سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 10 اگست 2012ء کو آمنہ مسجد میں عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں گرد ونواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کینیڈا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل ریسرچ سیکرٹری محمد ضیاءالحق رازی کے والد گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی جس میں شہر اعتکاف کے ہزاروں معتکفین نے بھی شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ان کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے معتکفین سے افتتاحی نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام معتفکین اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہجرت کر کے لاہور شہر اعتکاف آئے ہیں، ان کی یہ ہجرت اس وقت کامل ہو گی، جب وہ شہر اعتکاف میں واپس جائیں تو ان کی زندگی میں عملی تبدیلی نظر آئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(سپین) کی ذیلی تنظیم بادالونا کے زیراہتمام مورخہ 09 اگست 2012ء کو افطار عام کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی، عرب کمیونٹی، مقامی ہسپانوی کمیونٹی، پاکستانی سماجی وسیاسی تنظیمات کے نمائندگان، کاتالان پولیس، سپانش پولیس اور سرکاری افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(حیدرآباد، انڈیا) اور جامع مسجد وزیر النساء دبیر پورہ میں اجتماعی مسنون اعتکاف 2012ء کا انعقاد کیا گیا جس میں 150 کے قریب معتکفین نے پورے شرعی احکام اور آداب کے ساتھ مسنون اعتکاف کی تکمیل کی۔
مورخہ 09 اگست 2012ء بروز جمعرات صبح 8:00 بجے تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں شریک ہونے والے تقریباً 30 سے زائد معتکفین کا قافلہ مرزا راحیل بابر ناظم تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن کی قیادت میں لاہور روانہ ہوا۔ صدر، ناظم و نائب ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف نے اس قافلہ کو بہت سی دعاؤں کے ساتھ منزل کی طرف روانہ کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شہر اعتکاف 2012 میں میڈیکل کیمپس لگائے گئے۔ مردوں کی اعتکاف گاہ میں 10 دنوں کے لیے 24 گھنٹے میڈیکل سروس فراہم کی گئی۔ جہاں 17 ڈاکٹرز اور27 پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین نے خدمات سرانجام دی۔ اس دوران 35 ہزار تین سو مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور اُن کو فری میڈیسن فراہم کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 09 اگست 2012ء بروز جمعرات عظیم الشان یوم شہادت سیدنا علی شیر خدا رضی اللہ عنہ منایاگیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اور اس کی تمام فورم کی تنظیمات کے کارکنوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اعتکاف 2012ء کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔ مردوخواتین کی طرف جگہ ختم ہو چکی ہے لہذا اعتکاف میں فقط وہی لوگ تشریف لائیں جنہوں نے ایڈوانس رجسٹریشن کروائی ہے۔
جس طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہزاروں مقامات پراجتماعی اعتکاف منعقد ہوتا ہے اسی طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیراہتمام پانچواں سالانہ مسنون اعتکاف مورخہ 08 اگست 2102ء کو منعقد ہوا جس میں 23 افراد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے منہاج کالج فار ویمن کی طالبات کے لیئے اعتکاف کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کی تمام طالبات نے شرکت کی۔ ورکشاپ کی ابتداء میں مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد نے اعتکاف کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے طالبات سے کہا کہ انھیں تمام شہروں سے آنے والی معتکفات کا بھر پور طریقے سے خیال ر کھنا ہے اور ہر کام اخلاص نیت کے ساتھ کرنا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مورخہ 07 اگست 2012، 19 رمضان المبارک کو Help Feed پروجیکٹ کے تحت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد عزیز کی جانب سے 50 خاندانوں میں عید پیکیج تقسیم کیا گیا۔ یہ عید پیکج شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی ہدایت پر پوری دنیا میں جاری منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ہیلپ فیڈ پراجیکٹ 2012ء کے تحت کم آمدنی والے خاندانوں میں تقسیم کیا گیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل (اباراکی کین، جاپان)کے زیر انتظام مرکز المصطفیٰ پرمورخہ 06 اگست 2012ء کو عظیم الشان غزوہ بدر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے احباب نے شرکت کی۔
منہاج مصالحتی کونسل (سپین) کے صدر محمد اقبال چودھری کی قیادت میں پاکستانی کمیونٹی کی تنظیمات کے وفد نے پاکستانی قونصل جنرل برائے بارسلونا مسعود خان راجہ سے ملاقات کی جس میں بارسلونا اور کاتالونیا میں رہنے والے پاکستانیوں کے مختلف مسائل زیر غور آئے
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ساؤتھ کوریا) کے زیر اہتمام مورخہ 06 ستمبر 2012ء کو پوچھن سٹی میں ماہانہ درس قرآن وحدیث منعقد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.