سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ کھوئی رٹہ آزاد کشمیر کے زیراہتمام 16 دسمبر 2011ء کو بیداری شعور کے حوالے سے عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عوام الناس کو تحریک منہاج القرآن انٹرنشنل کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام "بیداری شعور" لیاقت باغ راولپنڈی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ کھوئیرٹہ کے زیراہتمام 16 دسمبر 2011ء کو کھوئیرٹہ شہر میں بیداری شعور عوامی ریلی منعقدہ لیاقت باغ روالپنڈی کے سلسلہ میں اور عوام الناس میں ملکی موجودہ بدترین صورتحال، کرپٹ اور فرسودہ انتخابی نظام کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے ایک فری لٹریچر سٹال کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیر اہتمام 18 دسمبر کو لیاقت باغ میں ہونے والی بیداری شعور عوامی ریلی کے سلسلہ میں 16 دسمبر کو ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی صدر تحریک منہاج یوتھ لیگ بابر علی چوہدری کر رہے تھے۔
15 دسمبر 2011ء کو منہاج سنٹر ویانا میں منہاج لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ منہاج لائبریری میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات، کتب اور قرآن مجید کا عام فہم اور جدید ترجمہ (عرفان القرآن) اور منہاج القرآن کے علمی و تحقیقی جرائد و ماہوار مجلاجات لائبریری میں رکھے گئے ہیں۔
منہاج القرآن فرانس کے ابتدائی ساتھی اور سابقہ صدر پاکستان عوامی تحریک طارق چودھری نے منہاج القرآن پنجاب (پاکستان) کے نائب ناظم رانا فیصل علی قادری کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا۔ پیرس کے نوح لابرجے میں عشائیہ کی تقریب میں مشن کے تمام متحرک ساتھیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے سرپرست اور انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، میانمار پر مشتمل براعظمی کونسل کے صدر صوفی میزان الرحمان مورخہ 14 دسمبر 2011ء بروز بدھ کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن پاکستان کے وزٹ کے لئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے جہاں راجہ جمیل اجمل (ناظم امور خارجہ ) نے ان کا استقبال کیا اورانہیں مرکزی سیکرٹریٹ لے کر آئے۔
واگ پاکستان برانچ کے زیراہتمام جدید دورِ تعلیم کے تقاضوں اور معاشرے میں لوگوں کی قائدانہ نشوونما لیے لیڈر شپ چیلنجز اور تعمیر شخصیت کے موضوع پر دسمبر 2012ء میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ اس ورکشاپ میں ماہر اساتذہ حسنین جاوید اور باسط رحمان نے جدید انداز میں لیکچرز دیے۔
ملک بچانے کیلئے قوم انتخابی نظام کے خلاف بغاوت کر دے، تبدیلی نہ تو فوج کے ذریعے آئے گی اور نہ موجود ہ انتخابی نظام سے، تبدیلی نظام سے بغاوت کرنے سے آئے گی۔ موجودہ انتخابی کے تحت منتخب ہونیوالوں نے اس قوم کو خودکشیاں، بیروزگاری اور ملک و قوم کے وقار کی بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرکزی سیکر ٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ سیمینار بعنوان’’ کیا نظام انتخاب تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ہے‘‘ میں اپنے پیغام کے دوران کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے جنرل سیکرٹری امجد محمود نے مورخہ 13 دسمبر2011ء بروز منگل کو اپنی فیملی کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ کاوزٹ کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے سلسلہ وار 83 ویں درس عرفان القرآن میں پیغام حسین رضی اللہ عنہ دیتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ فیاض بشیر قادری نے کہا کہ روئے زمین پر تحریک منہاج القرآن اس وقت پیغام حسین رضی اللہ عنہ کو لیکر سوئے کربلا چل پڑے ہے۔ محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین سے منہ موڑ کر انسانیت پر عرصہ حیات کو تنگ کرنے والے بدمعاش حکمرانوں کو ووٹ دینا اب گناہ کبیرہ بن چکا ہے۔
مورخہ 11 دسمبر بروز اتوار صبح 10 بجے تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیراہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی جبکہ انار خان گوندل نائب ناظم پنجاب اور ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول کی سعادت حسنین برادران پڑھی گئی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام مورخہ 11 دسمبر بروز اتوار 38 واں ماہانہ درس عرفان القرآن کمیٹی گراؤنڈ پتوکی میں بعد نماز فجر منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی گئی اور محرم الحرام کی نسبت کے حوالے سے منقبت امام حسین علیہ السلام پڑھی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیراہتمام مورخہ 11 دسمبر 2011ء کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی گئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ 365 ماڈل ٹاؤن لاہور میں عرفان القرآن کورس کے طلبہ نے 11 دسمبر 2011ء کو روحانی و تفریحی وزٹ کیا۔ طلبہ کے ساتھ معلم کورس ھذا محمد شریف کمالوی اور محمد اشتیاق الازھری لیکچرر کالج آف شریعہ بھی تھے۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام بیداریء شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد مورخہ 11 دسمبر بروز اتوار دن 2 بجے منہاج ماڈل سکول دولتالہ میں منعقد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت شیخ زاہد فیاض (مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن) نے کی جبکہ انار خان گوندل (نائب ناظم تحریک منہاج القرآن صوبہ پنجاب) نے بھی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.