سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ناڑی خوشاب نے 23 دسمبر 2012ء کے حوالے سے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس سلسلہ میں علاقے میں جگہ جگہ وال چاکنگ کرائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 23 دسمبر کے حوالے بینرز، پوسٹرز اور دیگر تشہیری میٹریل بھی استعمال میں کیا گیا ہے۔ شیخ الاسلام کے استقبال کے حوالے ایک تشہیری فلوٹ بھی تیار کیا گیا ہے۔ جس پر علاقے کے مختلف مقامات پر روزانہ بذریعہ اعلانات لوگوں کو 23 دسمبر کے ایونٹ میں شرکت کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے۔ منہاج القرآن ناڑی خوشاب سے بسوں کا ایک قافلہ لاہور مینار پاکستان کے لیے روانہ ہوگا۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے بزرگ رہنما بابا غلام حیدر بٹ اپنے کارواں کے ساتھ پیدل سفر کرتے ہوئے گجرات پہنچ گئے ہیں۔ گجرات میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے پیدل کارواں کو خوش آمدید کہا۔ کارواں کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں ہار بھی پہنائے گئے۔ اس موقع پر استقبالی شرکاء نے سبز ہلالی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ بابا غلام حیدر بٹ اپنے پیدل کارواں کے ساتھ اسلام آباد سے سفر کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور پہنچ کر شیخ الاسلام کو خوش آمدید کہیں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کہا کہ 23 دسمبر کو پورے ملک سے عوام کا سیلاب مینار پاکستان پہنچے گا۔ جو تاریخ پاکستان کا سب سے بڑا پرامن اجتماع ہو گا۔ اس دن پوری قوم میں یہ شعور بٹے گا کہ 18 کروڑ کا رزق چند مٹھیوں میں کیوں اور کیسے بند ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ غریب کے چہرے کی زردی اور لٹیروں کے چہروں کی لالی ختم کر دی جائے۔ اس کیلئے قوم کو اسلام کا معاشی نظام دیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد پوری قوم کو حوصلہ دے گی کہ پرامن تبدیلی کا آپشن ابھی ختم نہیں ہوا۔ 23 دسمبر کو ہر کوئی جان لے گا کہ پاکستان کا مسیحا کون ہے۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے بزرگ رہنماء بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کارواں دینہ پہنچ گیا۔ جہاں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے کے لیے جمع تھی۔ اس موقع پر منہاج القرآن دینہ کے قائدین نے آپ کا استقبال کیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر بابا غلام حیدربٹ کے ساتھ ان کا پوتا محمد طلہ بھی پیدل کاررواں میں شامل ہے۔ وہ مینار پاکستان پر شیخ الاسلام کو خوش آمدید کہنے کی غرض سے 22 دسمبر 2012ء کو پاکستان جانا چاہتے ہیں۔
امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام موجودہ کرپٹ سسٹم کے خلاف بغاوت کردیں، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آمد کرپٹ نظام کے ایوانوں میں زلزلہ برپا کردے گی، مینارِ پاکستان کا جلسہ پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کو جگا کر نظام بدلنا چاہتے ہیں اور سرِ عام بدلنا چاہتے ہیں، موجودہ کرپٹ اور یزیدی نظام میں انتخابی سیاست میں واپسی کو گناہِ کبیرہ سمجھتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ کے وفد کی انجمن تاجراں نورباوہ گوجرانوالہ کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی، جس میں نائب امیر تحریک ضلع گوجرانوالہ ڈاکٹر محمد منیر ہاشمی، علامہ حافظ شہباز صدیقی(امیر تحریک یونان)، میڈیا ناظم تحریک گوجرانوالہ حکیم رفعت اشفاق اور علامہ پروفیسر حمید القادری نے شرکت کی۔ میٹنگ میں انجمن تاجراں کے تمام عہداداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل سیدوالا کے وفد نے نائب ناظم پنجاب ملک حق نواز اعوان کی قیادت میں پریس کلب سید والا کے صدر رائے محمد نواز کھرل سے ملاقات کی، اس ملاقات میں انہوں نے صدر پریس کلب محمد نواز کھرل کو تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ کے لیے کی جانے والی قومی و بین الاقوامی خدمات کے بارے میں آگاہی دی، صدر پریس کلب نے شیخ الاسلام کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی صدر ارشاد اقبال نے کہا ہے کہ تبدیلی کیلئے حوا کی بیٹیاں بھی سڑکوں پر نکل آئی ہیں اب موجودہ فرسودہ اور کرپٹ انتخابی نظام کو دفن کر کے دم لیں گے۔ 23 دسمبر کا سورج ملک میں تبدیلی کی نوید لے کر طلوع ہو گا اور 23 دسمبر 23 مارچ کی طرح تاریخ میں امر ہو جائے گا۔ یہ دن فیصلہ کر دے گا کہ پاکستانی قوم کا حقیقی لیڈر کون ہے؟ کچن کے ٹھنڈے چولہے روشن ہوں گے اور بنیادی ضروریات تعلیم، روزگار اور صحت کا حق ہر کسی کو ملے گا۔
سابق ممبر قومی اسمبلی اور ضلع ناظم آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین پیر میاں جلیل احمد شرقپوری نے 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان جا کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا استقبال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے منہاج القرآن پنجاب کے نائب ناظم حق نواز اعوان کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔ میاں جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ وہ 23 دسمبر کو اپنے تمام مریدین کے ساتھ مینار پاکستان پہنچ کر شیخ الاسلام کو خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی سطح پر اسلام کی جو خدمت کی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ آج ملک میں موجودہ بحرانی کیفیت ہے۔ ایسے میں شیخ الاسلام کی قیادت ہی مسائل حل کر سکتی ہے۔
مرکزی نائب امیر تحریک علامہ محمد صادق قریشی نے گزشتہ دنوں سرگودھا کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا۔ سرگودھا پہنچنے پر منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوانوں نے موٹر سائیکل ریلی کے ہمراہ ان کا شاندار استقبال کیا۔ ریاست بچاؤ ریلی کے ساتھ آپ نے سرگودھا شہر کا چکر بھی لگایا۔ اس موقع پر آپ کو ہار پہنائے گئے اور پتیاں نچھاور کیں گئیں۔ بعد ازاں معزز مہمان کو ایک استقبالی قافلے کی سلامی بھی دی گئی۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے بزرگ رہنما بابا غلام حیدر بٹ اپنے کارواں کے ساتھ پیدل سفر کرتے ہوئے لالہ موسیٰ پہنچ گئے ہیں۔ لالہ موسیٰ میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے پیدل کارواں کو خوش آمدید کہا۔ کارواں کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں ہار بھی پہنائے گئے۔ اس موقع پر استقبالی شرکاء نے سبز ہلالی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ بابا غلام حیدر بٹ اپنے پیدل کارواں کے ساتھ اسلام آباد سے سفر کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور پہنچ کر شیخ الاسلام کو خوش آمدید کہیں گے۔
کنونشن میں شیخ الحدیث مولاناظہورالاسلام، صاحبزادہ حسیب احمدنظیری، علامہ حاکم دین نقشبندی، قاری گلزار احمدمدنی، قاری دوست محمد، علامہ عبدالقادر سکندری، قاری احسان قادر نعیمی، مولانا، علامہ شمریزاعوان، مولانامحمداسلم، مولناقاری محمداظہر، علامہ تصدق حسین نقشبندی، مولانا شبیرحسین، علامہ ممتازہارونی، احمدرضاقادری، قاری ایازمنہاس اور صدر تحریک منہاج القرآن این اے 48 ابراررضاایڈووکیٹ ، ناظم تحریک عرفان طاہرکے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے دیگر علماء مشائخ نے بھی بھرپور شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہمیں ایک ایسے جمہوری ماڈل کی ضرورت ہے جو پاکستان کے حالات کے مطابق ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں 23 دسمبر کے دن پاکستان کو پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں۔ بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے لوگوں نے ہوائی جہاز کے اندر کار کے پرزے فٹ کر دیئے ہیں۔ میں جمہوریت کی گاڑی کے لیے ان پرزوں کو الگ الگ کرنا چاہتا ہوں۔
پیر محبوب الٰہی نسیم نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ عوامی اجتماع کی خصوصی دعوت دی، جس کو انہوں نے نہایت خوش دلی کے ساتھ قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی اور ان کے تمام مریدین بھی وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عوامی اجتماع میں شرکت کریں گے۔
منہاج القرآن اسلام آباد کے بزرگ رہنماء بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کاررواں کھاریاں پہنچ گیا۔ جہاں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کھاریاں کے کارکنان نے استقبال کیا۔ اس موقع پر لوگوں نے پیدل کارواں پر پتیاں نچھاور کیں اور انہیں ہار بھی پہنائے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.