سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے 2 رکنی وفداعجاز رمضان کیانی (ناظم MQI جاپان) اور ماہا خان (ابارکی کین) نے مورخہ 24 ستمبر 2012 ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ ندیم احمد اعوان (اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس DFA) نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انٹرٹینمنٹ کے بعد ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات اور میٹنگ ہوئی جس میں محمد وسیم افضل، ندیم احمد اعوان اور میاں اشتیاق احمد بھی شریک ہوئے۔
MQI آندھرا پردیش کا خصوصی وفد سید آل رسول قادری حسین پاشا کی قیادت میں مورخہ 24 ستمبر 2102ء بروز سوموار کو دہلی روانہ ہوا اور مرکزی وزیر IT مسٹر کبل سبل سے ملاقات کی اور انہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل آندھرا پردیش کی طرف سے گستاخانہ فلم کے خلاف امریکہ سے احتجاج کرنے کی قراداد پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن بھنگالی شریف کے زیراہتمام امریکہ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف عظیم الشان پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی 24 ستمبر بروز سوموار شام چار بجے میلاد چوک آڑہ سے نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پیر سید عبدالعزیز شاہ چشتی، پیر سید فضل حسین شاہ ہمدانی، چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4 اور علامہ قیصر یعقوب نے کی۔
تحریک منہاج القرآن ڈھونگ (گوجر خان) کے زیراہتمام حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف عظیم الشان پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی مرکزی جامع مسجد ڈھونگ سے تراٹی چوک تک نکالی گئی۔
ریلی میں شریک افراد نے کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر توہین آمیز فلم، اور عالمی امن کے علمبردار اداروں کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء ریلی نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور عقیدت میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پوسٹرز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
مورخہ 23 ستمبر 2012ء کو توہین آمیز فلم کے خلاف ہزارہ ڈویژن میں اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن ہزارہ ڈویژن کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت امیر تحریک خیبر پختونخواہ محمد مشتاق سہروردی نے کی۔ ریلی میں شریک افراد نے کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر توہین آمیز فلم، اور عالمی امن کے علمبردار اداروں کے خلاف نعرے درج تھے۔
مورخہ 23 ستمبر 2012ء کو توہین آمیز فلم کے خلاف گوجر خان میں اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے قائدین نے کی۔ ریلی میں شریک افراد نے کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر توہین آمیز فلم، اور عالمی امن کے علمبردار اداروں کے خلاف نعرے درج تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ شرانگیز اور توہین آمیز فلم بنانے کی اجازت بین الاقوامی قانون نہیں دیتا، یہ آزادی اظہار رائے کا نہیں بلکہ احترام مذاہب کا مسئلہ ہے جس کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔ توہین مذاہب کا قانون مغرب کے کئی ممالک میں موجود ہے۔ اگر ھالوکاسٹ کے خلاف بات کرنا یورپ کے جمہوری ملکوں میں قابل سزا جرم ہے تو ڈیرھ ارب مسلمانوں کے سر کے تاج اور محسن انسانیت کے خلاف توہین آمیز اقدامات کو کیوں تحفظ دیا جا رہا ہے؟
تحریک منہاج القرآن ڈہرکی کے زیراہتمام عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والےسینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جن میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر امجد حسین جٹ، ڈہرکی بار کونسل، ڈہرکی سمال ٹریڈرز، ہندو کمیونٹی، روشن تارا ماڈل اسکول، حرا پبلک اسکول کے طلباء، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور ماتھیلو، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈہرکی کے ساتھیوں نے خصوصی شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چکوال نے کہا کہ محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ پر کیچڑ اچھالنے والے انسانیت کے دشمن اور عالمی دہشت گرد ہیں۔ عالمی اداروں، UN اور موثر ممالک اس مذموم عمل کو مستقل ختم کرنے کیلئے پہلے سے موجود قوانین پر عمل درآمد اور UN کی قراردادوں میں ترامیم کرے۔
محمد اسلم قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے، اور بدبخت لوگوں نے اس نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے۔ حضور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کے خلاف توہین آمیز فلم سامراج کی ایک گھناؤنی سازش ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ دھدو بسراء کے زیراہتمام گستاخانہ فلم کے خلاف عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت محمد اسلم قادری (صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ)، حافظ غلام عباس بسراء (جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل ڈسکہ)، محمد اصغر قادری (ناظم تحریک منہاج القرآن u/c بھڑتھانوالہ)، محمد عنصر بسراء (نائب صدر msm تحصیل ڈسکہ) نے کی، جس میں سینکڑوں عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن و منہاج القرآن ویمن لیگ کوہاٹ نے اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کے لیے میلاد چوک (بازار زرگران) تا کچہری چوک (یادگار شہداء) "عظمت مصطفی ریلی" کے عنوان سے ایک عظیم الشان احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا۔ جس میں کوہاٹ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ میلاد چوک (بازار زرگران) سے جلوس کا آغاز ہوا۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام توہین آمیز فلم کے خلاف عظیم الشان پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران سمیت شہر اقبال کے غیور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کا ثبوت دیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پنجاب کالج وزیرآباد کے زیراہتمام توہین آمیز فلم کے خلاف عظیم الشان پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن وزیرآباد، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کا ثبوت دیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.