سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریجوایملیامودنہ، اٹلی) کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مورخہ 07 جولائی 2012ء کو کلچرل سنٹر کارپی میں منعقدہوا، جس میں جملہ ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت شعبان حبیب الرحمن نے حاصل کی، محمد افضال سیال نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (یونان) کے زیراہتمام مورخہ 06 جولائی 2012ء کوشب برات کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس میں کپسیلی، الف سینا، کروپی، اینوفیتا، تھیوا، ماراتھونا اور نیا ماکری کی تنظیمات اور کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر انتظام تاحیات رفیق حضرت حسین کے گھر مورخہ 06 جولائی 2012ء کو حلقہ درود قائم کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری میاں طاہر یعقوب نقشبندی نے خصوصی شرکت کی جو ان دنوں اپنے نجی دورہ پر جاپان آئے ہوئے ہیں۔
مورخہ 05 جولائی 2012 بروز جمعرات ایک ویلکم پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ان سات احباب کے علاوہ علامہ چودھری رازق حسین،زاہد محمود چشتی، راحت حسین، صابر حسین، سہیل یعقوب،فلک شیر، غلام فرید، عدنان صابر، وقاص شوکت، علی رضا، قاری نور الامین قادری کے علاوہ دیگر تنظیمی وتحریکی احباب نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ محفل میں نعت کے بعد اجتماعی طور پر ذکر و اذکار کی محفل سجائی گئی جس کے بعد نماز صلوٰۃ و تسبیح بھی ادا کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء محفل کے لیے سحری کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔
عقیدہ توحید و رسالت کے لئے لازم ہے کہ صحابہ کرام کی سنت کو اپنایا جائے اپنے گناہوں اور کوتاہیوں کی معافی کی لئے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی بارگاہ میں توبہ کی جائے، عقیدے کی بنیاد ہے کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ سے جدا نہ سمجھا جائے، دیکھنے میں بیشک خدا اور مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو ذاتیں ہیں مگر ادب، تعظیم، اتباع، اور حکم میں ایک ہی ذات ہیں۔
صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجر خان حافظ غلام مجتبیٰ نے اپنے خطاب میں دور حاضر پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں بالخصوص طلبہ کی ذمہ داریوں کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دہشت گردی کا ماحول ہے، ہم نے اپنے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے نقطہء نظر کے مطابق امن کا جھنڈا لہرانا ہے۔
منہاج القرآن کلچرل سنٹر (کارپی، اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 04 جولائی 2012ء کو شب برات کی محفل منعقد ہوئی جس میں گرد و نواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ فدا حسین نے حاصل کی، نقابت کے فرائض حاجی امتیاز احمد نے ادا کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 04 جولائی 2012ء کو پانچویں سالانہ محفل شب برات انتہائی ادب واحترام سے منائی گئی جس میں گرد و نواح سے مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور منہاج گرلز کالج کے اساتذہ کے لئے دو روزہ ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ مورخہ 3 تا 4 جولائی 2012 کو کالج آف شریعہ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ جس کا دورانیہ وقت صبح 8:30 تا سہ پہر 4:00 تک تھا۔ اس دو روزہ ورکشاپ کی صدارت پرنسپل کالج آف شریعہ بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر عبیداللہ رانجھا نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے صدر رضی نیازی مورخہ 03 جولائی 2012ء بروز منگل پاکستان تشریف لائے اور مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کھانا تناول کیا۔ رضی نیازی اور محمد ظفر اقبال نے منہاج ویب ٹی وی کو اپنا انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم باہر سے آنے والے ہر پاکستانی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ جب پاکستان آئیں تو منہاج القرآن سیکرٹریٹ اور آغوش کا لازمی وزٹ کریں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مورخہ 03 جولائی 2012ء کو اسلامک لرننگ کورس منعقد ہوا جس کی قیادت مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ اور بالخصوص مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد، نائب ناظمہ تربیت محترمہ افنان بابر نے کی۔ لرننگ کورس میں پاکستان بھر سے تقریباً 140 طالبات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام مورخہ 02 جولائی 2012ء کو اسلام آباد میں یوتھ ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ یہ اسلام آباد کی تاریخ کا انتہائی کامیاب ورکرز کنونشن تھا جس میں مختلف کالم نویس، دانشور، سیاسی و سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں یوتھ لیگ کے کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفیق، معروف سماجی شخصیت حاجی الطاف حسین مرحوم کی دوسری برسی کے موقع پر ان کے بیٹے اور منہاج القرآن یوتھ لیگ آسٹریا کے صدر عمیر الطاف کی طرف سے مورخہ 01 جون 2012ء کو مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور محفل ذکر کا اہتمام کیاگیا۔
صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن پنجاب کے تمام عہدیدران کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس صدی کی رسول نما تحریک ہے، جس کی قیادت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کر رہے ہیں۔ پوری دنیا میں اللہ رب العزت نے تھوڑے عرصے کے اندر تحریک کو وہ فروغ، قبولیت اور پذیرائی عطا کی ہے جس نے اسلام کے حقیقی چہرے کو واضح کیا ہے اور اسے دہشت گردی کے ساتھ نتھی ہونے سے بچایا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.