سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن گجرات سٹی کی نظامت ویلفیئر کے زیراہتمام یتیم اور مستحق بچیوں کی اجتمائی شادیوں کی عظیم الشان تقریب 31 اکتوبر بروز جمعرات بوقت دوپہر بمقام قندفشان میرج ہال میں منعقد کی گئی، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری القراء اور ٹی وی کے معروف قاری قاری اللہ بخش تقشبندی نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ اورنگی ٹاؤن (کراچی) کے زیراہتمام کراچی شہر کے مختلف ٹاؤنز اور یونین کونسلز میں پروجیکٹر پروگرامز کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے کا ایک پروگرام 05 نومبر کو اورنگی ٹاؤن یو سی فائیو میں منعقد کیا گیا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بیدارئ شعور اور موجودہ سیاسی، سماجی اور کرپٹ نظام انتخاب سے متعلق خطابات، انٹرویوز اور شارٹ کلپس سنائے گئے۔
ہندو برادری کے مذہبی تہوار "دیوالی" میں ڈاّّۖئریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن، سہیل احمد رضا نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کی جانب سے پوری ہندو برادری کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک عالمگیر دین اور ضابطہ حیات ہے، جو انسانیت کی عظمت، وقار اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کے احترام کا درس دیتا ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ مجبوریت کا نظام رائج ہے، جس نے عوام کے حقوق غصب کر رکھے ہیں۔ حقیقت میں یہ جمہوری نظام نہیں بلکہ شہنشاہیت، سیاسی آمریت اور سیاسی بربریت کا نظام ہے جس کا مقصد ملک کے وسائل کو لوٹنا ہے۔ اس کرپٹ نظام کو protect کرنے والے حکمرانوں نے کروڑوں غریبوں، بے کس، بے سہارا اور مجبور لوگوں کو چوروں، ڈاکوؤں، دہشت گردوں اور اغواء کار درندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔
ویٹی کن سٹی انٹرفیتھ کونسل کی کمیونٹی آف سینٹ اگیڈیو کے صدر پروفیسر مارکو امپاگلیازو اور میڈم ویریلیا مارتانو سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کی اسلام آباد سرینا ہوٹل میں ملاقات کی۔ اس موقع پر محترم ڈاکٹر پاؤل بھٹی چیئرمین آل پاکستان کرسچئن الائنس و سابقہ وفاقی وزیر انٹرفیتھ ہارمنی ڈاکٹر عابد رؤف اور پروفیسر قبلہ ایاز بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک بھکر کے زیراہتمام مومن شادی ہال میں’’مصطفوی ورکرز کنونشن‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک سیدمحمود الحسنین آغا، ڈویژنل کوآرڈینیٹر سرگودھا سردار عمردراز ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرسردار جمعہ خان بھی شریک تھے۔
ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین نے گفتگو کرتے ہوئے کیمپ کے شرکاء کو سوشل میڈیا پر تحریک کے پیغام کو فروغ دینے کے لئے نہایت مفید ہدایات دیں، وطن عزیز پاکستان میں رائج کرپٹ نظام کے خلاف آواز بلند کرنے اور پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے دیا جانے والا ایک کروڑ نمازیوں کا ٹارگٹ مکمل کرنے کے لئے ہدایات بھی دیں۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ اب فخرو بھائی کا نظام نہیں چلے گا۔ ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت کھڑی ہونے کی دیر ہے چند سو خاندانوں کی استحصالی سیاست خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی۔ محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی سیاسی بصیرت اور شبانہ روز محنت نے انہیں قوم کا قائد اعظم بنایا تھا۔ ڈاکٹر طاہر القادری وہ مرد حر ہیں جو ملک کو مثبت تبدیلی سے ہمکنار کر کے پوری قوم کے قائد انقلاب کہلائیں گے۔
ذکر حسین رضی اللہ عنہ ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اور محبت حسین رضی اللہ عنہ محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آقا ء علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے کہ حسین رضی اللہ عنہ مجھ سے ہے اور میں حسین رضی اللہ عنہ سے ہوں۔ جس نے حسن رضی اللہ عنہ اور حسین رضی اللہ عنہ سے محبت کی گویا اس نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کی اور جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کی اس نے اللہ سے محبت کی۔
لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود اور اس کے ساتھیوں کی ہلاکت وزیراعظم کے دورہ امریکا کا تسلسل ہے۔ انہوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں کہا کہ 23 اکتوبر کو وائٹ ہائوس نے اوباما اور نواز شریف کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا جس میں ڈرون حملوں کا ذکر تک نہیں ہے۔ نواز شریف نے انسداد دہشت گردی کی جنگ میں امریکی تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اے پی سی کے فیصلے کا وہاں تذکرہ نہیں کیا۔
سمیرا فیصل نے مشن کے اغراض و مقاصد پر مفصل روشنی ڈالی اور کہا کہ منہاج القرآن کا اہم مقصد معاشرے میں ایک ایسی تبدیلی لانا ہے جس سے ہماری اخلاقی اور روحانی قدریں زندہ ہوسکیں اور امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا وہ وقار اور عزت حاصل کر سکے جو اسکو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عطا فرمایا تھا۔ آج کے دور میں لوگوں کا اللہ تعالیٰ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن سے تعلق یا تو ٹوٹ گیا ہے یا کمزور ہو گیا ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ’’امید پاکستان طلبہ کنونشن‘‘ کا 31 اکتوبر کو انعقاد کیا گیا، جس میں صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر MSM، رضی طاہر مرکزی نائب صدر MSM، ثمر عباس ڈویژنل کوآرڈینیٹر MSM، خواجہ احسن ضلعی صدر MSM بھی شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ لیاری ٹاؤن (کراچی) کے زیراہتمام کراچی شہر کے مختلف ٹاؤنز اور یونین کونسلز میں پروجیکٹر پروگرامز کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بیدارئ شعور اور موجودہ سیاسی، سماجی اور کرپٹ نظام انتخاب سے متعلق خطابات، انٹرویوز اور شارٹ کلپس سنائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پروگرام کا انعقاد روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع گھوٹکی (سندھ) کے زیراہتمام 25 اکتوبر کو الفتح ریسٹورنٹ ڈہرکی میں امید پاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان عبدالعمار منعم نے خصوصی شرکت کی۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا اور ڈاکٹر محمد اقبال نور صدر تحریک منہاج القرآن راوی ٹاؤن B نے 25 اکتوبر کو بشپ آف رائیونڈ لاہور ڈائیسز بشپ ڈاکٹر سیموئل رابرٹ عزرایا سے چرچ آف پاکستان رائیونڈ ڈائسز وارث روڈ میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز نے سینٹس آل چرچ پشاور میں ہونے والے دھماکہ اور معصوم مسیحی افراد کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.