سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن چوبارہ (لیہ) کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا، جن کی سرپرستی ناظم منہاج القرآن ویلفیئر چوک اعظم حاجی محمد انور مغل نے کی۔ اس قربانی میں تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے بھر پور کردار ادا کیا
عید الاضحی کے پُرمسرت موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ نے عید کی خوشیاں بے سہارا خواتین، یتیم اور غریب بچوں، ناداروں اور مریضوں کے ساتھ منائیں۔ جس میں محترمہ ڈاکٹر نوشابہ حمید، محترمہ ساجدہ صادق، محترمہ سدرہ کرامت، محترمہ انیلہ الیاس، محترمہ شاکرہ چوہدری، محترمہ گلشن ارشاد، محترمہ نبیلہ یوسف، محترمہ ارشاد اقبال، محترمہ ریحانہ بخاری، اور میل کوآرڈینیٹرز میں سے محترم الیاس ڈوگر اور محترم عبدالرحمن نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی (بلوچستان) کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے بھر پور کردار ادا کیا۔ بعد ازاں غرباء میں گوشت تقسیم کیا گیا اور گھر گھر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عید مبارک کے پیغامات بھی دیئے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دی ہیگ، ہالینڈ) کے زیر اہتمام مورخہ 26 اکتوبر2012ء کو پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا عید الاضحی کا اجتماع اسپورٹس ہال میں منعقد ہواجس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈہرکی کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے بھر پور کردار ادا کیا۔ بعد ازاں غرباء میں گوشت تقسیم کیا گیا اور گھر گھر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عید مبارک کے پیغامات بھی دیئے گئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل ہارون آباد کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے بھر پور کردار ادا کیا۔ بعد ازاں غرباء میں گوشت تقسیم کیا گیا اور گھر گھر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عید مبارک کے پیغامات بھی دیئے گئے۔
عید الاضحی سال 2012ء کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان کے ساتھ ساتھ براعظم افریقہ کے مشرقی ملک صومالیہ کے مختلف شہروں میں اجتماعی قربانیاں کی گئیں، جن میں دارالحکومت موغادیشو کے علاوہ Baidoa ،Bakool Lower Shabelle اور Hiran شامل ہیں، جہاں ہزاروں افراد بھوک اور قحط سالی کی وجہ سے مختلف عالمی اداروں کی طرف سے قائم کئے گئے امدادی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ اجتماعی قربانی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر یورپ حافظ محمد اقبال اعظم (منہاجین) اور پراجیکٹر مینیجر عدنان سہیل کی زیر نگرانی تکمیل پذیر ہوئی، جو کہ یورپ سے خصوصی طور پر صومالیہ گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر (لاکورونیو، فرانس) میں مورخہ 26 اکتوبر 2012ء کو پاکستانی کمیونٹی کا عیدالاضحی کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں 3500سے زائد افراد نے نماز عید اد ا کی۔ لوگوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرانے ہال سے ملحقہ نیا ہال بھی نماز کے لئے کھول دیا گیا، جس میں پروجیکٹر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (اباراکی کین، جاپان) کے زیر انتظام عید الاضحی کی شام مورخہ 26 اکتوبر 2012 کو جامع مسجد المصطفیٰ پر عظیم الشان عید ملن پارٹی وختم گیارہویں شریف کی محفل کا انتظام کیا گیا۔ جاپان میں عید الاضحی، جمعۃ المبارک اور گیارہویں شریف ایک ہی دن تھے جس سے یہ دن خاص اہمیت حاصل کرگیا۔
عید الاضحی سال 2012ء کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان کے ساتھ ساتھ براعظم افریقہ کے مشرقی ملک صومالیہ کے مختلف شہروں میں اجتماعی قربانی کی گئی جن میں دارالحکومت موغا دیشو کے علاوہ Baidoa, Bakool, Shabelle, Lower اور Hiran شامل ہیں، جہاں ہزاروں افراد بھوک اور قحط سالی کی وجہ سے مختلف عالمی اداروں کی طرف سے قائم کئے گئے امدادی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں
منہاج القرآن انٹرنیشنل(آریزو، اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 26 اکتوبر 2012ء کو عید الاضحی کا عظیم الشان اجتماع ہوٹل اتر سکو کے بڑے ہال میں منعقد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک کے مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 26 اکتوبر 2012ء کو جمعۃ المبارک کا عظیم الشا ن اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 26 اکتوبر 2012ء کو عید الاضحی کا عظیم الشا ن اجتماع منعقد ہوا جس میں ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ لوگوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے نماز عید کی تین جماعتیں منعقد کی گئیں۔
عید الاضحی سال 2012 کے موقع پر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح جہانیاں میں بھی اجتماعی قربانی کی گئی۔ جن کا گوشت علاقہ بھر کے غرباء میں تقسیم کیا گیا اور گھر گھر جا کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عید کی مبارکباد بھی دی گئی۔
حاضرین سے اظہار خیال کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فیس بک پر آفیشل پیج (www.facebook.com/TahirulQadri) پر ایک لاکھ لائیکس مکمل ہونے پر رضاکاران کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا تحریک منہاج القرآن کا یہ خاصا ہے کہ ہر دور میں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رہی ہے۔ اسلام کے پرامن آفاقی پیغام کو انٹرنیٹ پر عام کرنے کے لئے تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر منہاج انٹرنیٹ بیورو الگ شعبہ موجود ہے، جو یوٹیوب، فیس بک، ٹوٹر، اور دیگر سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے افکار کی ترویج کرتا ہے۔ اس شعبہ کے زیادہ تر ممبران فاصلاتی بنیادوں پر MIB کے رکن ہیں اور اپنے اپنے ملکوں میں رہتے ہوئے سوشل میڈیا پرکام کرتے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.