سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام اقبال پارک دھوبی گھاٹ میں موجودہ فرسودہ نظام انتخاب کو مسترد کرنے کے لئے پرامن دھرنا دیا گیا۔ دھرنے میں 20 ہزار سے زائد مرد و خواتین نے شرکت کر کے کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف عدم اعتماد کا اعلان کیا۔ دھرنے میں 12 صوبائی حلقہ جات سے خواتین نے بچوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے ڈاکٹر طاہر القادری کے اصولی موقف کی تائید کی۔ فیصل آباد میں ہونے والے دھرنے میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے شامیانے اور ٹھنڈے پانی کا بندوبست کیا ہوا تھا۔
پاکستان عوامی تحریک سندھ کے صدر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دھاندلی تسلیم کر کے ڈاکٹر طاہرالقادری کے موقف کی حمایت کر دی۔ وہ نمائش چورنگی میں مرد و خواتین کے ہزاروں شرکاء کے دھرنے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بالآخر جماعت اسلامی کو بھی بائیکاٹ کا اعلان کرنا پڑا۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ دھاندلی اور کرپٹ نظام لازم و ملزوم ہیں، اس کرپٹ نظام انتخاب میں حصہ لینے والے سر پیٹ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوگئی ہے۔ ہم نے قبل از وقت آگاہ کر دیا تھا کہ یہ الیکشن پاکستان توڑنے کی سازش ثابت ہوسکتے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے بدعنوان، ملک دشمن اور کرپٹ نظام کے خلاف 23 دسمبر سے جدوجہد کا آغاز کیا اس کے بعد لانگ مارچ اور تاریخی عوامی دھرنا دیاگیا۔ آخر میں 17 مارچ کو لیاقت باغ میں تاریخی جلسہ منعقد ہوا اور آج الیکشن والے دن عوام نے عوامی تحریک اسلام آباد کے دھرنے میں شامل ہو کر کرپٹ سیاست کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور عوام نے سیاست کی بجائے ریاست کو بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔
کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف پاکستانی کمیونٹی کے پرزور احتجاج میں شرکاء کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام انتخاب کبھی بھی حقیقی تبدیلی نہیں آنے دے گا۔ یہ نظام کسی ایک جماعت کو اکثریت نہیں دے گا۔ خاص طور پر جن کے جیتنے کا انتظام کیا گیا ہے، وہ کسی دوسرے کو قبول نہیں کریں گے۔
پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیرِ اہتمام ایک خوبصورت فلوٹ تیار کیا گیا جو لاہور بھر کی مختلف شاہراوں جن میں دھرمپورہ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، شالامار لنک روڈ، ریلوے اسٹیشن، دو موریا پل، مینار پاکستان، دربار داتا صاحب، چو برجی، ملتان روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، رائیونڈ، مال روڈ، کینال روڈ، چونگی امرسدھو، قینچی سٹاپ، والٹن روڈ، ڈیفنس، لاہور کینٹ اور گرد و نواح میں سات دن و رات مسلسل چلایا گیا۔
جب 65 سالوں سے موجودہ کرپٹ نظام عوام کے مسائل حل نہیں کر سکا تو آئندہ کیسے کرے گا انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ آج ہم ایسے پاکستان میں رہ رہے ہیں جو بانیان پاکستان حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے خواب اور قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے تصور سے بہت دور جا چکا ہے۔ پاکستان کے مفاد پرست کرپٹ سیاست دانوں نے 95 فیصد عوام کے وسائل پر کرپٹ جمہوریت کے نام پر قبضہ کر رکھا ہے۔
تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام موجودہ کرپٹ نظام کے خلاف ضلعی دھرنا شہر والا پل اور لکٹر منڈی پل کے درمیان جی ٹی روڈ چیچہ وطنی پر جوش و خروش کے ساتھ دیا گیا جس میں چیچہ وطنی غازی آباد ساہیوال سٹی کسوال اور نوے موڑ سے تحریکی کارکنان نے اپنے مقاصد کا شعور رکھتے ہوئے پرعزم انداز میں شرکت کی۔ دوران دھرنا تحریکی نغمے اور قائد انقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات سنے جا تے رہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نظام انتخاب کے خلاف ہونیوالے کامیاب دھرنوں کی شکل میں نظام انتخاب کے خلاف زور دار آواز اٹھی ہے جو ملک میں حقیقی تبدیلی تک جاری رہے گی۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نظام انتخاب کے خلاف ہونیوالے کامیاب دھرنوں کی شکل میں نظام انتخاب کے خلاف زور دار آواز اٹھی ہے جو ملک میں حقیقی تبدیلی تک جاری رہے گی۔ ساری سیاسی جماعتیں سٹیٹس کو کے نظام کو بچانے اور پاکستان عوامی تحریک تنہا اس کرپٹ نظام کو گرانے کیلئے کھڑی ہے۔
11 مئی کا دن جہاں پاکستان کے نگران حکمران، الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ اور اس کی ماتحت عدالتیں اور بیور و کریسی نام نہاد اور دھاندلی پر مبنی الیکشن کروا کے کرپٹ نظام کو تحفظ دینے کے لئے سرگرم تھی وہیں کارکنان پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ عوام کی بہت بڑی تعداد نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے حکم کے مطابق اس کرپٹ نظام کے خلاف 300 سے زائد شہروں میں لاکھوں کی تعداد میں دھرنے دیے۔
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد بنگش کالونی کے زیراہتمام کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء علامہ حیدر علوی نے کہا ہے کہ 11مئی کے دھرنوں میں شرکت موجودہ کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف ووٹ اور عوام کا اس نظام سے عدم اعتماد کا اظہار ہو گا۔ استحصالی نظام انتخاب کو مسترد کرنے کا فیصلہ کرنے والے 11 مئی کو سرخرو اور کرپٹ نظام کاحصہ بننے والے مایوس ہوں گے۔ جمہوریت اور ووٹ موجودہ نظام انتخاب میں ووٹ دینا ووٹ کا تقدس مجروح کرنا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی تنظیم نے مورخہ 10 مئی2013 کو ایتھنز(یونان) میں پاکستانی سفارتخانہ میں صدر رانا وقار احمد خاں اور ناظم غلام مرتضی قادری کی صدارت میں سیکرٹری سفارتخانہ پاکستان شفقت اللہ خان سے ملاقات کی اور منہاج القرآن کا موقف اور مراسلہ پیش کیا، جس میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات پر منہاج القرآن کے تحفظات اور اعتراضات بھی شامل تھے۔
ایم ایس ایم میڈیا سیل کے زیراہتمام میڈیا ٹریننگ ورکشاپس منعقد کی جا رہی ہیں جن کا مقصد سوشل میڈیا کو تعلیمی، اصلاحی اور شعوری مقاصد کے استعمال کو فروغ دینا ہے تاکہ طلبہ اس کے مثبت استعمال سے پاکستان کا حقیقی چہرہ عالمی دنیا کو دکھانے کیساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھ سکیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کرپشن، دھاندلی اور دہشت گردی کو تحفظ دینے والے قانون اور آئین کا لبادہ اوڑھ کر قوم پر مسلط ہیں۔ بے رحمانہ اسکروٹنی کے صرف دعوے ہوتے رہے ہیں۔ پہلے ایک فریق اس معاہدے سے پھرا اور اس نے بددیانتی کا ارتکاب کیا، پھر اس معاہدے کو ویلکم کرکے انتخابی اصلاحات کاحصہ بنا دینے والے بھی قوم کو امید دلا کر اپنے وعدے اور دعوے سے پھر گئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.