سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرے ٹوریا جنوبی افریقہ کے زیراہتمام منہاج القرآن پیرے ٹوریا کے رہنماء جاوید اقبال کی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفلِ میلاد میں منہاج القرآن جنوبی افریقہ کے ناظم رانا آصف جمیل، صدر پیرے ٹوریا شیر افضل، جنرل سیکڑی یوتھ لیگ وسیم اور ویمن لیگ کے عہدیداران و کارکنان نے بھی شرکت کی۔
شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کو تفسیرِ قرآن مکمل کرنے پر حضرت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب عالمِ اسلام کی ایک قابلِ فخر شخصیت ہیں اور اُن کی خدمات لائقِ صد تحسین ہیں۔ اللہ کریم ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کی عمر اور دینی و علمی کاوشوں میں مزید برکت عطاء فرمائے، آمین‘‘۔
شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے ڈائریکٹر لارل ہوم اِنٹرنیشنل اسکولز اور شعبہ کریکلم منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر علی وقار قادری کو علومِ اِسلامیہ میں پی ایچ ڈی کی تکمیل پر خصوصی مبارک باد دی ہے۔ اُن کے مقالہ کا موضوع ’’ڈاکٹر محمد اِقبال اور ڈاکٹر برہان اَحمد فاروقی کے قرآنی اَفکار کا تقابلی مطالعہ‘‘ ہے۔ شیخ الاسلام نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے لیے ڈاکٹر علی وقار قادری کی خدمات کو خوب سراہا اور ان کے علم و عمل میں مزید اِضافے کی دعاؤں سے نوازا۔ دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی ڈاکٹر علی وقار قادری کو ڈاکٹریٹ کی تکمیل پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ننکانہ صاحب اور مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضٰی علوی اور علامہ محمد منہاج الدین قادری نے لیکچرز دیئے۔ اس موقع پر مرکزی نظامت تربیت کے علامہ احمد وحید قادری، قاری ریاست علی چدھڑ اور خالد محمود طاہر ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ننکانہ صاحب نے بھی اظہار خیال کیا۔
تحریک منہاج القران گوجرہ کا اجلاس بی وائٹ پیلس میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان عوامی تحریک، منہاج یوتھ لیگ گوجرہ اور ایم ایس ایم گوجرہ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلی تنظیمات رانا محمد ادریس نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نومبر کے دوسرے ہفتہ میں ڈاکٹر حسین محی الدین صدر تحریک منہاج القران انٹرنیشنل کی گوجرہ آمد کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے کارپی مرکز پر 24 اکتوبر 2021 بروز اتوار کو میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ حافظ ذیشان قادری ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن نے خطاب کیا۔ انہوں نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن کی فکر اور میلادالنبی منانے کا مقصد سمجھایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام 63 محافل میلاد مصطفیٰ ﷺ منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے منہاج القران پونتو کومبو میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس علامہ حسن میر قادری نے خطاب کیا۔
جسٹس پیر کرم شاہ الازہریؒ کے صاحبزادے پیر فاروق الحق شاہ نے شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کو تفسیرِ قرآن مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی عالم اسلام کی قابل فخر شخصیت ہیں اور آپ کی خدمات لائق صد تحسین ہیں۔ اللہ کریم قبلہ ڈاکٹر صاحب کی عمر دراز فرمائے اور آپ کے علمی کام میں مزید برکت عطا فرمائے، آمین۔
تحریک منہاج القرآن میرپور کے زیراہتمام ضیافت میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام عوامی میرج ہال میرپور میں کیا گیا۔ جس میں نائب ناظم اعلی کوارڈینیشن و زونل انچارج تحریک منہاج القرآن آزادکشمیر انجینئر رفیق نجم، زونل ناظمہ منہاج ویمن لیگ آزادکشمیر محترمہ رافعہ عروج ملک اور آفتاب قادری ناظم تحریک منہاج القرآن آزادکشمیر نے کی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام سٹار ایونٹ شادی ہال میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفلِ میلاد میں ڈنمارک میں پاکستانی سفیر اور ڈینش پارلیمنٹ کے ممبر سکندر صدیق سمیت مسلم کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفلِ میلاد کے پہلے سیشن میں منہاج سکول آف اسلامک سائنسز کے تینوں کیمپسز سے بچوں نے تلاوت، نعت اور تقاریر پیش کیں۔ نقابت کے فرائض علامہ عتیق احمد، علامہ ظہیر احمد اور علامہ ابرار ظفر نے ادا کیے۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے نائب صدر رضوان احمد طور کی رہائش گاہ پر ایک پرنور اور روحانی محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سفارتخانہ ڈبلن کے ہیڈ آف چانسری شہزاد نوشیروانی مہمان خصوصی تھے۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے کارکنان و بستگان کے علاوہ آئرلینڈ کی اہم شخصیات اور عشاقان مصطفیؐ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام حافظ آباد میں عہدیداروں کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی ناظم تربیت نے لیکچر دیا۔ اس موقع پر نظامت تربیت کی ٹیم بھی موجود تھی۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن حافظ آباد کے عہدیداروں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے 19 اکتوبر 2021 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی طرف سے ایوانِ قائد پر محفلِ نعت اور ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ ضیافتِ میلاد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بیرسٹر عامر حسن، مسیحی راہنما ڈاکٹر مجید ایبل سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، عہدیداران و کارکنان اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کو تفسیرِ قرآن کی تکمیل پر حضرت سید ریاض حسین شاہ (سرپرستِ اعلی ادارہ تعلیماتِ اسلامیہ پاکستان) کا ہدیۂ تبریک پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تفسیر مکمل کرنے پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مبارکباد کے مستحق ہیں اور صحیح بات یہ ہے کہ جو کام انہوں نے کیا وہی یہ کام کرسکتے تھے۔
حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے شب میلاد منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس 2021ء میں تکمیلِ تفسیرِ قرآن کے اِعلان کے فوری بعد یہ کلام خاک پاے شیخ الاسلام محمد لطیف الحسن بن مولانا محمد مستان شریف نوری (کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن) نے تحریر کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.