سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منیجنگ ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی شاہد لطیف قادری نے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر نوجوان نسل کی اصلاح کرنی ہے تو ہمیں بنیاد پر توجہ دینا ہو گی ۔۔۔۔ ہمیں اپنے اساتذہ کی ٹریننگ نئے سرے سے کرنا ہو گی ۔۔۔۔ ہمارے اساتذہ کو ٹیم پلیئر اور ٹیم لیڈر کا رول ادا کرنے کے لئے تیار ہونا ہو گا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان کے موجودہ حالات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ سیاسی جماعتوں کی قیادت نے پسی ہوئی عوام کو سخت مایوس کیا ہے، اہل اقتدار نے عوامی مشکلات کی بجائے اپنی ذاتی ومعاشی خوشحالی پر توجہ مرکوز رکھی۔ موجودہ انتخابی نظام کو تبدیل کئے بغیر ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر ڈالنا مشکل ہے کیونکہ موجودہ نظام انتخاب اسلامی تصور نمائندگی اور تصور خلافت کے سراسر خلاف ہے۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل کویت نے کویت انجینئرئنگ سوسائٹی کے چیف ٹرینر اور چیف انسٹرکٹر ڈاکٹر احمد عبدالروف سے مورخہ 26 جون 2012ء کو ملاقات کی۔ مذکورہ ادارہ 1961 میں قانونی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور کویت کا ایک معروف ادارہ ہے۔ ملاقات میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے صدر محمد جعفر صمدانی اور جنرل سیکرٹری ایم ایچ حنیف شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازیخاں نے مقامی شادی ہال میں بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ مہمان خصوصی میں سردار عمر دراز خاں سینئر نائب ناظم پنجاب کو مدعو کیا گیا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت شریف کے ساتھ ہوا۔
مورخہ 23 جون 2012 کو تحریک منہاج القرآن بہاولپور نے بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ مہمان خصوصی میں احمد حسن فاروقی نائب ناظم پنجاب کو مدعو کیا گیا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت کے ساتھ ہوا۔
منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران اور جنرل سیکرٹری امجد نیاز نے مورخہ 25 جون 2012ء بروز سوموار کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کیا اور مرکزی قائدین و سربراہان شعبہ سے ملاقات کی۔
تحریک منہاج القرآن خان پور کے زیراہتمام مورخہ 24 جون 2012ء کو بلدیہ ہال میں بیداری شعور ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ اس کنونشن کے مہمانان گرامی میں ڈاکٹر محمد الیاس نائب صدر عوامی تحریک پنجاب، طاہر فریدی، ڈاکٹر حبیب احمد اور نشاط باجوہ شامل تھے
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیراہتمام بیداری شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد منہاج اسلامک سنٹر میں کیا گیا جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ مہمانان گرامی قدر میں سردار شاکر خان مزاری نائب امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب، سردار عمر دراز خاں سینئر نائب ناظم پنجاب تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 68 فیصل آباد کے زیر اہتمام 40 روزہ عرفان القرآن اور انگلش لینگویج کورسز کے پانچویں روز فیصل آباد کے ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حاجی امین القادری اور دیگر سینئر قائدین نے اس کورس کا دورہ کیا۔
بارسلونا سپین کے مضافاتی شہر اوسپتالیت دے یوبرے گات میں زیر تعمیر منہاج اسلامک سنٹر کا تعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے،مورخہ 24 جون 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مرکزی تنظیم کے عہدیداران نے سنٹر کا دورہ کیااور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ منہاج القرآن اوسپتالیت کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور انتہائی تیز رفتاری سے کام مکمل کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔
مورخہ 24 جون 2012 بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کے زیراہتمام ڈریم شاپنگ سنٹر بجلی چوک میں ماہانہ درس قرآن کا اہتمام کیا گیا جسمیں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس (فرانس) کی ایگزیکٹو نے مورخہ 24 جون 2012ء بروز اتوار کو حاجی محمد نعیم جوڑا کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد ان سے ملاقات کی اور ان کو عظیم سعادت حاصل کرنے پرمبارکباد پیش کی۔
مورخہ 24 جون 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کلر سیداں کے زیراہتمام عظیم الشان یوتھ کنونشن منعقد ہوا جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بابر علی چوہدری اور محمد رفیق صدیقی نے خصوصی شرکت کی جبکہ کثیر تعداد میں یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے شرکت کی۔
مورخہ 23 جون 2012ء کو تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم نے بہاورلپور کے ایک مقابمی ہوٹل میں پریس کانفرنس کی جس میں احمد حسن فاروقی صوبائی نائب ناظم پنجاب، چوہدری سہیل کامران ایڈوکیٹ ضلعی کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر محمد عامر ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک، چوہدری محمد اسرار ایڈوکیٹ ودیگر رہنما بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس (فرانس ) کے زیر اہتمام مورخہ 23 جون 2012ء کو یوم سیدنا علی شیر خدا رضی اللہ عنہ انتہائی شان وشوکت سے منایا گیا۔ جس کی صدارت منہاج القرآن گارج لے گونس فرانس کے صدر حاجی خلیل احمدنے کی جبکہ ناصر حسین تارڑ مہمان خصوصی تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.