سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے رہنما محمد سعید قادری کی رہائش گاہ پر محفل میلاد مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ سہیل احمد شاہ نے خطاب کیا۔ محفل میلاد میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران اور کارکنان سمیت عشاقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علامہ سہیل احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول رحمت صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم قیامت تک انسانیت کے راہنما اور رہبر ہیں۔
گوجرہ: تحریک منہاج القرآن گوجرہ اور پاکستان عوامی تحریک گوجرہ کے کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی ناظم شاہد فاروق قادری نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے امیر پروفیسر ممتاز حسین، صدر ڈاکٹر شفقت سعید، ناظم رانا مجاہد حسین، پاکستان عوامی تحریک کے صدر منور باجوہ اور سیکرٹری ممبر شپ محمد مدثر غفار اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران شریک تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ ھریپور کے زیراہتمام 22 اپریل 2016 کو ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مرتب کردہ ’اسلامی نصاب برائے فروغ امن و انسداد دہشت گردی‘ کا تعارفی لیکچر دیا۔ اپنے لیکچر میں مظہر محمود علوی نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ معاشرے میں امن کے پیغامبر بنیں تاکہ آنے والی نسلوں کو شدت پسندی سے پاک ماحول دیا جاسکے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام مورخہ 21 اپریل 2016ء کو ’’فکر اقبال رحمۃ اللہ علیہ اور آج کا پاکستان‘‘ سیمینار کا انعقاد منہاج القرآن اکیڈمی نگہبان پورہ میں کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانارب نوازانجم اور میاں کاشف محمود نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر مہمانوں میں میاں اکرام الحق طاہر، عبدالرشیداعوان، حاجی نصیراحمد، سلیمان غازی، ڈاکٹر خالد محمود، استخار احمد اور غلام محمد قادری بھی موجود تھے۔
پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں نے خرم نواز گنڈا پور کی قیادت میں علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے یوم وصال پر ان کے مزار پر حاضری دی اور سربراہ پاکستان عوامی تحریک و منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پھولوں کی چادر کا اہتمام منہاج القرآن پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر شہزاد رسول، انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل رضا کی طرف سے کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ ابیٹ آباد کے زیراہتمام مورخہ 20 اپریل 2016ء کو ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مرتب کردہ ’اسلامی نصاب برائے فروغ امن و انسداد دہشت گردی‘ کا تعارفی لیکچر دیا۔ اپنے لیکچر میں مظہر محمود علوی نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ معاشرے میں امن کے پیغامبر بنیں تاکہ آنے والی نسلوں کو شدت پسندی سے پاک ماحول دیا جاسکے۔
مورخہ 19 اپریل 2016ء کو مانسہرہ میں ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے لیکچر دیا اور شرکاء کو نصاب امن سے متعلق پریزینٹیشن دی۔ انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ امن کا پیغام لیکر ہر فرد کے پاس جائیں تاکہ معاشرے سے انتہاپسندی کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ ھریپور کے انتظامات کر سراہتے ہوئے ورکشاپ کے انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
پیرس (اے کے راؤ) منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے فرانسیسی زبان میں دہشت گردی، خودکش حملوں اور فتنہ خوارج کے خلاف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مشہورِ عالم مبسوط تاریخی فتویٰ کی اشاعت کا اہتمام کیا ہے۔ "Fatwa sur le terrorisme et les attentats suicides" کے عنوان سے شائع ہونے والا فتویٰ 634 صفحات پر مشتمل ہے۔ فتویٰ اگلے ماہ پیرس کے مضافاتی علاقے لابرجے میں ہونے والی اسلامی کتب کی سب سے بڑی نمائش میں پیش کیا جائے گا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کی مرکزی ٹریننگ کونسل نے 18 اپریل 2016 کو ’ٹریننگ آف ٹرینرز‘ کیمپ کا اہتمام کیا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی سمیت منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی عہدیداران شریک تھے۔ ٹیوٹرز کی ٹریننگ کے لیے منعقد کی گئی یہ پہلی ورکشاپ تھی جس کا مقصد ’ضرب امن مہم‘ کے لیکچررز کو جدید طریق تدریس سے روشناس کروانا تھا۔
تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیرانتظام ماہانہ درس عرفان القرآن کا اہتمام انمول شادی ہال میں منعقد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سمیت شہر بھر سے کثیر تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت پیر سیّد آصف اقبال گیلانی نے کی۔ درس عرفان القرآن کی تقریب سے تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ دعوت علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیوجرسی میں 17 اپریل 2016 کو یوتھ ورکشاپ کا انعقاد ’’خاندان کے باہمی حقوق و فرائض‘‘ کے عنوان سے کیا گیا۔ ورکشاپ کے مہمانِ خصوصی الشیخ عبدالباسط الازہری تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا جس کی سعادت علامہ محمد شریف کمالوی نے حاصل کی۔
مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے تحریک منہاج القرآن سینٹرل پنجاب کے وفد اور تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات کے عہدیداران کے ہمراہ 16 سے 17 مارچ 2016 کو ضلع گجرات کا دو روزہ تنظیمی دورہ کیا۔ چوہدری ریاست علی چدھڑ، بابر چوہدری، چوہدری محمد اکرم، مرزا طارق بیگ، راجہ عبدالوحید، رضوان ظفر ساہی، سید ہارون بخاری، میاں ندیم القادری اور سید تقویم احسن ان کے ہمراہ تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام مسجد باب خدیجہ میں ’’مغربی معاشرت میں نوجوانوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر مورخہ 16 اپریل 2016 کو یوتھ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی الشیخ عبدالباسط الازہری تھے۔ ورکشاپ کے پہلے حصے میں علامہ محمد شریف کمالوی نے قرآن کی فضیلت کے موضوع پر مدلل خطاب کیا اور منہاج القرآن کا پیغام دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ورجینیا امریکہ کے نائب صدر اورنگ زیب مورخہ 21 جنوری 2016 کو ورجینیا امریکہ میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اورنگ زیب کی نماز جنازہ منہاج القرآن ورجینیا میں ادا کی گئی، جس میں منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران، کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم ان چند افراد میں سے ہیں جنہوں نے امریکہ میں مختلف مساجد تعمیر کی اور ان میں درودوسلام لکھوایا۔
پاکستان عوامی تحریک ملتان کے زیراہتمام پانامہ لیکس رپورٹ میں حکمران خاندان کی میگا کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ’’نوازشریف استعفیٰ دو‘‘ کا انعقاد مورخہ 15 اپریل 2016 ء کیا گیا، جس کی قیادت صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک چودھری فیاض احمد وڑائچ نے کی جبکہ صوبائی سینئر نائب صدر ڈاکٹر زبیر اے خان، آرگنائزر جنوبی پنجاب چوہدری قمر عباس دھول، میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل راؤ وقاراحمد، ضلعی رہنما یاسر ارشاد، میجر محمد اقبال چغتائی، ممتاز نون، ادریس انصاری، چوہدری جاوید بندیشہ، مہر فدا حسین، چوہدری محمد اکرم گجر اور راؤ عظمت علی سمیت پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.