سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
چودھری رازق حسین گجر(ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس) نے گفتگو کرتے ہوئے شیخ زاہد فیاض صدر پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی ٹیم اور دیگر مہمانان گرامی قدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کاخاص کرم ہے جس نے ہم کو ایک ایسی جماعت کے ساتھ جوڑا ہوا ہے جو اس دور کی مجدد تحریک ہے اور ہم سب اپنی اپنی بساط کے مطابق اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشن کو آگے لے کر چل رہے
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس آج (سوموار) مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہو گی، تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ کانفرنس میں صرف اہلیان لاہور لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔ اسکے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں ہونے والے تحریک منہاج القرآن کے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجتماعات میں ہر جگہ ہزاروں مرد و خواتین شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، انکا خطاب بیک وقت لاہور اور پاکستان کے 250 شہروں میں براہ راست سنا جائے گا اس کیلئے ہر شہر میں بڑی بڑی سکرینوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف کے زیر اہتمام مورخہ 13 جنوری 2014ء کو پلے گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی میلاد کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں۔ عالمی میلاد کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین و حضرات شرکت کریں گے جن سے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعہ سے براہ راست خطاب فرمائیں گے۔
آج ایمان کے تن مردہ میں جان صرف اور صرف محبت الہی اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہی پیدا کی جا سکتی ہے۔ محبت الہی کا راز اتباع رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہی مضمر ہے۔ تحریک منہاج القرآن اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ امت مسلمہ کے ٹوٹے ہوئے تعلق کو پھر سے بحال کرنا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ مجید نوری نے تحریک منہاج القرآن ضلع پشاور کے زیراہتمام گزشتہ روز نکلنے والے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس میں کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کامونگی کے زیراہتمام دسواں سالانہ مشعل بردار جلوس آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے حوالے سے ہوا منعقد ہوا جس میں مرکزی مہمان محترم ساجد محمود بھٹی (زونل کوآرڈینیٹر)، سید محمودالحسن شاہ (ضلعی کوآرڈینیٹر) اور عمران علی ایڈووکیٹ (ضلعی امیر گوجرانوالہ) شریک تھے۔ جلوس کی قیادت علامہ اعجاز احمد سندھو (تحصیلی کوآردینیٹر) نے کی۔ اس موقع پر ساجد محمود بھٹی، عمران علی ایڈووکیٹ اور علامہ اعجاز احمد سندھو نے ریلی کے ہزاروں افراد سے خطاب بھی کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لیہ کے زیراہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس کا نکالا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیدارن نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء ’’غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں‘‘ جیسے نعروں سے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کر رہے تھے، علاوہ ازیں انہوں نے مشعلیں اور مختلف لائٹس بھی اٹھا رکھی تھیں۔
سندھ() 13 جنوری 2014ء ایم ایس ایم کھپرو سندھ کے زیر اہتمام میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ جس میں علاقہ کے متعدد افراد نے شرکت کی۔ لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسم گرامی اور صفات درج تھیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ بھببر (آزاد کشمیر) میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد جاری ہے جس میں ضلع بھر سے ہزاروں خواتین و حضرات شرکت کر رہے ہیں اس پروگرام کی صدارت ضلعی امیر جناب محمد حفیظ قادری کر رہے ہیں پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت جناب عظمت علی کو نصیب ہوئی۔ تلاوت کلام مجید کے بعد مرکز سے آئے ہوئے نائب ناظم تربیت نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے۔ محمد علی، قاری عظمت، علی وقاص اور ذیشان نے آقا ئےدو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ بیکس پناہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ ڈھرکی سندھ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ لیہ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ نارووال میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ گوجرانوالہ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ کرور لال عیسن میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلور میں تحریک منہاج القرآن انڈیا کے زیراہتمام بھارتی تاریخ کا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس میں لاکھوں عشاقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے جس کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین کر رہے ہیں۔ مینار پاکستان کے سبزہ زار میں میلاد کانفرنس کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں جبکہ دیگر شہروں میں ہونے والے اجتماعات میں ہر جگہ ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.