سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے ARY News کے پروگرام "سوال یہ ہے" میں ڈاکٹر دانش کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 18 کروڑ عوام کی خوشحالی کے لیے ملک میں رائج نظام میں مجھے کوئی حل نظر نہیں آتا، ایک ہی حل ہے کہ جس طرح جنوری کے لانگ مارچ میں اذان دی تھی اب جماعت ہو گی اور جماعت ہو گی اور جماعت ہوگی، کرروڑ نمازیوں کی جماعت کا حصہ بنیں، کیا فائدہ اگر گھر میں ہی بیٹھ کے جل کے مر جانا ہے تو نکلیں باہر، اپنے آپ کو بچانے کے لیے، نسلیں بچانے کے لیے، ملک بچانے کے لیے ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت کی تیاری کریں۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بغدادی پارک میں بیداری شعور ورکرز کنونشن کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پوری قوم کو شعور دیا کہ موجودہ کرپٹ نظام کے اندر رہتے ہوئے عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری لانگ مارچ اور دھرنے کی صورت میں اذان دے چکے ہیں، اب اقامت ہوگی اور پورے ملک سے عوام دشمن نظام کا بستر گول کر دیا جائے گا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام ذہین اور مستحق 228 طلبہ میں سکالر شپ کی تقریب تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے۔ علم وہی نافع ہے جس پر عمل کیا جائے۔ آج پاکستانی معاشرے میں علم کے ساتھ طلباء کی تربیت کی اشد ضرورت ہے۔
ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ادب صحابہ کرام اور ادب اولیاء رحمتہ اللہ علیہ کے موضوع پر علامہ خالد محمود قادری نے کہاکہ صحابہ کا مرتبہ ایسا اعلیٰ ہے کہ ساری کائنات کے اولیائے کرام، قطب اور ابدال بھی مل کر ایک صحابی کے مرتبے کو نہیں پہنچ سکتے
مسیحی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کی یاد میں ایک تقریب لاہور پریس کلب میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر پاؤل بھٹی سابق وفاقی وزیر کے علاوہ بشپ آف لاہور ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک، سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل، فائزہ ملک ایم پی اے، نغمہ سلیمی ایم پی اے کے علاوہ کثیر تعداد میں مسیحی رہنماؤں نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام تین روزہ سٹوڈنٹس گائیڈنس کیمپ 7 سے 10 ستمبر تک لگایا گیا۔ جس میں نئے آنے والے طلبہ کو خوش آمدید کہنے کیساتھ ساتھ داخلے کیلئے گائیڈنس دی گئیں۔ طلبہ کو داخلے کے دوران جو مشکلات پیش آتی ہیں ان کو حل کرنے کیلئے ایم ایس ایم کے کارکنان رضاکارانہ طور پر کیمپ میں موجود رہے۔ عوامی حلقوں نے ایم ایس ایم کے اس اقدام کو سراہا۔
پاکستان عوامی تحریک کے صدر شیخ زاہد فیاض نے لودھراں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری بہت جلد عوامی طاقت سے غریب دشمن سیاسی کلچر کو ذبح کر دیں گے۔ پوری قوم نے دیکھ لیا کہ فراڈ الیکشن کے بعد وہی سیاسی گھوڑے پارٹی بدل کر اقتدار میں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جدوجہد کے فیز ٹو میں داخل ہو رہے ہیں، ملک بھر سے ایک کروڑ سے زائد جانثار ہموطنوں کے ذریعے اس باطل نظام سے ٹکرائیں گے، ہماری جدوجہد روز اول سے پر امن ہے اور ہم اپنی منزل کے حصول تک پر امن رہنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔
شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ کارکنان اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنے کردار کی طاقت سے آگے بڑھیں۔ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد پرامن انقلاب کی جدوجہد ہے جس کا راستہ روکنا ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک وہاڑی کے زیراہتمام منعقدہ ضلعی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
معاشرے میں بین المذاہب رواداری کے فروغ میں سب سے بڑی رکاوٹ جہالت، لاعلمی اور نصاب تعلیم میں رواداری، اخوت، بھائی چارہ، برداشت اور عظمتِ انسانیت جیسے موضوعات کی عدم موجودگی ہے۔ معاشرے میں رواداری اور برداشت کے علاوہ دوسرے مذاہب کے متعلق مثبت معلومات اور انسانی اقدار کے کلچر کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام صدیق میرج ہال میں چوہدری آفتاب احمد سیالوی صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب ِحسنِ کارگردگی ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ زاہد فیاض مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک، سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی، سردار بشیر خان لودھی اور مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ حافظ شعیب طاہر نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں تحصیل بھر سے کثیر تعداد میں کارکنان نے بھی شر کت کی۔
تحریک منہا ج القرآن گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیرِانتظام ضلعی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ورکرز کنونشن کا آغاز تلاوتِ قرآن ِکریم اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام سے ہوا۔ بعد ازاں تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قائدین نے خطابات کیا۔ کنونشن سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ دنیا کی کو طاقت انقلاب نہیں روک سکتی۔
شیخ زاہد فیاض نے ملتان میں عظیم الشان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بلا شبہ ایک ایٹمی طاقت ہے لیکن ملک میں تعلیمی پسماندگی عروج پر ہے۔ پرائمری کی سطح سے لے کر یونیورسٹی تک تعلیمی نظام ابتر صورتحال سے دوچار ہے۔ تعلیمی ادارے کمائی کا ذریعہ بن چکے ہیں اور سرکاری تعلیمی ادارے صرف ڈگریاں بانٹ رہے ہیں۔ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صنعتی شہروں میں بجلی اور گیس کی عدم دستیابی کے باعث ملک میں معاشی و اقتصادی بحران بڑھ رہا ہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ آج ساری قوم کو ایک بار پھر حصول پاکستان والے عزم کے ساتھ کام کرنا ہو گا اور پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے اس موجودہ فرسودہ کرپٹ نظام انتخاب کو دریا برد کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ریاست چلانے کیلئے جو اصول قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے دیے تھے۔ انہیں طالع آزما سیاستدانوں نے اقتدار کی ہوس اور ذاتی مفادات کی خاطر فراموش کر دیا۔ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے عزم و ہمت اور ولولے کے ساتھ ناممکن کو ممکن بنایا۔
رانا محمد ادریس قادری نے کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 18 کروڑ غریب عوام کے لیے نہ معیشت ہے، نہ مال کا تحفظ۔ نہ حقوق ہیں اور نہ جینے کا حق ہے اور نہ ہی کسی کی آبرو کا تحفظ ہے۔ صرف چند لوگوں کے لیے بنیادی حقوق رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جمہوریت نہیں مجبوریت ہے، جہاں عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہو وہاں کونسی جمہوریت ہے۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر زونل انچارج ڈی جی خان ڈویژن سردار مزاری اور غضنفر حسنین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.