سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن بھکر کے زیراہتمام مورخہ 3 جون 2012 کو بروز اتوار مومن شادی ہال بھکر میں عظیم الشان بیداری شعور ورکرز کنونش ضلعی کوآرڈینیٹر سردار جمعہ خان کی زیرسرپرستی منعقد ہوا۔ اس عظیم الشان ورکرز کنونشن میں مرکزی رہنما سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض اور امیر پنجاب احمد نواز انجم نے خصوصی شرکت کی
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام مورخہ 3 جون 2012ء بروز اتوار عظیم الشان بیداری شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا، جس میں قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم مہمان خصوصی تھے۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مورخہ 3 جون 2012ء کو انمول میرج ہال پتوکی میں تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورسز منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ’’انسانیت کے لئے اسلام کے پیغام امن و محبت‘‘ کے موضوع پر انگلش زبان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے امن اور تحمل و برداشت کے رویوں کو دنیا میں سب سے پہلے رواج دیا۔ جمہوریت کے بانی محسن انسانیت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں اور ہجرت کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمہوری اصولوں پر دنیا کی پہلی فلاحی ریاست قائم کی۔
16 تا 17 مئی 2012ء کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہا ج یونیورسٹی لاہور کے طلباء کیلئے علم کے ساتھ ساتھ تربیت اور روحانیت کے حوالے سے دوروزہ ’’روحانی و تربیتی اعتکاف‘‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میں بی ایس Iسے ایم اے کلاس تک کے طلبہ کو مدعو کیا گیا تھا، علاوہ ازیں پورے اعتکاف میں تمام اساتذہ کرام نے بھی بھرپور شرکت کی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر محمد جعفر صمدانی اور جنرل سیکرٹری مسٹر ایم ایچ قریشی پر مشتمل وفد نے مورخہ 02 جون 2012ء کو کویت میں تعینات امریکہ کے سفیر سے ملاقات کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دہشت گردی کے خلاف لکھی گئی عظیم کتاب فتوی پیش کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اٹلی کے پلیٹ فارم سے گذشتہ دنوں اٹلی کے شہر کارپی میں آنے والے شدید زلزلہ اور اس سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے لئے منہاج خیمہ بستی قائم کی گئی جس میں چار سو افراد کی رہائش کا انتظام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز المصطفیٰ اباراکی کین میں مورخہ 02 جون 2012ء بروز ہفتہ تاجدار ولایت، مولائے کائنات، شیر خدا، حیدر کرار، مولود کعبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت کو عظیم الشان طریقے سے منایا گیا۔ پروگرام کی صدارت پاکستانی سفارتخانہ کے چیف سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے کی جبکہ جاپان کے اہل تشیع راہنماؤں نے بھی خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہانگ کانگ کے زیر اہتمام مورخہ 02 جون 2012ء بروز ہفتہ اسلامک سنٹر سن پوکونگ میں عظیم الشان محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع میانوالی کے زیراہتمام مورخہ یکم جون 2012ء بروز جمعۃ المبارک کو عظیم الشان بیداری شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کمال انگلش گرائمر سکول میانوانلی میں کیا گیا، جس کی صدارت ڈاکٹر محمد انور مہروی امیر تحریک منہاج القرآن ضلع میانوالی نے کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ میں مورخہ 31مئی2012ء کو روڈ سیفٹی کے حوالہ سے ایک سیمینار منعقد ہوا جس کا اہتمام ہانگ کانگ ٹریفک پولیس کے روڈسیفٹی ونگ نے کیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز پر افتخار علی کی والدہ، احمد سعید بھٹی کی خالہ جان، پھوپھو اور پاکستان میں قتل ہونے والے کزن عابد علی کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 30 مئی 2012ء کو جامع مسجد المصطفیٰ مرکز پر محفل منعقد ہوئی جس میں جاپان بھر کے سیاسی و مذہبی حلقوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دورہ انڈیا کے دوران کویت تنظیم کی طرف سے متعین/ مجوزہ / مقررہ سیکرٹری ماجد دلومی کی دورہ انڈیا سے واپسی کے بعد ان کے اعزاز میں مورخہ 30 مئی 2012ء کو ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ملتان شریف میں مورخہ 30 اور 31 مئی 2012ء کو 2 روزہ ٹریننگ کیمپ برائے معلمات آئیں دین سیکھیں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی
مورخہ 29 مئی 2102ء بروز منگل منہاج القرآن کی فکر اور دعوت سے متاثر ہونے والے نوجوانوں کے اعزاز میں ایک ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں چالیس نوجوانوں نے شرکت کی اور باقاعدہ طور پر منہاج القرآن یوتھ لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.