سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن عارف والا کے زیراہتمام ریاست بچاؤ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور علامہ محمد لطیف مدنی نے کی، جبکہ تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران و کارکنان سمیت علاقے بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 9دسمبر 2012 بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کی ہفتہ وار میٹنگ صدر تحریک منہاج القرآن پاکپتن شیخ محمد اشرف حیدری کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ جس میں ضلعی کوآرڈینیٹر عبدالطیف مدنی، امیر تحریک پاکپتن الحاج رانا منظور علی، تمام ضلعی ناظمین اور تمام تحصیلی باڈی بشمول UC'S کے ناظمین نے خصوصی شرکت کی۔
23 دسمبر کے پروگرام کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن کا ایک وفد امیر پنجاب احمد نواز انجم کی قیادت میں پیران عظام، علمائے کرام اور مشائح سے رابطہ مہم پر ہے۔ اسی تناظر میں وفد نے پیر مستوار قلندر مخدوم سے آستانہ عالیہ مخدوم پور شریف میں ملاقات کی اور انہیں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان لاہور میں فقیدالمثال استقبال کے حوالہ سے خطہ کشمیر کی خوبصورت وادی عباس پور کشمیر میں تشہیری مہم کا آغاز گزشتہ 20 دن سے جاری ہے۔ جس کے ساتھ بھرپور عوامی رابطہ مہم بھی تیز کر دی گئی ہے۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کے سلسلے میں علاقے بھر میں تشہیری مہم کا کام زور وشور پر ہے، اس سلسلے میں علاقے بھر میں وال چاکنگ، فلیکس ہولڈنگز، بینرز اور پوسٹرز لگائے جا رہے ہیں
منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام 16 دسمبر سے عوامی استقبال جلسہ کے لیے رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جو کہ 21 دسمبر کی شام تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ میں لوگ جوق در جوق رجسٹریشن کروانے کے لئے آ رہے ہیں۔ کیمپ کو 23 دسمبر کے پروگرام کے فلیکسز سے سجایا گیا ہے۔
7 دسمبر 2012 منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام گوجرخان کالج آف کامرس میں 23 دسمبر کے حوالے سے بیداری شعور کنونشن گزشتہ روز منعقد کیا گیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام راولپنڈی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے تشہیری مہم مکمل کر لی گئی ہے، اس تشہیری مہم کے دوران علاقے بھر میں وال چاکنگ، فلیکس بورڈ، پوسٹرز اور گزرگاہوں پر ہولڈنگ بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ عوامی رابطہ مہم مسلسل جاری ہے، جس میں لوگوں کو 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع‘ میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن عباس پور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کے حوالے سے خطہ کشمیر کی خوبصورت وادی عباس پور میں تشہیری مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس تشہیری مہم کا آغاز تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ، منہاج القرآن ویمن لیگ کے متحدہ پلیٹ فارم سے کیا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے بزرگ رہنما بابا غلام حیدر بٹ اپنے پیدل کارواں کے ساتھ جہلم پہنچ گئے۔ اس پیدل کارواں میں ان کے پوتے محمد طلحہ بٹ سمیت چند دیگر لوگ بھی شامل ہیں۔ جہلم پہنچنے پر منہاج القرآن جہلم، منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جہلم کے عہدیداروں اور کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا۔ بابا غلام حیدر بٹ 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے پیدل روانہ ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو انوکھے انداز کے ساتھ خوش آمدید کہنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے اسلام آباد سے لاہور تک پیدل سفر کا انتخاب کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کے سلسلے میں علاقے بھر میں تشہیری مہم جاری ہے، جس میں وال چاکنگ، فلیکس بورڈ، پوسٹرز اور ہنڈبلز کی صورت میں تشہیری مہم کی جارہی ہے۔ اس مہم میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران و کارکنان شب و روز مصروف عمل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام 8 دسمبر 2012ء بروز ہفتہ پتوکی بار کونسل ایسوسی ایشن میں سیاست نہیں، ریاست بچاؤ وکلا سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس پرنسپل منہاج کالج آف شریعہ ڈاکٹر محمد رفیق حبیب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ریلی میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شریک ہوکر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ایجنڈے ’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘‘ کی حمایت کا اعلان کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رانا راحیل جاوید نے کہا کہ ہم پاکستان کو اس ظالمانہ نظام سے بچانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کی سینیئر یوتھ کونسل کا اجلاس 08 دسمبر 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ہوا۔ جس کی صدارت مرکزی نائب امیر علامہ محمد صادق قریشی نے کی۔ اجلاس میں ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، جی ایم ملک، مرکزی صدر یوتھ چوہدری بابر علی اور سینیئر نائب امیر پنجاب بشیر خان لودھی نے خصوصی شرکت کی۔ اس اجلاس میں ملک بھر سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جملہ سابقہ ذمہ داران یوتھ بھی موجود تھے۔
راولپنڈی پی پی 13 سی میں 24 نومبر 2012 کو تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 13 محمد عثمان، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد نعمان، فنانس سیکرٹری محمد اویس، سیکرٹری دعوت مبشر خان، سیکرٹری ممبر شپ محمد رضوان اور سیکرٹری ویلفیئر محمد ساجد کے علاوہ علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی، بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شہادت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے خصوصی خطاب بذریعہ پروجیکٹر سنوایا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.