سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
خطاب کے آغاز پر علامہ نور احمد نور نے شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پوری دنیا میں دین اسلام کی خدمت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فلسفہ کو نہایت خوبصورت انداز میں پیش کر کے حاضرین محفل کے دلوں کو عشق مصطفےٰ سے گرما دیا۔
مورخہ 22 جون کو تحریک منہاج القرآ ن چشتیاں کے زیراہتمام بیداری شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت احمد نواز انجم امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب نے کی۔ ورکرز کنونشن میں ڈاہرانوالہ، بہاولنگر، حاصلپور اور منچن آباد سے کثیر تعداد میں ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت کے ساتھ ہوا۔
مورخہ 22 جون کو تحریک منہاج القرآن ہارون آباد نے بیداری شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جس کی صدارت احمد نواز انجم صوبائی امیر تحریک نے کی۔ ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن ہارون آباد کے تمام فورمز کے عہدیداران نے بھی بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت کے ساتھ ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کا وفد مورخہ 29 جون 2012ء کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ ہوگا جس ملک محمد امین اعوان، مزمل احمد، محمد اسرار اور حاجی محمد مسعود اپنی اپنی فیملیز کے ساتھ روانہ ہوں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ (ہالینڈ) کے زیر اہتمام مورخہ 22 جون 2012ء کو بعد نماز عصردی ہیگ کی مسجد میں ماہانہ گیارہویں شریف کا ختم اور محفل منعقد ہوئی۔محفل میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز لاکورونیو میں مورخہ 22 جون 2012ء کو ہفتہ وار محفل ذکر ونعت منعقد ہوئی جس میں رفقاء و وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ریجوایملیامودنہ (اٹلی) کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مورخہ 22 جون 2012ء کو منہاج اسلامک کلچرل سنٹر کارپی میں منعقد ہوا۔ا جلاس میں ذیلی تنظیم کے جملہ عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام مورخہ 21 مارچ 2012 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر لودہراں پر بیداری شعور ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کے صوبائی امیر احمد نواز انجم نے خصوصی شرکت کی
مورخہ 21 جون کو تحریک منہاج القرآن ضلع وہاڑی کے زیراہتمام خورشید ہال میں عظیم الشان بیداری شعور ورکرزکنونشن منعقد ہوا۔ جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نوازانجم نے کی۔ چوہدری قمر عباس نائب ناظم تحریک پنجاب مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 21 جون 2012ء کو جاپان کی معروف کاروباری شخصیت اور جامع مسجد البلال یوکی کے صدر حاجی محمد منشاء کے یارڈ (توچکی کین) پر عظیم الشان محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس کی صدارت جامع مسجد البلال کے امام و خطیب علامہ حافظ طاہر جمال نے کی جبکہ منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے صدر محمد انعام الحق مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 21 جون 2012ء کو پوسان میں عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل منعقد کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 20 جون بروز بدھ تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن کا بیداری شعور ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس کی صدارت احمد نواز انجم امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب نے کی۔ کنونشن میں چوہدری ریاست علی نائب ناظم تحریک پنجاب، رفیق صدیقی مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ، رانا منظور علی، شیخ اشرف حیدری، ثناء اللہ سکھیرا، رانا غلام مصطفی، راحیل بابر، ڈاکٹر رفیق یاسر، رانا شکیل و دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
مورخہ 20 جون کو منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکپتن شریف نے بیداری شعور موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی کی قیادت امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ چوہدری ریاست علی نائب ناظم پنجاب، یوتھ کے مرکزی سیکرٹری جنرل رفیق صدیقی اور امیر ضلع پاکپتن رانا منظور علی نے ریلی میں خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ حلقہ 68 فیصل آباد کے زیراہتمام دوسرے سالانہ عرفان القرآن اور انگلش لینگوئج کورسز کا انعقاد مورخہ 20 جون 2012 کو انفارمیٹکس کالج بٹالہ کالونی فیصل آباد میں کیا گیا۔ کورس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
نیشنل مینجمنٹ کالج میں سینئر مینجمنٹ کورس کے ایک وفد نے ڈاکٹر سید حیدر علی ( ڈائریکٹر سٹاف) کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر حسین محی الدین القادری سے ملاقات کی اور مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ نائب امیر تحریک منہاج القرآن بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اس موقع پرتحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض بھی موجود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.