سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شہر اعتکاف میں نظامت تربیت کے زیراہتمام شرکاء اعتکاف کے لیے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ محمود مسعود قادری نے مختلف شہروں سے آئے تنظیمی ذمہ داران کو شعبہ کورسز کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کی تفصیلات بتائیں۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی پر بھی بریفنگ دی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں 30ویں شب رمضان کو آخری نشست میں ’’طہارۃ القلوب‘‘، ’’قلب اور شہوات نفسانی‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کے اندر ایک موشن، خواہش اور عوامل ہیں۔ جب کوئی شے انسان کے دل کو کھینچ رہی ہے تو اس صورتحال کو شہوت کہتے ہیں۔ شہوات نفسانی سے بچنا گمراہی سے بچنا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری بھی موجود تھے۔
شہراعتکاف میں 29ویں شب رمضان المبارک کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سلسلہ وار سیریز ’’طہارۃ القلوب‘‘ میں ’’امراض قلب‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غل، حقد اور حسد انسان کا خون چوس لیتے ہیں، اس کا سکون اور چین چوس لیتے ہیں۔ جب دل میں حسد آ جاتا ہے تو یہ جان لیوا بن جاتا ہے اور حسد کرنے والے پر جنت حرام کر دی جاتی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور شہر اعتکاف میں شریک ہزاروں معتکفین بھی موجود تھے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شہر اعتکاف میں تربیتی نشست منہاج السالکین ’’راہ سلوک کے مسافر‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو انسان راہ سلوک کا مسافر ہے اسے چاہیے کہ وہ اپنے اعمالِ صالحہ کی حفاظت کرے۔ جب آپ اللہ کی طرف روحانی سفر پر نکلیں تو اس پر ثابت قدم رہیں۔
نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام پہلی بار ایک سو نصابی کتب کو شائع کر دیا گیا ہے، طلباء کی سہولت کے لیے یہ تاریخی کام کیا گیا ہے اور نظام المدارس پاکستان پہلا تعلیمی بورڈ ہے، جس نے باقاعدہ نصاب کو کتابی شکل دے دی ہے۔ نئے نصاب سے متعلقہ نصابی کتب کی مدارس کو فراہمی ایک بہت بڑا چیلنج تھا جسے مختصر وقت میں شیخ الاسلام مدظلہ العالی کی خصوصی توجہات اور ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سرپرستی میں مکمل کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین (مرد و خواتین) سے آٹھویں روز ”طہارۃ القلوب (باطنی امراض اور ان کا علاج)“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گناہ ظاہر کے بھی ہوتے ہیں اور باطن کے بھی، لیکن اللہ رب العزت باطن کے گناہ پہلے دیکھتا ہے۔ اللہ تعالی ظاہری اعمال کو نہیں بلکہ دلوں کے حال اور نیت کو دیکھتا ہے۔ نیک کام کرنے کی صرف نیت کرنے کا اجر اتنا زیادہ ہے کہ اسے جہاد کے برابر قرار دیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع المنہاج بغداد ٹاؤن لاہور میں شہر اعتکاف میں ’’جمعۃ الوداع‘‘ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناپ تول میں کمی کرنے والی قوموں پر ظالم حکمران مسلط کر دیئے جاتے ہیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا تم سے پہلے قومیں اس لئے تباہ ہوئیں کہ جب ان میں کوئی غریب جرم کرتا تو اس پر حد جاری کی جاتی اور اگر کوئی بڑا یا وڈیرا جرم کرتا تو اسے چھوڑ دیا جاتا تھا۔
منہاج پبلی کیشنز کے زیراہتمام رمضان المبارک 2022 اور اعتکاف کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نئی کتب طبع ہو کر منظر عام پر آئی ہیں اور بعض کتب کے اضافہ جات کے ساتھ نئے ایڈیشن شائع ہوئے ہیں۔
منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام محفل ’’شب بیداری‘‘ بسلسلہ لیلۃ القدر کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب دکھایا گیا۔ اس محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید کی آیات مبارکہ سے ہوا۔ اس نشست میں تحریک منہاج القرآن کے رفقا اور پاکستانی کمیونیٹی کے احباب نے شرکت کی۔ محفل میں خواتین کے لیے الگ باپردہ انتظام کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ، سن پو کنگ اور چھنگ یئ میں لیلۃ القدر کے موقع پر ستائیس ویں شب رمضان کا اجتماع منعقد ہوا، جس میں علامہ حافظ ظہیر احمد خان نقشبندی، منہاج اسلامک سنٹر سن پو کنگ میں علامہ حافظ سید تنویر حسین شاہ نے خصوصی خطاب کیے۔
تحریک منہاج القرآن کے شہرِ اعتکاف میں مرکزی سیکرٹریٹ میں خدمات سرانجام دینے والے نائب ناظمین اعلیٰ، مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کے ڈائریکٹرز اور سٹاف ممبران، پاکستان بھر سے تحریک منہاج القران و جملہ فورمز کے ذمہ داران اور تنظیمات کو تظیمی امور میں غیر معمولی خدمات سرانجام دینے پر گولڈ میڈل، شیلڈز اور ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ایوارڈ، میڈلز اور شیلڈز دیں۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے میڈلز، شیلڈز اور ایوارڈ وصول کرنے والے مرکزی قائدین اور رہنماوں کی خدمات کو سراہا اور انہیں مبارکباد بھی دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام ستائیسویں شب لیلۃ القدر کا روحانی اجتماع ٹورانٹو میں منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کیا، انہوں نے لیلۃ القدر میں استغفار کرنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ استغفار اور توبہ کرنا بندگی کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی کوئی دعا رد نہیں کرتا بلکہ اس کا اجر قیامت کو ملے گا۔ روحانی اجتماع میں الشیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر خواجہ کامران رشید نے بھی خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں 27 ویں شب رمضان لیلۃ القدر کا عالمی روحانی اجتماع آج مورخہ 28 اپریل 2022ء بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء جامع المنہاج بغداد ٹاؤن لاہور میں منعقد ہو گا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب اور دعا بھی فرمائیں گے۔ روحانی اجتماع شہر اعتکاف سے منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا جائے گا۔ شہر اعتکاف کے ہزاروں معتکفین و معتکفات کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے عشاقان مصطفیٰ کی بڑی تعداد عالمی روحانی اجتماع میں شریک ہو گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ، ملائشیا، تائیوان، امریکہ برطانیہ، یورپ اور گلف میں دینی و تبلیغی اور انسانیت کی خدمتِ کا فریضہ نہایت احسن انداز میں انجام دینے اور اسلامک سنٹرز تعمیر کرنے اور انھیں کامیابی کے ساتھ چلانے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مختلف ممالک کے عہدیداران و کارکنان کے لیے گولڈ میڈلز، ایوارڈز اور شیلڈز دینے کی تقریب 27 اپریل 2022ء کو شہرِ اعتکاف میں منعقد ہوئی
حریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں 27 ویں شب رمضان، لیلۃ القدر کا عالمی روحانی اجتماع 2022ء جامع المنہاج بغداد ٹاؤن لاہور میں شروع ہو گیا۔ عالمی روحانی اجتماع میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب اور دعا بھی فرمائیں گے۔ روحانی اجتماع شہر اعتکاف سے منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.