سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 16 ستمبر 2012ء کو ابن امام سائنس کالج میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد بمقام ٹانڈہ چوک جلالپور جٹاں گجرات میں منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (انڈیا) کے کوآرڈینیٹررفیق احمد مورخہ 16 ستمبر 2012ء کو منہاج ٹی وی کے ایم ڈی شیخ ساجد فیاض کی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز لاکورونیوتشریف لائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 15 ستمبر 2012ء بروز ہفتہ ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت حاجی خلیل احمد (سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس،فرانس) نے کی
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القا دری نے توہین آمیز فلم کی امریکہ میں نمائش کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ آزادی رائے کی چھتری تلے ایسے گھناؤنے جرائم کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔ انبیاء کرام، مقدس ہستیوں او ر مذاہب کا احترام عالمی ضابطہ ہے اس کو یقینی بنانا ہر ملک کی ذمہ داری ہے۔ کسی فرد، ادارے یا ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اربوں انسانوں کی دل آزاری کا باعث بنے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ تحصیل ناظم گوجرخان چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ عوام کو جاگیرداروں، لٹیروں اور بدمعاشوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی۔ موجودہ حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس صدی میں اپنا کام بطریق احسن اور اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ کراچی اور لاہور میں آتشزدگی کے افسوسناک سانحات میں ہونیوالی انسانی ہلاکتوں پر ساری قوم سوگوار ہے۔ انہوں نے اس خوفناک حادثے میں بے سہارا اور یتیم ہو جانے والے مستقبل کے معماروں کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت قائم یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت کے عظیم منصوبے آغوش میں لینے کا اعلان کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ساؤتھ کوریا) کے زیر اہتمام مورخہ 13 ستمبر 2012ء کو آنس مسجد میں محفل ذکر ونعت کا اہتمام کیا گیا۔جس میں گرد و نواح سے پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 65 سالوں کے اندر جمہوریت کے نام پر قوم سے جو دھوکہ بار بار ہورہا ہے اس سے قوم کو باہر نکلنا ہوگا اور پہچاننا ہوگا کہ اصل ہمارا دشمن کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دشمن یہ سیاسی پارٹیاں نہیں اور کوئی ایک سیاسی پارٹی اس کی ذمہ دار نہیں بلکہ یہ کرپٹ نظام انتخاب ہمارا دشمن ہے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ڈنمارک میں "سیاسی و مذہبی بنیاد پرستی" کے خلاف کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا کوئی مذہب نہیں، یہ دنیا کے کسی بھی خطے میں ہو سکتی ہے۔ 9/11 کے بعد دنیا بھر میں دہشت گردی کے کئی واقعات رونما ہوئے، جن کو کسی ایک مذہب اور بالخصوص اسلام سے نتھی کرنا نا انصافی ہے۔
علامہ ڈاکٹر غلام مرتضی علوی نے اپنے خطاب میں شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کے مجددانہ کام کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ شیخ الاسلام ناصرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر امت مسلمہ کے پیغام امن و محبت کو عام کرنے کے لیے شب و روز مصروف عمل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن پیر محل کا تنظیمی اجلاس مورخہ 10 ستمبر 2012ء کو رانا محمد اشرف کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی ناظم تعلیمی کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔
مورخہ 17 اگست 2012 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام (بغداد ٹاؤن) لاہور میں بسائے جانے والے شہر اعتکاف میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں پوری دنیا اور پاکستان بھر سے مشن کے فروغ کے لئے شاندارا ور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے احباب کوشیلڈز، اسناد اور تمغوں سے نواز گیا۔
مورخہ 10 ستمبر 2012ء کو بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن ڈنمارک کی تنظیمات کے ساتھ عشائیہ میں شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی ایگزیکٹو کونسل، منہاج القرآن نارتھ ویسٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ نارتھ ویسٹ، منہاج القرآن ویلبی، منہاج القرآن آماگر، منہاج سکالرز فورم کے عہدیداران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام بیداری شعور کنونشن 8 ستمبر 2012 کو گلفشاں کالونی میں منعقد ہوا جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کی ضلعی صدر باجی فاطمہ سجاد نے کی۔ جبکہ قمر النساء خاکی، حاجی محمد عباس، جعفر حسین، حافظ رب نواز نجم اور حافظ سرفراز سیالوی نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں خواتین کی کثیر تعداد کنونشن میں شریک تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام یورپین امن کانفرنس کوپن ہیگن شہر کے قلب میں Tivoli Congress Center میں 9 ستمبر 2012 کو منعقد ہوئی۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سیرت الرسول کی روشنی میں "اسلام دین امن ہے" کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.