سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام سرگودھا میں آئیں دین سیکھیں کورس کا انعقاد ہوا۔ جس کی اختتامی تقریب تقسیم اسناد مورخہ 14 جون 2012ء کو مرکزی جامع مسجد حامد علی شاہ سرگودھا میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی طرف سے کویت میں تعینات اسلامی جمہوریہ افغانستان کے سفیر ڈاکٹر اسد اللہ حنیف بلخی سے مورخہ 13 جون 2012ء کو ملاقات کی گئی،ملاقات میں محمد جعفر صمدانی صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت اور جنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی شریک ہوئے۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد مورخہ 13 جون 2012ء کو بمقام سکالرز کالج پیر محل میں منعقد ہوئی۔ تقریب تقسیم اسناد مرد وخواتین کے لئے الگ الگ منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام بسلسلہ جشن ولادت سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کانفرنس مورخہ 4 جون 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکرٹریٹ پر منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام 10 جون بروز اتوار 44 واں ماہانہ درس عرفان القرآن کمیٹی گراؤنڈ پتوکی میں بعد از نماز فجر منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ تلاوت قرآن حکیم سے ہوا، جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیۂ عقیدت پیش کیا گیا۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز اور اراکین نے بھرپور شرکت کی۔
آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود سلام پڑھنے سے اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گہرا تعلق قائم ہوتا ہے اور تحریک منہاج القرآن اسی تعلق کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ اس تعلق کو مضبوط کرنے کے لئے تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام حماد اکیڈمی میں شاندار حلقہ درود قائم ہوا۔
اٹلی کے شہر کارپی میں منہاج خیمہ بستی کے کارکنوں کے اعزاز میں منہاج القرآن ریجوایملیا مودنہ کی ایگزیکٹو کونسل نے مورخہ 10 جون 2012ء کو عشائیہ دیا جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام مورخہ 10 جون 2012ء کو TAI WAI کمیونٹی سنٹر ہانگ کانگ میں عظیم الشان محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں گرد و نواح سے مسلم کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کا ماہانہ اجلاس مورخہ 10 جون 2012ء بروز اتوار بوقت صبح 10 بجے امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم کی زیرصدارت مرکز منہاج القرآن لاہور پر منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک و اجتماعی ہدیہ درود بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس کےبعد اجلاس میں تشریف لانے جملہ شرکاء کو خوش آمدید کہا گیا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منصورہ آباد (فیصل آباد) میں عرفان القرآن کورس کا آغاز 10 جون 2012ء سے ہوا۔ جس کی افتتاحی تقریب علیمیہ فاؤنڈیشن ہائی سکول میں کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (آما سنٹر، ڈنمارک) کے زیراہتمام مورخہ 10 جون 2012ء بروز اتوار عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز نے مورخہ 15 مئی 2012ء کو سندھیلیانوالی اور پیرمحل کا دورہ کیا اور ان شہروں میں جاری کلاسز کا وزٹ کیا جبکہ محمد سلیم صدر تحریک منہاج القرآن سندھیلیانوالی اور علامہ عبدالماجد معلم عرفان القرآن کورس بھی اس وزٹ میں شریک تھے
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے مورخہ 09 جون 2012ء کو منہاج خیمہ بستی کارپی اٹلی کا دورہ کیا اور خیمہ بستی کے انتظامات کا جائزہ لیااور تسلی بخش انتظامات پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس میں یوم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ انتہائی شان وشوکت سے منایا گیا۔ مورخہ 09 جون 2012 بروز ہفتہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت حاجی خلیل احمد (سرپرست منہاج القرآن گارج لے گونس فرانس) نے کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کی مرکزی یوتھ کیبنٹ نے رفیق صدیقی کو مرکزی سیکرٹری جنرل اور مدثر فاروق کو نائب صدر منتخب کر لیا۔ سینئر نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، امیر پنجاب احمد نواز انجم، ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی اور مرکزی صدر MYL بابر چوہدری نے انہیں منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.