سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور خانہ فرہنگ ایران کے اشتراک سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بنت علی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کی۔ خانہ فرہنگ ایران سے مسز بانی اسدی اور مسز اکبر برخورداری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کی خواتین کو سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی صفات میں ڈھل کر انکے کردار کا مظہر بننا ہو گا۔ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی شخصیت کو آئیڈیل بنائے بغیر آئندہ نسلوں کے مستقبل کو تابناک بنانا ممکن نہ ہو سکے گا۔
تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نوازانجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن، عوامی تحریک اور ایم ایس ایم کی جدوجہد علم اور امن کیلئے ہے۔ یہ نظریہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دیا اور ان کے کارکن اس نظریے پر قائم ہیں۔ ایم ایس ایم کے طلباء اپنے قائد کی حسینی فکر کو لے کر یزید کی باطل فکر کے خلاف برسر پیکار ہے۔ ان شاء اللہ انقلاب آ کر رہے گا۔
یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن، عوامی تحریک اور ایم ایس ایم کی جدوجہد علم اور امن کیلئے ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں 14 کارکنوں کی لاشیں اٹھانے کے باوجود بندوق نہیں اٹھائی۔ پاکستان میں صرف ڈاکٹر طاہرالقادری کے کارکن نظریے کے اوپر کھڑے ہیں، یہ حسینی قافلہ یزید کی باطل فکر کو شکست دے گا، انقلاب آ کر رہے گا، لٹیرے، کرپٹ اور قاتل نظام کے سرپرست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ماضی کا حصہ اور قصہ بنیں گے۔
منہاج القرآن علماء کونسل کا اجلاس فیصل آباد میں 5 اکتوبر 2016 کو منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی نائب صدر علامہ عزیز الحسن اعوان نے کی۔ علامہ اخترحسین اسد، ڈاکٹریوسف سیالوی، علامہ غلام مرتضیٰ، علامہ کرم دادخان، قاری عبدالرشیداعوان، اللہ رکھا نعیم اور دیگر علماء و مشائخ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی نے ورکشاپ میں بریفنگ دی۔ انہوں ںے کہا کہ حالیہ اعتکاف 2016 میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دیے گئے دعوت و تنظیم کے نئے منصوبے کے اہداف کیمطابق یوتھ لیگ کا ہر رفیق داعی کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے گا۔
اسلام آباد ایمبیسی میں ہونے والی اس ملاقات میں یونانی سفیر ڈیمیٹریوز زویٹوز نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عالمی تشخص اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و ادبی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری عالم اسلام کے معتدل رہنما اور اسکالر ہیں، قیام امن کے حوالے سے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ دنیا بھر میں دانشور طبقات ڈاکٹر طاہرالقادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
علامہ صفدر مجید قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت حسین پیغام امن اور پیغام حق کا نام ہے۔ امام حسین نے باطل یزیدی نظام کے سامنے سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے شہادت کو قبول کر لیا۔ معرکہ کربلا اسلام کا آفاقی پیغام امن بن گیا ہے۔ منہاج القرآن کا عالمی پیغام امن و رواداری بھی اس نظریہ پر قائم ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری غلبہ اسلام کے لیے باطل طاغوتی طاقتوں اور نظام کے خلاف حق کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمی و اسیر مرحوم سید نور محمد شاہ کے اہل خانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سید نور محمد شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی تحریک منہاج القرآن کیلئے خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تحریک کا اثاثہ ہیں، سید نور محمد شاہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لوٹن برطانیہ کے زیراہتمام درسِ عرفان اُلقرآن کی تیسری کلاس کا آغاز صغیر احمد کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ کلاس کی لانچنگ کے سلسلہ میں خصوصی پروگرام منعقد ہوا، جس میں لوٹن کی تنظیم کے عہدیداران کے علاوہ مقامی افراد نے بھی بھر پور شرکت کی۔اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے زین العابدین نسیم نے کیا جبکہ صغیر احمد اور وقاص احمد نے نعت خوانی کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا ہے کہ دفاع وطن کیلئے 19 کروڑ محب وطن عوام افواج پاکستان کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ کسی کو پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرآت نہیں ہونے دینگے۔ امن کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے۔ وزیراعظم کا حالیہ دورہ امریکہ ناکام، وقت اور پیسے کا ضیاع ثابت ہوا۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن جھنگ کے راہنماء ڈاکٹر عتیق الرحمان سراج کے والد چوہدری سراج دین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل دے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری کی والدہ کے انتقال پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی اٹلی کے عہدیدان اور کارکنان کے وفد نے ان سے تعزیت کی۔ تعزیت کرنے والوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی اٹلی کے صدر افضال سیال، ناظم مختار احمد قادری اور محمد اقبال شاہ سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے کارکنان شامل تھے۔
سہیل احمد رضا نے کہا کہ اس وقت مسئلہ کشمیر عالمی امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ اس کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل نکالنا ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو ختم کر کے مذہبی عبادت گاہوں پر پابندی بھی ہٹائی جائے۔ عالمی قیام امن کے لیے انڈیا میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے ساتھ ملکی و بین الاقوامی قوانین کے مطابق سلوک ہونا چاہیے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ، صدر MQI ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور اور جملہ مرکزی قیادت نے علامہ اسرار احمد اور علامہ وقار احمد اور ان کی فیملی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن میں پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داروں کو عالمی اداروں کے کٹہرے میں لانے کے حوالے سے تفصیلات میڈیا کو بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ادارے حکمرانوں کی گرفت میں ہیں، جنہوں نے انصاف کا قتل عام کر رکھا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاون کا بروقت انصاف نہ ملنے پر ہمیں آج ہمیں مجبورا بین الاقوامی اداروں میں دستک دینا پڑی۔ ہم پاکستان میں بھی انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ بین الاقوامی اداروں میں انصاف کا دروازہ اس لیے کھٹکھٹایا ہے کہ یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.