمام یونیق کالج میں مصطفوی کارکنان کی تربیتی ٹریننگ ورکشاپ کااہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی کوآرڈینیٹر ہارون ثانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے ہمراہ منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع قصور کے صدر شبیر آصف اور جنرل سیکرٹری سیّدسبطین شاہ گیلانی بھی تشریف لائے۔
پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنماء عائشہ شبیر نے کہا ہے کہ ظالم حکمرانوں کی عدم توجہی اور نا اہلی کی بدولت آج ہزاروں نرسیں سڑکوں پر ہیں۔ مقدس پیشے سے وابستہ حوا کی ان بیٹیوں کے جائز مطالبات کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ حکومت کے ایسے غیر سنجیدہ اقدامات ملکی تباہی میں آخری کیل ثابت ہونگے۔ اگر حکمرانوں نے نرسوں کے جائز مطالبات کو پورا نہ کیا تواپنی ان بہنوں کے ساتھ مل کر پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ قوم کی خدمت کرنے والی بیٹیوں پر لاٹھی چارج اور وحشیانہ تشدد بہت بڑا ظلم ہے۔
تحریک منہاج القرآن کو جہاں اللہ پاک نے اور بہت سے اعزازات سے نوازا ہے وہاں اس کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کے بانی وسرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اولیاء اللہ کی ولادت کو مختلف انداز میں منانے کے طریقے متعارف کروائے ہیں، اسی سلسلہ میں مورخہ 15 مارچ 2014 بروز ہفتہ گارج لے گونس فرانس کے زیر اہتمام تیسری سالانہ غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی۔
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کی صوبائی حکومت کے تحت آسٹرین سوسائٹی میں مختلف مذاہب کے درمیان باہم رواداری و ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ضلعی سطح پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مقامی حکومت کے نمائندگان نے بطور نگران شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.