سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شہراعتکاف میں 21 رمضان المبارک کی شب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اخلاقی و روحانی اور تربیتی موضوع پر خطاب کیا۔ نماز تراویح کے بعد شب ساڑھے گیارہ بجے آپ کا خطاب شروع ہوا، جو منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالی نے اپنے محبوب نبی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اخلاق بہت عظیم ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ تکفیریت اور خارجیت ہے، خارجی فکر نے ہم سے امن، اعتدال پسندی چھین لی، انسانی خون بہانے کو جائز قرار دیا اور کفر کے فتوؤں کی فیکٹریوں کو عام کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کی تیاریاں مکمل، ملک بھر میں رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ 16 ہزار سے زائدمرد جامع المنہاج ٹاؤن شپ اور 6 ہزار خواتین منہاج گرلز کالج میں اعتکاف بیٹھیں گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری شہر اعتکاف میں روزانہ نماز تراویح کے بعد معتکفین خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے دروس اور خطابات سے استفادہ کیلئے شہر اعتکاف میں چار بڑی ایل ای ڈی سکرینز لگا دی گئی ہیں تاکہ معتکفین کو خطابات دیکھنے اور سننے میں آسانی ہو۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہر اعتکاف 2016ء ہزاروں معتکفین کی شرکت کے ساتھ شروع ہو گیا۔ شدید گرمی اور سخت موسم کے باوجود معتکفین نے بھرپور مذہبی جوش و خروش سے جوق در جوق جامع المنہاج کا رخ کیا۔ اور ملک بھر سے ہزاروں معتکفین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سنگت میں اعتکاف بیٹھ گئے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 26 جون 2016 سے شروع ہونے والے حرمین شریفین کے بعد دنیا کے سب سے بڑے ’شہر اعتکاف‘ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اتوار، 20 رمضان المبارک کی شام کو ہزاروں خواتین و حضرات شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معیت میں اصلاحِ احوال، تزکیہ نفس، فہم دین، توبہ اور آنسوؤں کی بستی ’شہر اعتکاف‘ میں 10 دن کے لیے گوشہ نشین ہو نگے۔
غزوہ بدر اہل ایمان کی فتح و کامیابی کا دن ہے: منہاج القرآن علماء کونسل
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیرانتظام 22 جون 2016 کو تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، رانا طاہر سلیم، عزیز الحسن اعوان، محمود الحسن، رانا غضنفر علی، میاں امجدقادری، خالد رفیق سندھو، آصف عزیز، عامر حسین، حاجی امین القادری، غلام محمد قادری اور عبدالرشید اعوان سمیت دیگر شریک تھے۔
سانحہ ماڈل ٹائون کو دوسال گزرگئے۔ لیکن مظلوم خاندانوں ابھی تک انصاف کے سورج کو طلوع ہوتا دیکھنے کے منتظر ہیں۔ پروڈیوسر و سکرپٹ رائٹر رضی طاہر اور انکی ٹیم نے ’’ دی بیرئیرز‘‘ ڈاکومنٹری جاری کردی۔ جس میں سانحہ ماڈل ٹائون کے پس پردہ حقائق اور مکمل کہانی کو دکھایا گیا ہے۔ ڈاکومنٹری میں سینئر صحافی و تجزیہ کار اسد کھرل کے انٹرویو شامل ہیں، جس میں انہوں نے چشم کشا انکشافات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے کچھ کرداروں کو بیرون ملک روانہ کردیا گیا، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ہائوس سے براہ راست اس کو مانیٹر کیا جارہا تھا۔
دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ دھرنے میں عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر ہے، کارکنان کی ہمت اور جواں مردی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سلام پیش کرتا ہوں، 17 جون سانحہ کے شہدا کے خاندان، ان کے پسماندگان جو صبرو استقامت، جرات اور بہادری کے پہاڑ بنے رہے ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خون بکتا ہے، ہر روز ملک میں قتل ہوتے ہیں، ہر روز شہادتیں ہوتی ہیں، ظلم و جبر ہوتا ہے، چونکہ یہاں کا نظام کسی مظلوم کو کسی کمزور مجبور کو انصاف دلانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
شہدائے ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک نے 17 جون 2016 کو یومِ شہداء کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی کے خواتین و حضرات اور سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیمات کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب میں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم اسلامی ڈنمارک کے صدر فرید مومن نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء صرف پاکستان عوامی تحریک کے کارکن نہیں، ریاست کے شہری اور قوم کے فرزند بھی ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک یونان کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے دو سال مکمل ہونے پر مورخہ 17 جون 2016 پاکستانی سفارت خانہ کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں منہاج القرآن یونان و پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف یونان کی قیادت نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے ضلعی عہدیداروں کا اجلاس 16 جون 2016 کو تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے دفتر میں منعقد ہوا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے امیر مرزا خالد محمود، ناظم چوہدری فرید احمد، انفارمیشن سیکرٹری و میڈیا کوآرڈینیٹر شیخ گلفام علی قادری، سیکرٹری سوشل میڈیا شعیب حسن، حافظ غلام محی الدین اور قاری مظہر فرید سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی پر منہاج القرآن انٹرنیشنل شارجہ کے زیراہتمام 17 جون 2016 کو یومِ شہداء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور ان کے ورثاء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل متحدہ عرب امارات کے صدر خالد محمود صابری، علامہ شکیل ثالث، حفیظ کیانی اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک دبئی کی تنظیمات کے زیراہتمام 17 جون 2016 کو یومِ شہداء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور ان کے ورثاء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے صدر عبدالقیوم نے اعلامیہ پیش کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو جلد سے جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور شہداء کے ورثاء کو انصاف دیا جائے۔
سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی موت ان کے اپنے ہاتھوں سے ہو گی۔ ان کی روح پرواز ہوتے دیکھ رہا ہوں، ان پر نزع کی حالت طاری ہو چکی ہے۔ 17 جون کو مال روڈ کے احتجاجی دھرنے میں ایک خاص اعلان کروں گا۔ ماڈل ٹاؤن سانحہ کے ذمہ دار شریف برادران اور ان کے حواری ہیں جنہوں نے دن کی روشنی میں 14 لوگ شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کیا، یہ سارا قتل عام یکطرفہ تھا۔ اگر دن کی روشنی میں ہونے والی اس خون ریزی کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دینی تو پھر پارلیمنٹ قانون بنا دے کہ ریاست جسے چاہے مار دے اور مرنے والے انصاف حاصل کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہو گا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.