سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام پاکستان میں موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان چوروں اور لٹیروں کی سیاست کی مسترد کرتے ہیں اور اس کرپٹ نظام کے خلاف ہیں جس میں غریب کے لئے روٹی نہیں، مکان نہیں، بجلی نہیں، گیس نہیں، غریب کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور ان کرپٹ عناصر کی عیاشیاں عروج پر ہیں۔ الیکشن میں وہی کرپٹ عناصر پھر پارٹیاں بدل کر سامنے آ رہے ہیں الیکشن کمیشن نے اُنہی چوروں لٹیروں کو دودھ میں نہلا کر پاک صاف قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم ایسے غیر آئنیی الیکشن کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے، اور ایسے انتخابی ڈرامے کو نہیں مانتے۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں سرکاری سطح پر "Islamic Scholars and Islamic Awakening" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر آپ کی ایرانی صدر محمود احمدی نژاد سے خصوصی ملاقات ہوئی، جس میں کانفرنس کی غرض و غایت کے تناظر میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور آزاد کشمیر نے اپنے نتائج کا اعلان مقامی ہوٹل میں ایک پُروقار تقریب میں کیا۔ منہاج ماڈل سکول میرپور کی طالبہ میمنت طیبہ نے جماعت ہشتم میں 788 نمبر حاصل کر کے پوزیشن حاصل کی اور انعام و شیلڈ کی حقدار ٹھہری۔
پاکستانی عوام اور ساری دنیا جان لے کہ پاکستان میں انتخابات کے نام پر فراڈ کیا جا رہا ہے۔ کراچی، کوئٹہ اور خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی اور خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، نہ عوام محفوظ ہیں نہ سیاست دان۔ کاروبار زندگی معطل ہے۔ خوف اور دہشت کے سائے میں عوام کا گھروں سے نکلنا محال ہے۔ ایسے میں صرف پنجاب کے الیکشن کو پورے پاکستان کے انتخابات قرار دینا پاکستان توڑنے کی سازش ہے۔ کوئی ذی شعور پاکستانی اور عالمی دنیا اسے غیر جانب دار الیکشن ماننے کو تیار نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے ورکرز نے مرکزی پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام انٹرنیشنل ورکرز کنونشن کے موقع پر علی پلازہ میں رفقاء کو شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بذریعہ منہاج ٹی وی براہ راست دکھایا گیا۔
آزاد کشمیر: گذشتہ روز ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں تحریک منہاج القرآن میرپور آزاد کشمیر کی تنظیم نو مکمل کر دی گئی ہے جس میں بشارت علی چوہدری صدر، شاہنواز بابر مغل ناظم، محمد نثار نائب صدر، حافظ محمد عرفان ناظم دعوت، مرزا مقصود احمد ناظم مالیات، وقاص خلیل سیکرٹری انفارمیشن منتخب کیا گیا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انٹرنیشنل ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس وقت تک قوم خیر پر رہے گی اور اس کے لیے خیر کا دروازہ بند نہیں ہو گا جب تک میری امت کا ایک عالم دین وہ اپنے اللہ کے دئیے ہوئے علم کے ذریعے قوم کو حق بتاتا رہے گا، خواہ وہ ایک ہی کیوں نہ ہو۔
ایرانی خانہ فرہنگ کلچر قونصلیٹ کے ایم ڈی ڈاکٹر عباس فاموری کی خصوصی دعوت پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر فیڈرل کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وزٹ کیا۔ وفد میں سہیل احمد رضا (ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز MQI)، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، حسنین جاوید اور علامہ یاسر خان شامل تھے۔ کلچرل قونصلیٹ لاہور پہنچنے پر ڈاکٹر عباس فاموری نے پرتپاک استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن لودہراں کے نگران علامہ فیاض بشیر قادری مہمان خصوصی تھے جبکہ اجلاس کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد نے کی۔
مرکزی قائدین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان چوروں اور لٹیروں کی سیاست کی مسترد کرتے ہیں اور اس کرپٹ نظام کے خلاف ہیں جس میں غریب کے لئے روٹی نہیں، مکان نہیں، بجلی نہیں، گیس نہیں، غریب کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور ان کرپٹ عناصر کی عیاشیاں عروج پر ہیں۔ الیکشن میں وہی کرپٹ عناصر پھر پارٹیاں بدل کر سامنے آ رہے ہیں الیکشن کمیشن نے اُنہی چوروں لٹیروں کو دودھ میں نہلا کر پاک صاف قرار دے دیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک تحصیل میلسی کے زیراہتمام 26 اپریل 2013 کو گڑھا موڑ میں میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں ناظم ضلع وہاڑی اقبال شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کے عہدیدداران نے تحصیل میلسی کے ناظم کوثر عباس، محمد طارق، عبد الخالق بھٹی، رائے ریاض کھرل، رانا اشتیاق، ظہور حسین سگو، عابد جٹ، عثمان، رانا ماجد، عامر شاہ، محمد ریاض، اور دیگر تحصیلی عہدے داران بھی شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (آما) کے زیر اہتمام مورخہ 26 اپریل2013ء بروز جمعہ کو بچوں اور فیملیز کا سالانہ پروگرام منعقد ہوا جس میں والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کو ادارہ کے طلباء وطالبات نے ترتیب دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جاپان بھر کی تنظیمات کے عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک صوبائی حلقہ 67 کے زیراہتمام نظام بدلو سیمینار 19 اپریل 2013 بروز جمعۃ فیصل آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر سہیل مقصود صوبائی حلقہ 67 نے کی۔ سیمینار میں مہمان خصوصی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بھائی انجینیئر محمد طارق فرید تھے
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام سٹی میرج لان میں مورخہ 24 اپریل 2013 کو عظیم الشان ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت کوآرڈنیٹر ساہیوال ڈوویژن عبد اللطیف مدنی صاحب نے کی۔ مرکزی قائدین کا ورکرز کنونشن پہنچنے سے پہلے مختلف مقامات پر پرجوش استقبال کیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.